Category: Latest News

  • آصف زرداری کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہونے کی خبریں، شیری رحمان نے وضاحت کردی

    آصف زرداری کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہونے کی خبریں، شیری رحمان نے وضاحت کردی

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے منسوب سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ایکسرے کی تردید کردی۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ایکسرے کی تصویر وائرل ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پھیپھڑوں کا ہے، انہیں چوتھی سٹیج کا کینسر لاحق ہے جو ناقابل علاج ہے۔

    اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا “آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے۔ آصف علی زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔”

  • نئے عمرہ سیزن کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر لیکن کونسا ملک پہلے نمبر پر رہا؟ جانئے

    نئے عمرہ سیزن کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر لیکن کونسا ملک پہلے نمبر پر رہا؟ جانئے

    نئے عمرہ سیزن میں 4اکتوبر 2022ء تک فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے 12لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اوران میں تعداد کے لحاظ سے پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیاء سے آئے جن کی تعداد 3لاکھ 17ہزار 200ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان سے 1لاکھ 95ہزار224، تیسرے نمبر پر بھارت سے 1لاکھ 33ہزار اور چوتھے نمبر پر عراق سے 86ہزار 803لوگ عمرہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے عمرہ سیزن میں فضائی راستے سے 8لاکھ 80ہزار 929اور زمینی راستوں سے 89ہزار 561سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں اور ان کے سفر اور عمرہ کی ادائیگی کو آسان بنائیں۔

  • وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے،فواد چودھری

    وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے،فواد چودھری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ  وزیر اعظم پاکستان کی ریاست کا سب سے بڑا عہدہ ہے،وزیراعظم ہاوس سے وزیر اعظم اور وزرا کی آڈیوز لیک ہورہی ہیں ،وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف  فواد چودھری نے کہا کہ آر می چیف نے بہت اچھی تقریر کی،اسکو ویلکم کیا جانا چاہئے، آرمی چیف نے جمہوریت کو عزت دینے کے حوالے سے اچھا بیان دیا ہے،ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،  صدر پاکستان خطاب کررہے ہیں حکمران جماعت بائیکاٹ کررہی ہے،پاکستا ن کے سب سے اہم لیڈر کیخلاف آپ ایف آئی آر درج کر رہے ہیں،عمران خان کے خلاف سازش کی گئی ۔

  • عمران خان جتنی جلد کال دینگے ان کے حق میں فیصلہ اتنا ہی جلد ہوگا ، شیخ رشید

    عمران خان جتنی جلد کال دینگے ان کے حق میں فیصلہ اتنا ہی جلد ہوگا ، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی کال کا انتظار قوم کر رہی ہے ،  کیونکہ چوروں ،  لٹیروں نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا۔ملک مسائلستان بن گیا  ہے ، جب ڈیم ہوتی ہے تو چور وزیر اظم جہاز میں واپس آجاتے ہیں ،  ہماری کسی سے لڑائی نہیں ، چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا جبکہ عوام کے چولہے بجھ گئے ۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کنٹینرز لگا کر کیا کر رہی ہے ، الیکشن میں تاخیر سے یہ لوگ کیا حاصل کر لیں گے ، نواز شریف کو بھی واپس لائیں ۔ ہماری فوج اور ادارے عطیم ہیں ، اداروں سے درخواست ہے کہ  انہیں بٹھا کر الیکشن کی تاریخ دیں ، اگر رانا ثناء اللہ نے  عوام پر ڈرون حملہ کیا تو کسی چیز کی ضمانت نہیں ، جب الیکشن کی بات ہو گی تب پی ٹی آئی تمام حکومتیں توڑ دے گی ۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو طلب کر لیا

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو طلب کر لیا

     اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور دیگر کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کرلیا ہے ۔

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “نے ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے حوالے سے بتایا کہ دوست محمد مزاری کے علاوہ زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر 11اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب سمبلی دوست محمد مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں ایک بجے دوپہر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

  • سائفر کی تحقیقات پر متفق  مگر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں  خیر کی امید نہیں ، اسد عمر

    سائفر کی تحقیقات پر متفق مگر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں خیر کی امید نہیں ، اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ہم اتفاق کرتے ہیں کہ سائفر کی تحقیقات ہونے چاہیے   لیکن  رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ہم کبھی خیر کی امید نہیں رکھتے ، ہم سائفر کے معاملے پرعدالتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

    نجی ٹی وی “ہم نیوز “کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ   عالمی ایجنسی کے مطابق ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، شہبازشریف ملک کو دیوالیہ کرنے جارہے ہیں ، موڈیز نے پاکستان کووارننگ دی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے ،جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

  • ٹی ٹی پی کے حملے بڑھنے کا خدشہ, الرٹ جاری

    ٹی ٹی پی کے حملے بڑھنے کا خدشہ, الرٹ جاری

    ملک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے حملوں کے بڑھتے  خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک گیر الرٹ جاری کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الرٹ میں حکام کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ جہاں بھی عسکریت پسندوں کی سرگرمی کی اطلاعات ہوں وہاں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک مشنز کیے جائیں۔یہ ہدایات چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز، چیف سیکرٹریز اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو جاری کی گئی ہیں۔ تمام حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دیں اور چوکنا رہیں۔

  • تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

    تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کو لاہور اورسینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد سے فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کر لیاہے ۔

    نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حامد زمان کو لاہور میں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیاہے ، انہیں فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حساب مانگنے کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئےجس کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ، انصاف ویلفیئر ٹرسٹ کے اکاﺅنٹ میں 2008 میں چھ لاکھ ڈالر آئے تھے اور اس وقت حامد زمان ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے ۔

  • خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان سرسے پاؤں تک فراڈیا ہے, آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوگی :وزیر اعظم

    خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان سرسے پاؤں تک فراڈیا ہے, آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوگی :وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان فراڈیا ہے ، سر سے پاؤں تک فراڈیا ہے ، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس نے قوم کی قسمت اور معاش سے کھیلا، اس نے قوم کو تنہائی کا شکار بنادیا، اس نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، نیوٹرل چوکیدار جیسے الفاظ استعمال کیئے۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ قانون میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درج ہے ،اس کے مطابق فیصلہ ہو گا، آپ پریشان مت ہوں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی ، تمام واقعات سے آپ آگاہ ہیں، اس دن ڈپٹی سپیکر قاسم سوری  اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، ووٹنگ سے پہلے اس وقت کے وزیر اطلاعات کھڑے ہوئے اور انہوں نےبیان پڑھا، کہا کہ سازش ہوئی ہے اس حکومت کے خلاف، اس سازش کے تانے بانے غیر ملکی طاقت اور اپوزیشن سے جڑتے ہیں ، اسی وقت قاسم سوری نے لکھا ہوا بیان پڑھا اور کہا کہ میں یہ تحریک اس سازش کی کہانی کی بنیاد پر  مسترد کرتاہوں ،  نہ ہم سے پوچھا گیا نہ کسی اور سے پوچھا گیا ، میں قائد حزب اختلاف تھا میں چیختا رہ گیا ، فوری طور پر عمران خان ٹی وی سکرین پر نمودار ہوئے اور کہا کہ اسمبلی توڑ رہاہوں ، 20 منٹ کے اندر صدر پاکستان نے اسمبلی کو توڑنے کی سمری جاری کر دی ۔ اس طرح کے اہم معاملات صدر کے پاس ہفتوں پڑے رہتے ہیں لیکن اسمبلی انہوں نے20 منٹ میں توڑ دی ، خود اندازہ لگائیں کہ سپیکر یا ڈپٹی سپیکر نے سازش کی کہانی جو بیان کی ،وزیر اطلاعات کی زبانی ، اس کو من و عن مان کر  بغیر پوچھے کہ جواب کون دے گا، فوری تحریک کو مسترد کیا ۔

  • ”سینیٹر سیف ا للہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا “ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا دعویٰ

    ”سینیٹر سیف ا للہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا “ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا دعویٰ

    سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سوشل میڈیا رہنے والے ڈاکٹر افتخار درانی نے دعویٰ کیاہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے مبینہ طور پر اغواءکر لیا گیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر افتخار درانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا ، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا ، قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔“