پی سی بی کی ’ون نیشن، ون پیشن‘ کی پروموشن زور دار طریقے سے شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سیزن کے لیے اپنی ٹیگ لائن ’ون نیشن، ون پیشن‘ کی پروموشن کے لیے زور دار طریقے سے مہم شروع کر دی۔

اس مہم کے سلسلے میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر مرد و خواتین قومی کرکٹرز کی تصاویر لگا دی گئی ہیں

قذافی اسٹیڈیم لاہور اب ایک منفرد لک دے رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹیڈیم کی مرکزی بیرونی بلڈنگ، پویلینز اور پیٹرنز انکلوژر کے درمیان گراؤنڈ کی طرف جانے والی راہداری کو پاکستان کے دورِ حاضر کے کامیاب مرد و خواتین کی بڑی بڑی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔

یہ سجاوٹ اب اس ٹیگ لائن کا حصہ ہے جو چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے متعارف کرائی اور وہ ہے ’ون نیشن، ون پیشن‘۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *