وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکی حالات پر معاہدہ طے پانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہر ایک نے تدبر اورحکمت کا مظاہرہ کیا۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معاملہ خوش اسلوبی اور افہام و تفہیم سے حل ہونا خوش آئند ہے،دین اسلام میں بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر زور دیاگیاہے، فہم و فراست سے معاملے کاحل ہونا پاکستان کی فتح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد یا احتجاج سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔
Leave a Reply