ایران کے پاس کتنے کلو گرام افزودہ یورینیم موجود ہے ؟ بڑی خبر آگئی

Written by on October 11, 2021

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اقرار کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس 20فیصد تناسب سے افزودہ کیا گیا 120 کلو گرام سے زیادہ یورینیم موجود ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم 120 کلو گرام سے تجاوز کر چکے ہیں ، مغربی طاقتوں کی جانب سے ہمیں 20فیصد کے تناسب سے افزودہ کیا گیا یورینیم فراہم کیا جانا تھا تا کہ اسے تہران کے ری ایکٹروں میں استعمال کیا جا سکے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران اس پیش رفت کی جانب نہ جاتا تو اسے تہران کے ری ایکٹروں کے واسطے ایندھن میں قلت کا سامنا ہوتا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist