پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مستحق اور لائق طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب  اور لائق طلبہ کیلئے سکالر شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ۔ 

سوشل میڈیا  سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے والد محمد اعظم کے ہمراہ ایک نجی ہائر لرننگ سکول کے زیر اہتمام او لیول آن لائن تعلیم سے متعلق سالانہ تقریب میں حصہ لیا  ، اس تقریب کے دوران انہوں نے اپنے والد محمد اعظم کے نام پر سکالر شپ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ آن لائن تعلیم مستقبل کا بہترین ذریعہ ہے، بچوں کو کامیابی کیلئے تعلیم پر توجہ دینی چاہئے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *