نیشنل ٹی 20 کپ: نادرن نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ایونٹ میں سدرن پنجاب کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

ایونٹ کے 10ویں میچ میں نادرن نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سدرن پنجاب کے کپتان صہیب مقصود نے 75 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں آغاسلمان 24، عامر یامین 23 اور خوشدل شاہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *