Category: Latest News

  • آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا

    آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا، اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ کی فوجی مشقیں دیکھیں۔

    آرمی چیف نے جوانوں کی ترتیب اور جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔

  • لاہور میں پیٹرول کی فروخت ویکسینیشن سے مشروط

    لاہور میں پیٹرول کی فروخت ویکسینیشن سے مشروط


    صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 ء سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پیٹرول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے اور ہائی ویز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکیں گے ، جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

  • رمیز راجا چیئرمین پی سی بی مقرر

    رمیز راجا چیئرمین پی سی بی مقرر


    وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔

    سابق کپتان رمیز راجا نے غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جیونیوز سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر رمیز راجہ 1984 سے 1997 تک پاکستان ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے کھیلے۔
    رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف 1995 میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی بھی کی تھی، وہ 2004 میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، فواد چوہدری

    فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، فواد چوہدری


    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے، جبکہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جواب دہی کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جو 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے فخر کےساتھ رکھ سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے 3 سال حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

  • سائبر حملے کے بعد ایف بی آر ڈیٹا سینٹر بند کردیا گیا

    سائبر حملے کے بعد ایف بی آر ڈیٹا سینٹر بند کردیا گیا


    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سائبر حملے کے بعد ڈیٹا سینٹر کوبند کردیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے نیا ڈیٹا سینٹر بنانا شروع کردیا اور ایف بی آر ٹیمیں مینوئل طریقے سے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیم ہیکرز سے ڈیٹا واپس لینے میں ناکام ہوگئی اور ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور بحال کرنے میں وقت لگے گا۔دوسری جانب ایف بی آر حکام نے دعوی کیا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک نہیں ہوا اور ڈیٹا سینٹر کو 100 فیصد بحال کردیا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت نے 8 سیکرٹریز سمیت متعدد کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلے کر دئیے

    پنجاب حکومت نے 8 سیکرٹریز سمیت متعدد کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلے کر دئیے


    لاہور: پنجاب حکومت نے آٹھ محکموں کے سیکرٹریز سمیت متعدد اضلاع کے کمشنرز ڈپٹی کمشنر کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کو کمشنر ڈی جی خان ،احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ ،جاوید اقبال بخاری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،محمد شعیب خان جدون کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی،عمران سکندر بلوچ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ​تعینات کردیا گیا ہے۔ ​ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،خرم شہزاد کو ڈپٹی کمشنر میانوالی ،عامر کریم خان کو ڈپٹی کمشنر ملتان ،کمشنر ملتان جاوید اختر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

  • مینار پاکستان واقعے پر وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے

    مینار پاکستان واقعے پر وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے


    لندن: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے سے تکلیف ہوئی، کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے، یہاں مغرب سے زیادہ عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، جو حرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچر اور دین کا حصہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے،یہ جو تباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے، جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں، والدین بچوں کی تربیت کریں۔

    لاہور میں ایجوکیشن کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی اور کہا لاہور واقعات کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےساتھ ہمیں اپنے بچوں کوتربیت دینے کی بھی ضرورت ہے، بچوں کی تربیت کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں سیرت نبی ﷺپڑھائیں۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ سیرت النبی ﷺکو بھی سکولوں میں لازمی طور پرنافذ کرنا ہے۔ تباہی کی بہت بڑی وجہ ہمارے بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے آنےوالی نسلوں کا نہیں سوچا۔
    ان کاکہنا تھا کہ یکساں نصاب ماضی میں ہوناچاہیے تھا لیکن نہیں کیا گیا، انگریزوں نے ایک خاص کلاس بنانے کے لیے مختلف نظام تعلیم رائج کیے۔عمران خان نے کہا میں ایچی سن کالج سے پڑھا ہوں، جب میں ملک سے باہرگیا تومجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنے کلچراور دین سے دورکیا گیا ہے،جن قوموں نے ترقی کی ہے وہاں یکساں نظام تعلیم ہے، ایک چھوٹی سی کلاس کے لیے انگلش میڈیم ہے باقی لوگوں کے لیے اردومیڈیم ہے، انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا، آج پیسہ بنانا ہے تو انگلش میڈیم سکول بنالیں، آرام سے پیسہ بنائیں گے،انگریزوں کا سسٹم تبدیل کرنے کی بجائے ہم نے انہیں مزید بڑھایا، ہمیں انگیر کا طبقاتی نظام تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا چاہیے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

    پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا


    اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن پاکستان سے بڑا ریلیف مل گیا۔

    نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13جون 2022تک انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ پارٹی آئین کے تحت انٹر اپارٹی انتخابات ہر چار بعد ہونے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائر س کے باعث انٹر ا پارٹی انتخابات کے لئے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

  • سوئی سدرن گیس  کمپنی نے دو ہزار  ملازمین کو فارغ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ


    اسلام آباد : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے دو ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملازمین کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر فارغ کیا گیا۔

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2700 سے زائد ملازمین ایکٹ کے تحت بحال کئے گئے تھے ، برطرف ملازمین میں سے 1600 سے زائد جونیئر رینک کے ہین جن میں مزدور اور ڈرائیور بھی شامل ہیں ۔

    دوسری جانب برطرف ملازمین نے ایس این جی پی ایل آفس کے باہر مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ایم ڈی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

  • مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل


    لند ن : مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق جنید جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے‘۔
    https://www.instagram.com/p/CS_U0zCD7bJ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=932f4e66-f280-4aa5-a8f9-d74a63fd39b3
    ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔