Category: Latest News

  • یومِ دفاع کل بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    یومِ دفاع کل بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    چھ ستمبر کو یومِ دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ 1965ء کی جنگ کے 56 سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے کل وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

    یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں پُروقار تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

  • کوئٹہ:خود کش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    کوئٹہ:خود کش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں، تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا، جس کے حوالے سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکا مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دھماکے کےبعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔

  • فروغ نسیم کا فوجداری قوانین میں اصلاحات کیلئے وزیرِ اعظم کو خط

    فروغ نسیم کا فوجداری قوانین میں اصلاحات کیلئے وزیرِ اعظم کو خط

    وفاقی وزیرِ قانون و انصاف فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

    خط میں ضابطۂ فوجداری، پاکستان پینل کوڈ، قانونِ شہادت، جیل خانہ جات کے قوانین اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر قوانین میں 225 مرکزی اور 644  ذیلی ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں ایف آئی آر درج کرانے کا مؤثر اور تیز ترین طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا، زیرِ التواء مقدمات کی تعداد میں کمی آئے گی، پولیس کی عوام کے ساتھ زیادتی کو ختم کیا جا سکے گا۔

    ان اصلاحات کے نتیجے میں شواہد اکھٹے کرنے میں مزید بہتری اور تیزی لائی جا سکے گی، اس کے علاوہ جدید آلات کے استعمال کو انصاف کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جاسکے گا۔

    قوانین میں ترامیم کے حوالے سےتمام صوبوں کی پولیس، اسلام آباد پولیس اور پراسیکیوشن کے محکموں سے رائے لی گئی ہے، ترامیم کو بناتے وقت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی متعلقہ رپورٹوں کو بھی جانچا گیا ہے

  • مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کب تک ہو گا ؟ علامہ طاہر اشرفی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ بھارت میں کھلبلی مچ جائے

    مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کب تک ہو گا ؟ علامہ طاہر اشرفی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ بھارت میں کھلبلی مچ جائے

    لاہور  ;وزیراعظم کے معاون خصوصی مذہبی امور و مشرق وسطیٰ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین نے دنیا بھرمیں بھارت کےجمہوری چہرے کوبےنقاب کردیاہے،بھارتی سامراج سیدعلی گیلانی کی موت پربھی اُن سے ڈرا رہا،خطے کے حالات بتا رہے ہیں کہ مقبوضہ  کشمیر کا فیصلہ ہونے والا ہے ۔

    نجی ٹی وی کےمطابق قرآن اکیڈمی میں ممتاز حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے  کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ لگانا چاہتا ہے،ہم اپنے اتحاد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،ملک میں کسی کو بھی تشدد کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، بھارت کے عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں،اگر ہندوستان یہ سمجھتا ہے کہ وہ افواہ سازی کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرلے گا تو پھر  مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ہٹائے،اُسے اس کی حیثیت کا پتا چل جائے گا،بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ کشمیری تمہارے لئے کافی ہیں،بہت جلد سید علی گیلانی کا خواب پورا ہوگا ،عالمی برادی مودی کے عزائم کا نوٹس لے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی نہیں ہے،صرف پچھلے پانچ دن کے عالمی دنیا کے ساتھ جو روابط ہیں اور جو وزرائے خارجہ پاکستان آئے ہیں ،اس سے پتا چل جاتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کتنی مضبوط ہے،افغانستان  کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،عمران خان نے بہت پہلے کہا تھا کہ ہم جنگ میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن جب تم افغانستان سے نکلو گے تو تمہیں نکالنے میں ضرور تمہاری مدد کریں گے ۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بڑے ذمہ داروں نے  جو اپنے آپ کو سیاسی مذہبی قائدین بھی کہتے ہیں نے بغیر تحقیق کے الزامات عائد کئے کہ امریکیوں کو یہاں بسا دیا گیا ،ایک امریکی فوجی بھی پاکستان کی سرزمین پر نہیں ہے،ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے یہاں آئے اور چلے گئے ،میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ قوم کو گمراہ نہ کریں ،ہم اپنے اس عزم پر قائم ہیں کہ جنگ میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں ،ہم صرف افغانستان میں امن کےسہولت کارہیں،ہم افغانستان کے امن کو پاکستان اور اس خطے کا امن سمجھتے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ اگر افغانستان میں امن آئے گا تو یہ خطہ معاشی ،تجارتی اور دینی طور پر آگے بڑھے گا،پاکستان سے لیکر پورے یورپ تک تجارت کے راستے ہموار ہوں گے،آج وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی قیادت کا موقف پوری دنیا کے سامنے درست ثابت ہوا ہے، پوری دنیا نے افغانستان سے انخلاء کے دوران پاکستان سے مدد مانگی، اسوقت سارا فوکس امن ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جو کابل میں کھڑے ہو کر پاکستان کو گالیاں دیتے تھے آج وہ ’ تلاش گمشدہ ‘ہیں ،ان کی اپنی سرزمین نے انہیں قبول کرنے سے انکار کیا ہوا ہے،یہ اللہ کا کرم ہے کہ آج کابل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں،طالبان نے واضح کر دیا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے،طالبان کا افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا بیان خوش آئند ہے،  دنیا طالبان کو تنہا نہ چھوڑے۔

  • ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ملے  گا، ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ملے گا، ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

    لاہور: ٹریفک پولیس لاہور نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہونگے،سوموار سے ویکسینیڈ افراد کو ہی ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں داخلہ کی اجازت ہوگی،ویکسینیشن کارڈ رکھنے والے افراد کو ہی لائسنس جاری ہونگے،۔شہریوں کا جان و مال مقدم، ہر صورت تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔کورونا وباء سے تحفظ کیلئے ہر مکمن اقدام اٹھایا جائے گا۔سٹی ٹریفک پولیس نے کورونا وباء میں بہترین فرائض سرانجام دئیے۔لاہور پولیس کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن سولجر ہے۔

  • معروف عالم دین صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ انتقال کر گئے

    معروف عالم دین صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ انتقال کر گئے

    بورے والا ;  ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت کے بزرگ  رہنماء، مہتمم جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ قضائے الہی سے وفات پاگئے ، انکی نماز جنازہ  (اتوار کے روز)گورنمنٹ ڈگری کالج گراؤنڈ میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائےگی۔

    تفصیلات کےمطابق مفسر قرآن اور معروف خطیب صاحبزادہ  پیرسید محمد محفوظ الحق شاہ کا اہلسنت والجماعت کےمعروف بزرگوں میں شمار ہوتا تھا ،انہوں نے تفسیر قرآن کے علاوہ کئی کتابیں تصینیف کیں۔ سید محمد محفوظ الحق شاہ کے انتقال پر علماء و مشائخ نے گہرے رنج وع غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا ،اُنہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج میں بسر کی۔

  • محکمہ صحت کا اسکولوں میں پیر سے ویکسینیشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    محکمہ صحت کا اسکولوں میں پیر سے ویکسینیشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    کراچی میں محکمہ صحت نے اسکولوں میں پیر سے ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین، تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس میں نجی اسکولوں میں انسپیکشن کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی۔

  • ہمیں موقع ملا تو خواتین کے لیے بجٹ کا 33 فیصد مختص کریں گے، سراج الحق

    ہمیں موقع ملا تو خواتین کے لیے بجٹ کا 33 فیصد مختص کریں گے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عورت خوش حال ہوگی تو معاشرہ خوشحال ہوگا، ہمیں موقع ملا توخواتین کے لیے بجٹ کا 33 فیصد مختص کریں گے۔

    لاہور میں یوم حجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت بھی تبدیلی نہیں لاسکی۔

    سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی وہ جماعت لاسکتی ہے جو ہر لحاظ سے مضبوط ہو۔

  • سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کے دل کی آواز بن گئے ، سید علی گیلانی کے انتقال پر بھارت کو واضح پیغام دے دیا

    سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کے دل کی آواز بن گئے ، سید علی گیلانی کے انتقال پر بھارت کو واضح پیغام دے دیا

    اسلام آباد ; سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا ہم سید علی گیلانی کی تحریک کو جاری رکھیں گے،سید علی گیلانی نے ہر موقع پر کہا ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارت کے ظلم اور جبر کا استقامت سے مقابلہ کیا ،آنے والی نسلیں ان کی طویل جدوجہد کی مقروض رہیں گی۔

    تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو استقامت کا جذبہ دینے والے سید علی شاہ گیلانی تھے ،ان کے جانے سے ایک عالم کی موت ہوئی ہے، ان کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے، سید علی شاہ گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ بزرگ کشمیری رہنما کو بھارتی حکومت نے ایک عرصہ سے  پابند سلاسل رکھا ہوا تھا  اور اسی نظر بندی کے دوران  اُن کا انتقال ہوا،بھارتی حکومت نے کی تدفین کے موقع پر جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی  اور جس طرح اُن کے جسد خاکی کو زبردستی دفن کیا ہم سب اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے جائز حقوق کے لئے اپنی بند آنکھیں کھولیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروایا جائے ۔

  • لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے

    لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے

    اسلام آباد ; وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہیں، جب تک ٹیکس نہیں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں ملک میں تیار ہوں۔

    ایک تقریب سے خطاب میں  وزیراعظم کا کہنا تھاکہ  کوئی ایساملک ترقی نہیں کرتا جہاں چھوٹا طبقہ امیراورباقی غریب ہوں، بھارت میں چھوٹا طبقہ امیر ہوگیا ہے اور باقی غربت کی انتہا ہے جبکہ چین نے لوگوں کو غربت سے نکال لیا اور سپر پاور بن گیا لیکن بھارت وہیں کھڑا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ماضی میں کمزور طبقے کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنی، پاکستان میں تنخوا دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا، ہمارا سسٹم ایسا ہوگیا ہے کہ سہولت کے بجائے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، ایف بی آر میں مسلسل اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں، کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ یہ ایک جدوجہد کا نام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب معیشت ترقی کرے گی تو قرضے اتار سکیں گے، برآمدات نہیں بڑھیں گی تو دولت کیسے بڑھے گی؟ ماضی میں کسی نے ایکسپورٹ بڑھانے کا نہیں سوچا، جب تک ٹیکس نہیں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا، آپ ٹیکس دے کر حکومت کی مدد کریں، آپ ٹیکس نہیں دیں گے تو حکومت کیسے آپ کی مدد کرے گی، ضروری ہے حکومت آسانیاں پیدا کرے اور عوام ٹیکس دیں۔