Category: Latest News

  • این اے 157 ملتان، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو بھاری مارجن سے شکست دے دی

    این اے 157 ملتان، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو بھاری مارجن سے شکست دے دی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 ملتان  میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے  264  میں سے  تمام 264 پولنگ سٹیشنز کا  نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ اس حلقے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی نے تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کو بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی   ایک لاکھ سات ہزار   327 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر  رہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہر بانو قریشی   82 ہزار    141 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر  رہیں ۔ علی موسیٰ گیلانی نے اس نشست پر  25 ہزار  186 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

    [contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

  • عمران خان نے چارسدہ سے بھی میدان مارلیا، جیت کا مارجن کتنا رہا؟

    عمران خان نے چارسدہ سے بھی میدان مارلیا، جیت کا مارجن کتنا رہا؟

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن  میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے میدان مار لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 24 کے تمام 384 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان نے 78 ہزار 589 ووٹ حاصل کیے ہیں، ان کے مد مقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان 68 ہزار 356 ووٹ لے سکے۔ عمران خان کا اس حلقے میں جیت کا مارجن 10 ہزار 233 ووٹ رہا۔ 

    خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست سے پی ٹی آئی کے فضل محمد خان نے 83 ہزار 495 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ اے این پی کے اسفند یار ولی  خان 59 ہزار 483 ووٹ لے کر شکست کھا گئے تھے۔ یہ نشست سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے فضل محمد خان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسلام آباد کی سپیشل سینٹرل عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسلام آباد کی سپیشل سینٹرل عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد کی سپیشل سنٹرل عدالت کے جج راجا آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سپیشل سینٹرل عدالت میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مقدمے میں دس ملزمان نامزد ہیں، دائرہ اختیار بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے طے کرناہے ، جج راجا آصف نے استفسار کیا کہ مقدمے میں کیا الزامات ہیں، جو الزامات لگے ہیں وہ سرکاری ملازم سے متعلق ہوں تو ہمارا دائرہ اختیار ہے ، بینک ملازم سے متعلق مقدمے میں اس عدالت کا اختیار نہیں ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر عبوری ضمانت دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر آپ نے دائرہ اختیار پر مطمئن کرنا ہے ۔عدالت نے عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

  • جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عمران خان

    جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عمران خان

    سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر کس معلومات پر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق اس نتیجے پر پہنچے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جب میں وزیراعظم تھا تو علم تھا پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ ہے ۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا ، نہ کسی ملک میں جارحیت کی،امپورٹڈ حکمران امریکا کیساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہے ہیں ۔

  • پاکستان ممکنہ طور پر خطرناک ممالک میں سے ایک ہے، ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، امریکی صدر کا الزام

    پاکستان ممکنہ طور پر خطرناک ممالک میں سے ایک ہے، ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، امریکی صدر کا الزام

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ میرا خیال ہے پاکستان ممکنہ طور پر  خطرناک ممالک میں سے ایک ہے ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کے استقبالیہ سے خطاب میںروس اور چین کے حوالے سے گفتگو میں پاکستان پر بھی بات کی،جوبائیڈن نے کہاکہ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس  طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ  وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

  • وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی ، جس کے بعد تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی گئی.چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ 2005میں تونسہ اور 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا، نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے، نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔ محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو بھی ضلع بنانے پر کام شروع کر دیا گیاہے ۔

  • پرویز الٰہی کی نواز شریف سے ملاقات کی افواہیں، فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    پرویز الٰہی کی نواز شریف سے ملاقات کی افواہیں، فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پرویزالٰہی لندن نجی مصروفیات کی وجہ سے گئے تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان کےساتھ ہیں،ان کے خلاف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

    نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پرویزالٰہی کی نوازشریف سے لندن میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نوازشریف سے ملاقات کا خواہشمند نہیں ۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیاجاسکتا ،عمران خان کو سیاسی طور پر دفن کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ،فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ انہوں نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہاتھا،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں

  • کراچی میں تھانے کے مال خانے سے دو کروڑ روپے چوری ہوگئے Oct 12, 2022 | 17:50:PM

    کراچی میں تھانے کے مال خانے سے دو کروڑ روپے چوری ہوگئے Oct 12, 2022 | 17:50:PM

    شہر قائد کے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے دو کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہوگئی.

    نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 2 فروری کو کراچی میں داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے،پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے دو کروڑ سات لاکھ روپے برآمد کیے تھے جو چار ماہ سے مال خانے میں پڑے ہوئے تھے.

    رقم برآمدگی کے بعد 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی جو دو روز قبل چوری ہونے کا انکشاف ہوا. پولیس حکام نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے.

  • عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

    عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

    عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دیدی ۔

    تفصیلات کے مطابق ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کی وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا،نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دیدی ۔اس حوالے سے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

  • رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ 

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وارنٹ منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، وفاقی وزیر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، سینئر سول جج غلام اکبر نے اینٹی کرپشن ٹیم کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم کو 13 اکتوبر کو طلب کرلیا، عدالت نے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔