بھارتی پورٹ آپریٹر نے پاکستان کو کارگو ہینڈلنگ کی سہولیات دینے سے انکار کردیا

بھارت کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر نے پاکستان، افغانستان اور ایران کو کارگو ہینڈلنگ کی سہولیات دینے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی پورٹ آپریٹر ’اڈانی پورٹس‘ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے پاکستان، افغانستان اور ایران کی کارگو کو سہولیات نہیں دی جائیں گی۔ تجارتی ایڈوائزری 15 نومبر سے اڈانی پورٹس کے ذریعے چلنے والے تمام ٹرمینلز اور تھرڈ پارٹی ٹرمینلز پر لاگو ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی البتہ یہ اقدام گزشتہ ماہ افغانستان سے آنے والی تقریباً 3 ٹن منشیات ضبط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *