پاکستان اور روس کی سپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا روس میں آغاز ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں روس کے علاقے مولکینو میں ہو رہی ہیں۔ ’دوز بہ 6 کرسنودر‘ نامی فوجی مشقیں دو ہفتے تک انسدادِ دہشتگردی کی ڈرلز کریں گے۔
مشقوں کی افتتاحی تقریب روس میں منعقد ہوئی جس میں کلوچ کے میئر سرگئی بلوپولسکی مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے دستوں کے ہتھیار اور آلات کے استعمال کی مہارت بھی دکھائی گئی۔
Leave a Reply