Category: Latest News

  • نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا: وزیراعظم

    نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد; وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا، تبدیلی جدوجہد کا نام ہے، سسٹم بدلنے میں وقت لگتا ہے۔

    پاکستان پراپرٹی، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ہر ممکن مدد کریں گے، پاکستان میں غریب لوگوں کو گھروں کی ضرورت ہے، غریب عوام کے لیے گھر بنانے کی سہولت کسی نے نہیں دی، اب بینکس غریب عوام کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دیں گے، تعمیراتی صنعت چلے گی تو اس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا، تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ چیزیں پاکستان میں بنیں۔ ملک دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں ایک طبقہ امیر اور زیادہ لوگ غریب ہوں، بھارت میں اس وقت غربت کی انتہا ہے،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے سب سے پہلے کمزور طبقے کی مدد کی، پاکستان میں کمزور طبقے کے لیے کبھی پالیسی نہیں بنائی گئی، نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے، ہماری کوشش رغیب طبقے کو اوپر اٹھنا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں حالات خراب ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو فون کر کے کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے رعایت حاصل کی، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتاہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • سی پیک سے متعلق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اہم بیان سامنے آگیا

    سی پیک سے متعلق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد ;   

               افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے

    کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستان کیلئے کوئی مشکلات نہیں ہونگی، مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔پاک افغان یوتھ فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی پالیسی یہ ہے کہ ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پاکستان مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ دیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی علاج کی سہولیات کے لیے پاکستان سے اپیل ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔ ہمسیاسی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    گزشتہ روز اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے، چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کا پڑوسی بلکہ سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لےگا۔ ون بیلٹ ون روڈ خطے سے گزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگ میل ہے، افغانستان میں تانبے کے وافر ذخائر ہیں، تانبے کے ذخائرکو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیاجائے گا، ہم چین کو عالمی منڈی تک رسائی کا پاسپورٹ سمجھتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان روس کے ساتھ بھی مضبوط سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، روس نے عالمی امن کے قیام کے لیے طالبان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

  • نائن الیون میں تباہ ہونے والے تیسرے طیارے سے متعلق 20 سال بعد عینی شاہد کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی سوچ میں پڑ جائے

    نائن الیون میں تباہ ہونے والے تیسرے طیارے سے متعلق 20 سال بعد عینی شاہد کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی سوچ میں پڑ جائے

     

    نیویارک نائن الیون کے سانحے کے متعلق تاحال دو آراءپائی جاتی ہیں۔ ایک طبقہ اب بھی ایسا ہے جو اس سانحے کو خود امریکی حکومت کی کارستانی قرار دیتا ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم بھی اس سانحے کو امریکہ کی اندرونی کارروائی قرار دے چکی ہے اور اب سانحے میں تیسری پرواز کے ٹکرائے جانے کی جگہ کے قریب رہنے والی ایک امریکی شہری نے بھی اس حوالے سے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ پرواز93تھی جو امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چھوٹے سے قصبے شینکسویل کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوئی تھی۔

    مقامی سٹور کے مالک رِ ک کنگ نے اس پرواز کے متعلق بات کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ہم نے ایک زوردار دھماکہ سنا اور اس کھلے میدان کی طرف گئے جہاں ایک خوفناک منظر ہمارے سامنے تھا۔ وہاں نہ تو طیارے کے کوئی پرزے تھے اور نہ ہی کسی انسان کی پوری لاش، وہاں ہر طرح انسانوں کی ہڈیاں بکھری ہوئی تھیں۔ہم حیران تھے کہ نہ تو طیارے کا کوئی ایک پرزہ سلامت حالت میں موجود تھا اور نہ ہی کسی ایک شخص کی لاش سلامت رہی تھی۔ آج بھی ہم اس حادثے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں کہ اگر یہ کوئی معمول کا طیارہ حادثہ ہوتا تو طیارے کی دم، پر یا دیگر بڑے پرزوں میں سے کوئی ایک تو پوری حالت میں موجود ہوتا اور سینکڑوں مسافروں میں سے کسی ایک کی لاش تو نظر آتی

    رِک کنگ کا کہنا تھا کہ” ہمیں تو وہاں لوگوں کی ہڈیاں نظر آئیں، کچھ جلد اور کہیں کہیں کچھ خون۔تاہم وہاں کسی ایک مسافر کا کوئی ایسا عضوبھی پورا نظر نہیں آیا جس سے ثابت ہو سکے کہ یہ ہڈیاں اور خون وغیرہ انسانوں کا ہے۔ہم آج بھی کہتے ہیں کہ انسانوں کے جسم کوئی مائع چیز سے تو بنے نہیں ہوتے کہ جہاز کے گرتے ہی وہ مٹی میں جذب ہو گئے۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کی وضاحت آج بھی پیش نہیں کی جا سکتی۔“

  • ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔

    دبئی رواں برس متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔

     آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں خاص مہمان شیخ النیہان بن مبارک النیہان اور خالد الزرونی بھی شریک ہوئے ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہو گا، یہ عالمی مقابلہ 5 سال بعد منعقد ہو گا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھارت میں منعقد ہوا تھا جس کا فاتح ویسٹ انڈیز تھا۔

    طے شدہ شیڈول کے مطابق تو یہ مقابلہ گذشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • کراچی سے کوئلہ لےکر ساہیوال جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

    کراچی سے کوئلہ لےکر ساہیوال جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

    کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال بردار ریل گاڑی پنو عاقل کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق حادثہ منڈیر کے مقام پر پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھر سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو ہنگامی بنیاد پر راستے میں ہی روک دیا گیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق یوسف والا کول اپ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتری ہیں، اس حادثے میں ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے سکھر ہیڈ کوارٹرز سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والے ٹریک کو آئندہ چند گھنٹوں میں بحال کردیا جائے گا۔

  • ” خیریت سے ہوں” عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو ایک بار پھر خود سے متعلق افواہوں پر وضاحت کرنا پڑگئی

    ” خیریت سے ہوں” عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو ایک بار پھر خود سے متعلق افواہوں پر وضاحت کرنا پڑگئی

    ملک کے معروف لوک اور عوامی گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک مرتبہ پھر خود سے متعلق جھوٹی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں, گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔

    نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں۔

    https://www.facebook.com/photo.php?fbid=433916988089861&set=a.303559107792317&type=3

    عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چاہنے والوں کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں۔

    یادرہے کہ ان سے متعلق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر من گھڑت خبریں پھیل رہی تھیں، بعض یوٹیوب چینلز نے ان کے انتقال کی خبریں تک چلائی تھیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ان سے متعلق اس طرح کی غلط خبریں پھیلی ہوں، گزشتہ برس نومبر میں بھی ان سے متعلق ایسی ہی افواہیں آئی تھیں۔نومبر 2020 میں بھی گلوکار نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنے روبہ صحت سے متعلق مداحوں کو بتایا تھا۔

  • کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

    کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

     این سی او سی کی کورونا صورتحال پر بریفنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہ اضلاع میں سب سے زیادہ 15 اور کے پی کے 8 شہر شامل ہیں جبکہ اسلام آباد بھی کورونا سے زیادہ مثاثرہ شہر وں میں شامل ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے متاثر شہروں میں ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔

    ان چوبیس شہروں میں تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم بھی بند کر دیئے گئے ہیں ، تمام مثاثرہ شہروں پر پابندیاں چار ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔متاثرہ شہروں میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، لاہور ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کے پی کے کے اضلاع میں پشاور ، صوابی ، مالاکنڈ، سوات، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں ۔

  • کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں12ستمبر تک نئی پابندیاں عائد

    کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں12ستمبر تک نئی پابندیاں عائد

     وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ا ضافے کے پیش نظر12ستمبر تک نئی پابندیا ں عائد کرد ی گئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تما م انڈور جم اور اجتماعات بھی 12ستمبر تک بند رہیں گے۔

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر چھ روز کیلئے تمام نجی و سرکاری سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی سکولوں کو چھ ستمبر سے 11 ستمبر 2021 تک کورونا صورتحال کے پیش نظر بند کیا جارہاہے ، اس لیے اپنے گھر پر رہیں اور محفوظ رہے ہیں، اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کریں۔

  • سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا، صدر مملکت و ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

    سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا، صدر مملکت و ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

    حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی وزیرفواد چوہدری، مشیرقومی سلامتی معید یوسف اوروزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے شرکت کی۔

    نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیدعلی گیلانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے جبکہ نماز جنازہ کے بعدحریت رہنماکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔گزشتہ روز سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے 3۔اے کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی گئی تھی۔

  • پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر لیا جاسکے گا،برطانیہ

    پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر لیا جاسکے گا،برطانیہ

    برطانو ی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر تشویش سے آگا ہ ہےاور ریڈ لسٹ کے پاکستانی اور برطانوی نژاد پاکستانیوں پر اثرات کا اندازہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کی برطانوی حکام کے ساتھ کورونا کے ٹیکنیکل معاملات پر بات ہوگی جس کے بعد پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر لیا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے گہرے تعلقات ہیں ، مزید بڑھانا چاہتے ہیں،ہمار ا پاکستان کے ساتھ افغانستان میں باہمی موقف ہے اور افغانستان سے برطانوی باشندوں کے انخلا پر پاکستان کی مدد کے شکر گزار ہیں۔

    ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے مثبت اور تعمیری بات ہوئی اورطور خم میں جاکر پاکستانی حکام کے ساتھ زمینی حقائق سے آگہی حاصل کی ہے،افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ابھی قبل از وقت ہے، معاملات ابھی جاری ہیں،طالبان کے حملے نہ کرنے کی یقین دہانی پر یقین کرنا چاہتے ہیں،امید ہے طالبان افغانستان میں امن وا ستحکام لائیں گے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے ہمسایوں کو امداد میں ہم 30ملین پاﺅنڈ دے چکے ہیں جبکہ ان ممالک کی بشمول پاکستان مزید مالی مدد کریں گے،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد جاری رکھیں گے،اور اس کی وجہ یہ ہے کہ افغانستان ان حالات میں تباہی کی طرف نہ جائے۔