Category: Latest News

  • کراچی میں بارش موٹر وے M9 پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    کراچی میں بارش موٹر وے M9 پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    کراچی شہر میں ہونے والی بارش شہر کو حیدر آباد سے ملانے والی موٹر وے ایم نائن پر بھی برس پڑی، اس حوالے سے موٹر وے پولیس نے شہریوں کے لیے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق ایم نائن پر بارش کے دوران شہری گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اکثر مقامات پر پھسلن ہو جاتی ہے۔

    موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے پر ڈرائیورز گاڑی احتیاط سے چلائیں۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن کے نمبر 130 پر رابطہ کریں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئر پورٹ، سپر ہائی وے لنک روڈ، نیو ملیر، سعدی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ڈیفنس، کلفٹن، کورنگی روڈ، اختر کالونی، ہجرت کالونی، دہلی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

    کراچی کو صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں نے اپنی آغوش میں لے رکھا تھا جبکہ محکمۂ موسمیات نے بھی شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

    بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، پھسلن پیدا ہو گئی، کئی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر سلپ ہو گئیں۔

    بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

  • اسلام آباد ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار

    اسلام آباد ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایشیاء کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے بھی نمبیو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست شیئر کی۔

    دنیا کے محفوظ ترین شہروں پر نظر رکھنے والے ادارے نے رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں ایشیاء کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ۔

    فہرست میں اسلام آباد کو جنوبی ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

    دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں اور ممالک کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے نمبیو کی جانب سے جاری 2021 کی ابتدائی 6 ماہ کی فہرست  میں جنوبی ایشیا میں سب سے محفوظ ترین شہر منگلور کو قرار دیا گیا ہے۔

    منگلور کے سیفٹی انڈیکس کی شرح 74 اعشاریہ 66 فیصد رہی جبکہ  اسلام آباد میں سیفٹی انڈیکس 70 اعشاریہ 85 فیصد رہا۔

    فہرست میں لاہور کا نمبر گیارہواں رہا۔

  • غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمرا ن خان کا چینی فورم سے خطاب

    غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمرا ن خان کا چینی فورم سے خطاب

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا میری حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے،ہم نے بڑے پیمانے پر سماجی تحفظ کی فراہمی کے پروگرام ’ احساس ‘ کا آغاز کیا ہے اور اس پروگرام کا مقصد پسماندہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لانا، غربت کا خاتمہ اور کمزور خاندانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ ہمارے احساس کیش پروگرام نے عالمی وباکورونا کے ہماری آبادی پر پڑنے والے معاشی جھٹکوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بلعموم اور کرہ ارض کے جنوب میں بسنے والے افراد کو بالخصوص ماحولیاتی تبدیلیوں ، غربت اور سب سے بڑ ھ کر غذائی عدم تحفظ سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور غربت کی تمام صورتوں کے خاتمے کی انتھک کوششوں کی بدولت گزشتہ دو دہائیوں کے دوران شدید غربت میں تسلسل کے ساتھ کمی آتی رہی ہے،تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا نے اقتصادی بحران کو جنم دیا ہے۔

    وزیرا عظم نے کہا کہ گزشتہ20 برسوں میں پہلی بار سال 2020کے دوران شدید غربت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ترقی پزیرملکوں کے لئے تمام لوگوں کو خوراک اور بہتر غدائیت کی فراہمی زیادہ بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے، عالمی وبا کے اس دور میں اقتصادی بحالی ، بڑھوتری اور ترقی کے حصول کی بابت’ چونساﺅ ‘ ٹیکنالوجی ایسا ہی ایک ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے جو چھوٹے کسانوں کو کم لاگت میں بڑے پیمانے پر کھمبیوں کی کاشت ہیں معاونت فراہم کرتی ہے۔مزید برآ ں یہ ٹیکنالوجی زمینوں کو بنجر ہونے سے بچانے میں مدد گا ر ہوسکتی ہے، زیادہ مقدار میں پروٹین کی حامل ہونے کی وجہ سے مویشیوں کے چارے کے طور پر بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

    وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین ترقی پزیر ملکوں کے لئے رول ماڈل ہے،گزشتہ چار دہائیوں میں چین نے اپنی شاندار شرح نمو سے 80کروڑ افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں کی بابت بھی چین کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔میں صدر شی جن پنگ کے خوشحال ، صاف ستھری اور خوبصورت دنیاکے تصور کو سراہتا ہوں،نیز ان کا دنیا کا سال 2060تک کاربن کے اثرات سے پاک کرنے کا تصور بھی قابل تعریف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہونے کے سبب پاکستان اس عفریت کے خاتمے کی عالمی کوششوں کی بھرپور حمایات کرتا ہے۔موسماتی تبدیلیوں اور ماحولیات کے ضمن میں ایک زبردست اور واضح ایجنڈے کے تحت درختوں میں اضافے کے ہمارے متعدد امتیازی پروگراموں کی بدولت ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔جنگلات کی بحالی اور ان میں اضافے کی ہماری بلند ہمت کوششوں کے جزو کے طور پرہم پہلے ہی دس ارب درخت اگانے کے منصوبہ کے تحت ایک ارب درخت لگاچکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے عشرہ بحالی ماحولیاتی نظام 2021تا2030سے ہم آہنگ ہیں،ہمیں امید ہے کہ ہمارے یہ اقدامات ماحولیاتی نظام میں بگاڑ سے بچنے ، اسے روکنے اور اس میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

     

  • ملک کے کن شہروں میں آج باد ل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کردی

    ملک کے کن شہروں میں آج باد ل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کردی

    محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ میں بارش کا امکا ن ہے جبکہ جنوبی پنجاب، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، ژوب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

  • اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے اسلام آباد پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے اسلام آباد پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے خوراک اور ادویات لیکر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق طیاروں کی پاکستان آمد کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے خصوصی اجازت دی تھی۔یواین او کے طیارے خوراک اور ادویات سفارتی عملے کو افغانستان میں  پہنچائیں گے جبکہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لیے مزید  ہیلی کاپٹرز بھی آئندہ چند روز میں  پاکستان پہنچیں گے۔

  • حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج اجلاس طلب کرلیا

    حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج اجلاس طلب کرلیا

    افغانستان سے امریکا کی واپسی کےبعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے، افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج بعد نماز جمعہ کابل میں اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملا ہیبت ﷲ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر اور ملا غنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنانے کا امکان ہے جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے، ذبیح ﷲ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
  • سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں، عمران خان

    سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں۔

    وزیر اعظم سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوجائے گا، وکلا تنظیمیں حکومت کا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا، کمزور طبقات کا استحصال کیا جاتا رہا۔

  • 2023 کے انتخابات صاف اور شفاف لیکن پرانے طریقہ سے نہیں ہونگے: شہباز گل

    2023 کے انتخابات صاف اور شفاف لیکن پرانے طریقہ سے نہیں ہونگے: شہباز گل

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن فری اینڈ فئیر ہوگا،اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے ،ان کے الیکڑانک ووٹنگ مشین  جو تحفظات ہونگے وہ دور کئیے جائیں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مریم صفدر عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔ آج عدالت میں مریم نوازنے عدالت کا احترام نہیں کیا۔مریم صفدر اور نواز شریف دونوں عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔ن لیگ والے بتائیں پارٹی کی قیادت شہباز شریف کر رہے ہیں یا مریم صفدر؟ اپوزیشن احتجاج کرے یا پریشر ڈالے اگلا الیکشن فری اینڈ فیئر ہونا ہے، اگلا الیکشن آپ کے پرانے طریقوں سے نہیں ہوگا، اپوزیشن کے پاس موقع ہے اگرکوئی خدشات ہے تومشین کو چیک کرے، اپوزیشن خدشات بتائے تاکہ انہیں ختم کیا جاسکے، اپوزیشن آئے بعد میں نہ کہے کہ ہمیں سنا نہیں گیا۔ اپوزیشن کو ایک ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے یہ کام کرنا چاہیے۔

  • زیادتی کے ملزمان کو فوری  سزائیں دلوانے کے لیے سینیٹ  نے اہم بل منظور کرلیا

    زیادتی کے ملزمان کو فوری سزائیں دلوانے کے لیے سینیٹ نے اہم بل منظور کرلیا

    سینیٹ نے زیادتی کے ملزمان کو فوری سزائیں دلوانے کے حوالے سے اہم بل منطور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جانب سے آج(بدھ کو) اس بل کی منظوری دی گئی ہے۔بل کے مطابق زیادتی کے مقدمات  کے لیے الگ عدالتیں بنائیں جائیں گی،یہ عدالتیں چارماہ میں کیسز کا فیصلہ کریں گی۔بل کے مطابق زیادتی کے مقدمات میں  کنوارے پن کی جانچ کے ٹیسٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت، عمر قید اور نامرد بنانے کی سزا مل سکے گی۔

  • مراد راس نے  اے جی آفس کی رشوت  سے تنگ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    مراد راس نے اے جی آفس کی رشوت سے تنگ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل(اے جی ) آفس رشوت کے بغیر اساتذہ کے چیک کلئیر نہیں کرتا، رشوت کے نظام کو ختم کرنے کےلئے جدید نظام  لارہے ہیں۔

     قائداعظم اکیڈمی فار  ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اے جی آفس میں پیسے لینے کےلئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن آن لائن کر دی گئی ہیں لیکن دیگر اخراجات کےلئے دئیے جانے والے چیکس پر رشوت مانگی جاتی ہے جسے ختم کرنے کےلئے بھی نظام لا رہے ہیں جس کے ذریعے محکمہ تعلیم کو دئیے جانے والے فنڈز پر رشوت نہیں دینی پڑے گی۔