افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور دیگر سینئر فوجی افسران کے بارے میں تنقیدی وڈیوز جاری کرنے پر امریکی فوجی افسر کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل اسٹیو شیلر نے 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر سینئر امریکی فوجیوں کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسٹیو شیلر نے اگست میں کابل میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ ملٹری یونیفارم پہنے ہوئے تھے اور امریکی سینئر فوجی افسران پر تنقید کر رہے تھے۔
Leave a Reply