Category: Latest News

  • محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی ،یہ کس نے خریدی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی ،یہ کس نے خریدی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ ریجن سی لاہور نے ملکی تاریخ کی اب تک سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کر لی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق مرسیڈیز کی شاہکار گاڑی ” اے ایم جی G63 “ لاہور امپورٹ کی گئی جس کی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ اس کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کو 53 لاکھ 81 ہزار 790 روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ یہ گاڑی ” فرسٹ حبیب موداربہ “ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے ۔

    رسیڈیز اے ایم جی G63 چار ہزار سی سی کے بائی ٹربو وی ایٹ انجن کے ساتھ لیس ہے جس میں صارف کی مرضی کے مطابق انٹر یئر بھی ڈیزائن کر کے فراہم کیا جاتاہے ۔اس گاڑی میں پانچ مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ یہ صفر سے 60 تک صرف 4.5 سکینڈ میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔گاڑی میں 9 سپیڈ ٹرانسمیشن دیا گیا ہے جو کہ اسے دیگر جیپس سے منفرد کرتاہے ۔ اس طاقتور انجن کے ساتھ آپ اس کسی قسم کے پہاڑی علاقے میں بلا خوف ڈرائیور کر سکتے ہیں ۔

  • وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

    وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

     وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی ) امین الحق نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکے۔

     وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا اور اب 5منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے۔فری لانسنگ پالیسی حتمی مراحل میں ہے اور پالیسی میں فری لانسرز کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ڈیٹا ہیک ہونے پر تشویش ہے، ایف بی آر کا ڈیٹا سینٹر ہے، ابھی تک این ٹی سی کے ساتھ نہیں ہے،این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے، پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے،فروری میں تمام اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعال کرنے کیلئے آگاہ کرچکے ہیں۔

  • یکم اکتوبر سے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پرپابندی عائد

    یکم اکتوبر سے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پرپابندی عائد

    کراچی سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • جوہری سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل

    جوہری سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل

    اکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر کو صحت بگڑنے پر ایک ملٹری ہسپتال کے کوورنا وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
    سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اے کیو خان کے نام سے معروف عبدالقدیر خان کو عموماً ’پاکستان کے جوہری پروگرام کا بانی‘ کہا جاتا ہے۔
    عبدالقدیر خان کے ایک ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ’ڈاکٹر اے کیو خان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں 26 اگست کو کے آر ایل منتقل کیا گیا تھا۔‘
  • آرمی چیف سے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا

  • شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

    شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات پر  پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ  نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 300 سے زیادہ نہ ہو۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق کراچی اور حیدرآباد میں ہوگا۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورینٹس، شادی ہال مالکان کو گرفتار کیا جائے گا

  • لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا احتجاج جاری

    لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا احتجاج جاری

    لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے،

    میٹرو بس سروس چھٹے روز بھی معطل رہی۔

    انتظامیہ نے ٹریک پر بیریئر لگا دیے، انچارج میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ نئے ڈرائیوروں کی ٹریننگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر سے نئی میٹرو بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

  • 24گھنٹوں میں کورونا کےمزید 3ہزار980کیسزسامنے آگئے، اموات کتنی ہوئیں ؟ جانئے

    24گھنٹوں میں کورونا کےمزید 3ہزار980کیسزسامنے آگئے، اموات کتنی ہوئیں ؟ جانئے

    اسلام آباد;  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.21فیصد رہی۔

     این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی

    کراچی میں بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی

    کراچی بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق انٹر بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے طلبا اوروالدین کو پریشانی کا سامنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • 20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے

    20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے

    لاہور;        پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180روپے ہو گئی ہے،چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150روپے اور پرچون قیمت 1180روپے ہو گئی ہے، 20روز میں آٹا 100روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے،دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔