Category: Latest News

  • عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

    عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

    سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پانچ ممبران شامل ہوں گے جس کی سربراہی ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ کریں گے ، ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے تین نمائندے بھی شامل کیئے گئے ہیں ، ان سے کہا گیاہے کہ گریڈ 19 سے اوپر کے افسران کے نام دیئے جائیں ۔وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو سائفر کے معاملے کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے یہ ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا ۔

  • سستی بجلی اور کھاد کیلئے پنجاب بھر کے کسانوں کا اسلام آباد میں احتجاج

    سستی بجلی اور کھاد کیلئے پنجاب بھر کے کسانوں کا اسلام آباد میں احتجاج

    پنجاب بھر کے کسانوں نے اپنے سستی بجلی و کھاد کیلئے وفاقی دارالحکومت کا رخ کرلیا، مظاہرین طے شدہ مقام کے بجائے ڈی چوک کی پیش قدمی کرنے پر بضد ہیں۔پولیس اور انتظامیہ نے گزشتہ شب مذاکرات کی کوشش کی مگر کسانوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا، حالانکہ کے احتجاج کے سرکردہ افراد نے ایف نائن میں احتجاج کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اور اب طے شدہ مقام کے بجائے ڈی چوک پیش قدمی کرنے پر بضد ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر کے کسان اپنے حقوق کے حصول کےلیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شامل افراد کے پاس ڈنڈے اور دیگر ہتھیار ہوسکتے ہیں، لہذا مظاہرین کو کسی بھی صورت میں ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    پولیس اور انتظامیہ حتیٰ الامکان مذاکرات کرنے کی کوشش کرے گی اور کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس اور انتظامیہ آخری حل کے طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے اقدامات عمل میں لائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی قدرے متاثر ہے، شہریوں کو متبادل راستے مہیا کیے گئے ہیں۔ اگر شہری ریڈ زون میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو وہ سرینا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باتھ کا کہنا ہے کہ کل سے کسان اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، حتیٰ ہمارے لوگوں کو پانی تک نہیں دیا جارہا۔کسان رہنما نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسانوں سے کہتا ہوں باہر نکلو، ہمیں کوئی پوچھنے نہیں آیا، ہم کمیٹی تب بنائیں جب کوئی مذاکرات کے بلائے۔

    چیئرمین کسان اتحاد نے مزید کہا کہ ہمیں ایف نائن جانے کا کہا جارہا ہے لیکن ہم ایف نائن نہیں ہم ڈی چوک کی طرف ہی جائنگے۔

  • نیب قانون میں ترمیم ,اینٹی کرپشن پنجاب کا تمام سیاسی کیسوں کی تحقیقات کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

    نیب قانون میں ترمیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق نیب میں جاری تمام سیاسی ، محکموں کے کیسوں کی تحقیقات اینٹی کرپشن کرے گا۔

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “نے ذرائع وزیر اعلیٰ آفس کے حوالے سے بتایا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور  وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظور کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جائے گا، اینٹی کرپشن کے خط میں نیب سے 50کروڑ سے نیچے والے کیسوں سے متعلق تفصیلات مانگی جائیں گیں۔

  • اداروں کیخلاف مہم چلانے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کیخلاف انکوائری بند ہوگئی

    اداروں کیخلاف مہم چلانے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کیخلاف انکوائری بند ہوگئی

     اسلام آباد ہائی کورٹ  کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کر دی۔

    روزنامہ جنگ کے مطابق دورانِ سماعت مریم ملک اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ اس نے مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کر دی ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ایف آئی اے کے نمائندے سے سوال کیا کہ انکوائری بند ہو گئی ہے یا ابھی ہونی ہے؟ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو جواب دیا گیا کہ انکوائری بند کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔

  • پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کورونا رپورٹ بھی آگئی

    پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کورونا رپورٹ بھی آگئی

     پاکستان کے سٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کورونا ہو گیا ، نجی ہسپتال  میں زیر علاج  کرکٹر کا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے ۔

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، گزشتہ روز انہیں سینے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے ،اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کی حالت اچانک خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں رات گئے ہسپتال داخل کیا گیا تھا اور طبیعت خرابی کے باعث  وہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے 

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کاد عویٰ

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کاد عویٰ

    حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق قیمتوں میں کمی کااصولی  فیصلہ کل کیا جائے گا۔ 

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز ” کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد حکومت نے انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف ) سے درخواست دی تھی کہ قرض کی ملنے والی دوسری قسط فوری جاری کی جائے اور پٹرولیم مصنوعا ت پر عائد کی جانے والی لیوی کو کچھ عرصہ کیلئے منجمند کیا جائے ، جس پر آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد لیوی 3ماہ کیلئے منجمند کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا، لیکن حکومت کی جانب سے پٹرول ساڑھے 7روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر تک سستا کیے جانے کا امکان ہے۔ 

    واضح رہے کہ حکومت نے قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کی جائے جس کیلئے مرحلہ وار لیوی عائد کی جا رہی ہے اور پٹرول پر جنوری تک  اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر اپریل تک  لیوی 50 روپے تک پہنچ جائیگی ۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈن میں سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ، عدالت کا کہناتھا کہ آج ہی دس پندرہ منٹ میں مختصر فیصلہ جاری کریں گے ۔

    یاد رہے کہ عدالت نے مریم نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ نوازشریف کو 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ،نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ نیب پراسیکیوٹر عثمان چیمہ کی طبیعت خراب ہے آج پیش نہیں ہوں گے ، عثمان چیمہ کی جگہ آج دلائل میں دوں گا۔ 

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کیس کا ریکارڈ پڑھنا شروع کر دیا ، جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ سردار صاحب کیا یہ ساراآپڑھیں گے ، سردار مظفر عباسی نے کہا کہ صرف چند متعلقہ چیزیں پڑھنے کی اجازت دیں، سردار مظفر نے واجد ضیاءکا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ واجد ضیا کا کردار تو جے آئی ٹی میں تفتیشی کا تھا ،واجد ضیا نے تو بیان میں ساری اپنی رائے دی ہے ،میں نے کبھی کسی تفتیشی کا ایسا بیان نہیں دیکھا ،سردار مظفر عباسی نے کہا کہ واجد ضیا عدالت میں بطور تفتیشی نہیں بطور نیب گواہ آئے تھے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نوازشریف کا اس کیس کے حوالے سے کیا موقف ہے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف کا موقف تھا کہ ا ن کا پراپرٹی سے تعلق نہیں ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ درخواست دائر کرتا ہے ،کیا اے او آر کو بطور گواہ عدالت میں بلایا گیا ؟ سردار مظفر نے کہا کہ وہ متفرق درخواست حسن نواز اور حسین نواز نے دائر کی تھی۔

    جسٹس عامر فارق نے استفسار کیا کہ عثمان چیمہ نے موقف لیا تھا مریم نواز کا 1996 سے کردار شروع نہیں ہوتا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا مریم نواز کا کردار 2006 سے شروع ہو تا ہے ،آپ پہلے اپنا موقف واضح کریں کہ آپ کا کیس کیا ہے ۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ہم نے پراپرٹی کی ملکیت ثابت کر دی ہے مالیت غیر اہم ہے ،، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ غلط بات کر رہے ہیں ،آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں قیمت کا تعین ضروری ہے۔

    سردار مظفر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہے نوازشریف نے یہ جائیدادیں مریم کے ذریعے چھپائیں ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں اسے شواہد سے ثابت کریں، اب اِدھر اُدھر نہ جائیں جو کود کہا اس کو ثابت کریں ۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملزم سپریم کورٹ میں متفرق درخواست نہ دیتے تو آپ کے پاس کچھ نہیں تھا ، سردار مظفر عباسی نے کہا کہ یہ بیرون ملک بنائی گئی جائیداد کا کیس ہے جس کی دستاویزات بھی وہیں بنیں ،جو ریکارڈ رسائی میں تھا وہی دستاویزات لائے اور کیا کرتے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ وہاں ہر چیز ڈاکیو مینٹڈ ہوتی ہے ، ریکارڈ لانا مشکل نہیں ،آپ اس کیس کو زیادہ بہتر طریقے سے بنا سکتے تھے ،واجد ضیاءکو پتا چلا تھا اگر 500 ملین مالیت ہے تو دستاویزات لائی جا سکتی تھیں ،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ گواہ اور ملزم بیانات ریکارڈ کرواتے ہیں، تفتیشی افسر نے شواہد اکھٹے کرنے تھے ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ دادا اگر پوتے کیلئے کوئی سیٹلمنٹ کر رہا ہے تو اس میں نوازشریف تو کہیں نہیں آیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ کیس اب مکمل ہو چکاہے ، آپ نے صرف ٹائٹل ڈاکیومنٹ دکھانا ہے ،وہ ٹائٹل ڈاکیو منٹ کہیں چھپا ہوا ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے نیلسن اور نیسکول کمپنیز کی رجسٹریشن کی دستاویزات دکھائیں، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا یہ تصدیق شدہ ہیں، وکیل مریم نواز امجد پرویز نے کہا کہ جی یہ تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کی کاپی ہے ، جسٹس عامر نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پراپرٹیز نیلسن اور نیسکول کمپنیز کی ملکیت ہے ، چاروں اپارٹمنٹس کی لینڈ رجسٹریز ایسی ہی ہوں گی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اب اس کمپنی کو لنک کریں کہ اس کا نوازشریف سے کیا تعلق ہے ، عدالت نے کہا کہ کئی دستاویزات پر ملزمان کے وکلاءنے ٹرائل میں اعتراضات اٹھائے ، دیکھنا ہے کہ کیا ٹرائل کورٹ نے فیصلے میں ان اعتراضات کو وجوہات سے مسترد کیا ۔ 

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اس ڈاکیومنٹ پر تو دعویٰ ڈگر ی نہیں ہوتا کرمنل کیس میں سزا کیسے ہو سکتی ہے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت بھی نوازشریف کا لنک کیسے ثابت ہو گا ، شریف خاندان کا اس پراپرٹی سے تعلق 2006 سے شروع ہوتا ہے ،جس درخواست کا آپ حوالہ دے رہے ہیں ، وہ قطری فیملی نے خریدی تھیں ،نیلسن اور نیسکول نے 1993 میں پراپرٹیز ضرور خریدی ہوں گی ۔

  • خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس پر نتیجے پرپہنچ گئے،رانا ثنااللہ کا انکشاف

    خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس پر نتیجے پرپہنچ گئے،رانا ثنااللہ کا انکشاف

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف  کیا ہے کہ انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی )اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس سے متعلق نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی، عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے  مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی،انہوں نے کہا کہ  عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کر رہا ہے مگر  وہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی گزشتہ دنوں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

  • مستعفی ہونے کے بعد آپ کراچی سے سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟ شہری کے سوال پر مفتاح اسماعیل کا دلچسسپ جواب

    مستعفی ہونے کے بعد آپ کراچی سے سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟ شہری کے سوال پر مفتاح اسماعیل کا دلچسسپ جواب

    مفتاح اسماعیل  کے وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر صارف نے ان سے  سوال کیا کہ مفتاح صاحب مستعفی ہونے کے بعد آپ سب سے پہلے کس ہوٹل میں جائیں گے ؟ مفتاح اسماعیل نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہ الحمداللہ  میرے پاس بہت سے اوپشنز ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہری اور مفتاح اسماعیل میں دلچسپ مقابلہ ہوا ، صارف نے مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ آپ مستعفی ہونے کے بعد کراچی کے کس ریسٹورنٹ میں سب سے پہلے جائیں گے ، جس کے جواب میں  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں زاہد نہاری، ادریس نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب میں کھابے کھاؤں گا،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ دھورا جی کا گولا گنڈا بھی کھائيں گے ، خوش قسمتی سے ان کے پاس بہت چوائسز ہیں۔

  • امریکہ نے پاکستان کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

    امریکہ نے پاکستان کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

     پاکستان کے سیلاب متاثرین  کیلئے دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ نے  پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

    نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  امریکی وزیر خزانہ انٹونی بلنکن سے  پاکستانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  امریکی ہم منصبک و پاکستان  میں آنے والے سیلاب  کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔

      دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے ، متاثرین کیلئے  17 امدادی طیارے بھیج چکے ہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

    انٹونی بلنکن نے کہا  کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں ، پاکستان میں سیلاب سے اتنے افراد  متاثر ہوئے جتنی کینیڈا کی مجموعی آبادی ہے ،افغانستان کی ترقی امریکہ اور پاکستان کیلئے ضروری ہے ، یہ دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہی کا سامنا ہے ، بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 کلو میٹر طویل جھیل بن گئی  ہے ۔