پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی باؤلرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے

Written by on October 24, 2021

 بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے10  اوورز کے بعد تین  وکٹوں کے نقصان پر 60رنز بنالیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، سٹار بلے باز روہت شرما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انکی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی،پہلی وکٹ گرنے کے بعد  بھارت نے محتاط انداز اپنایا مگر وہ شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ باؤلنگ کا کوئی توڑ نہ کرسکے۔ کے ایل راہول شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوئے،کے ایل راہول نے آٹھ گیندوں پر تین رنز بنائے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ تاہم چھٹے اوور میں سوریا کمار یادیو حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،انہوں نے آٹھ گیندوں پر 11 رنز بنائے۔حسن علی کی گیند پر محمدر ضوان نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رشبا پنت کے خلاف محمد حفیظ کی زور دار اپیل پر پاکستان نے ریویو لیا تاہم تھرڈ ایمپائر نے بھی انکو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا۔اسوقت کپتان ویرات کوہلی26 اور  رشبا پنت 19 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان نے پاک بھارت میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔

 کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بنیشور کمار، ورن چکرورتھی، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist