Category: Showbiz

  • عمر شریف انتقال کر گئے

    عمر شریف انتقال کر گئے

    لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

    اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

    لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

    عمر شریف کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے، ڈاکٹروں نےعمر شریف کو علاج کیلئے امریکا کے اسپتال میں داخل کرانےکا کہا تھا، عمر شریف کو منگل 28 ستمبر کو ایئرایمبولنس میں روانہ کیا گیا تھا۔

    ایئر ایمبولنس کا پہلا اسٹاپ جرمنی تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر نیورمبرگ کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، عمر شریف کا اسپتال میں ڈائیلاسز بھی ہوا تھا۔

    نورمبرگ کےاسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمرشریف کی حالت بگڑ گئی تھی۔

    عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔

    عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔

    انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔

  • برلن: عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، زریں غزل

    برلن: عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، زریں غزل

    اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، آج رات جرمنی میں ہی قیام ہوگا، کل صبح امریکا روانگی متوقع ہے۔

    عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل نے 

    کہا کہ ڈاکٹرز عمر شریف کا مزید معائنہ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ کرنے کا بھی کہا ہے۔

    اہلیہ عمر شریف نے کہا کہ امریکا میں عمر شریف کے ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    زریں غزل نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان کے قونصل جنرل زاہد حسین نے بھی عمر شریف کی عیادت کی۔

  • اداکار عمر شریف کی طبیعت میں بہتری، آج دوپہر امریکا روانگی کی تیاری

    اداکار عمر شریف کی طبیعت میں بہتری، آج دوپہر امریکا روانگی کی تیاری

    کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی طبیعت میں گزشتہ روز کی نسبت کافی بہتری آئی ہے جس بنا پر ملکی اور غیر ملکی ڈاکٹروں نے انہیں ایئر ایمبولینس کے سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

    ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ عمر شریف کی صحت اسی طرح برقرار رہی تو منگل کی دوپہر انہیں ایئر ایمبولینس میں امریکا روانہ کردیا جائے گا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق کامیڈین عمر شریف کی صحت دو روز پہلے کی طرح معمول پر آگئی ہے۔ ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیر کی سہ پہر کے بعد رات کو بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کا معائنہ کیا۔

  • انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا

    انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔

    لاہور کے نجی اسپتال میں انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کر کے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انضمام الحق نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے

  • عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی

    عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی

    مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہے۔ 

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ آئی ایف اے 1264 فلپائن کے منیلا ایئرپورٹ سے کراچی آئی ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس طیارے نے 11:56 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔ 

    سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بک کئی گئی ایئرایمبولنس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔ 

    واضح رہے کہ اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس نے گزشتہ رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا مگر اتوار کو عمر شریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی۔ 

    واشنگٹن میں ان کے معالج اور پاکستانی مشہور اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔

    ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق طبیعت بہتر ہونے پر کامیڈین عمر شریف کو واشنگٹن کے طویل سفر پر روانہ کیا جاسکے گا۔ 

    ایئر ایمبولینس میں عمر شریف کی فیملی کا کوئی فرد سفر نہیں کرے گا بلکہ یہ تمام افراد کمرشل پرواز سے امریکا روانہ ہوں گے۔

  • عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہونے پر شاہ رخ خان کو بھارت میں تنقید کا سامنا

    عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہونے پر شاہ رخ خان کو بھارت میں تنقید کا سامنا

    وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہوتے ہی بھارت میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ شاہ رخ خان (BoycottShahRukhKhan) ٹرینڈ کر رہا ہے۔

  • پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلا میں پہنچ گئے

    پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلا میں پہنچ گئے

    تاریخ میں پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلامیں پہنچ گئے۔

    چار عام شہریوں کو لے کر خلائی شٹل اسپیس ایکس نے زمین کے گرد چکر لگانا شروع کردیا۔

    امریکا، یورپ، جاپان جانے کا زمانہ پرانا ہوگیا، جیب گرم ہو تو لوگ خلا کی سیر کریں گے۔

  • پاکستانی خواتین کوہِ پیما دنیا کی ہر بُلندی سر کرنے کو تیار

    پاکستانی خواتین کوہِ پیما دنیا کی ہر بُلندی سر کرنے کو تیار

    فلک بوس پہاڑوں کو سر کرنے کیلئے ناقابل تسخیر ہمت اور کچھ کر دکھانے کا جنون چاہئے ہوتا ہے، تب ہی انسان بلندی تک پہنچتا ہے۔

    ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، کومل عزیر، عظمیٰ یوسف اور عنبر ذوالفقار بھی ایسی ہی باہمت خواتین ہیں جنہوں نے ثابت کردیا کہ ان کا حوصلہ ،ہمت و جنون کسی سے کم نہیں اور وہ دنیا کی ہر بُلندی سر کرسکتی ہیں۔

    اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے سال 2018 میں کنکورڈیا میں فلک شگاف کے ٹو کے سامنے شادی کے جوڑے میں نائلہ کیانی نے اپنی شادی کا فوٹو شوٹ کیا اور ان کو دیکھ کر مقامی افراد ان کی خوشیوں میں شامل ہوگئے۔

    اسی فوٹو شوٹ کے دوران نائلہ نے طے کرلیا کہ انہیں کوہ پیمائی کرنی ہے، تین سال بعد نائلہ8035 میٹر بلند گیشربرم پیک کو سر کرنے میں کامیاب ہوگئیں, وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

     فلک شگاف پہاڑوں پر چڑھائی یا ماونٹینیئرنگ ایڈونچر اسپورٹس میں شمار ہوتا ہے، پاکستان پہاڑوں کی سرزمین ہے اور اس سرزمین نے کئی کوہ پیما پیدا کیے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

  • بھارت میں اداکاروں کو اپنی رائے دینے پر ہراساں کیا جاتا ہے، نصیر الدین شاہ

    بھارت میں اداکاروں کو اپنی رائے دینے پر ہراساں کیا جاتا ہے، نصیر الدین شاہ

    بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کو اپنی رائے دینے کے بعد ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی لیے تینوں ’خان‘ بھی خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔

    تین بار بھارت کا قومی ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی انڈسٹری میں مسلمان ہونے کی وجہ سے کوئی امتیازی سلوک محسوس نہیں کیا۔

  • رونالڈو پر جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون کا نام فٹبال میچ کے دوران لہرا دیا گیا

    رونالڈو پر جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون کا نام فٹبال میچ کے دوران لہرا دیا گیا

    عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پرکچھ عرصہ قبل 34سالہ امریکی خاتون کیتھرین مے یورگا کی طرف سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز رونالڈو کے ایک میچ کے دوران ہوائی جہاز کے ذریعے اس خاتون کا نام ہوا میں لہرا دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کا یہ میچ اولڈ ٹریفرڈ میں جاری تھا جب فضاء میں ایک چھوٹا طیارہ اچانک نمودار ہوا جس کے پیچھے ایک بینر بھی لہراتا ہوا آ رہا تھا۔

    اس بینر پر لکھا تھا کہ ”کیتھرین مے یورگا کا یقین کریں۔“ رپورٹ کے مطابق کیتھرین مے یورگا سابق ٹیچر ہے جس نے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 2009ء میں لاس ویگاس ہوٹل میں اس پر جنسی حملہ کیا تھا۔2010ء میں کیتھرین نے مبینہ طور پر 2لاکھ 70ہزار پاؤنڈ کی رقم لے کر رونالڈو کے ساتھ ماورائے عدالت معاہدہ کر لیا تھا کہ وہ اس حوالے سے کبھی زبان نہیں کھولے گی۔