Category: Business

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی

    ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی ہو گئی ۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار700 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 288 روپے ہو گئی۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 33 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 300 روپے بڑھ کر 114455 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالرکمی کے بعد 1945ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • ای پے پنجاب سےحکومت کو 80 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    ای پے پنجاب سےحکومت کو 80 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

     پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو  80 ارب روپے سےزائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

    اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی  آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ای پے ایپ  کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ عوام  گھر بیٹھے 10 محکموں کے 23 ٹیکس باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے سے آن لائن ٹرانزیکشنز  کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہو چکی جبکہ حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 50 ارب‘ ٹوکن ٹیکس کی مد میں ساڑھے11 ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نو  ارب اور ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے تین  ارب سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ای پے  پنجاب کے ڈائون لوڈز دو  ملین  جبکہ ایپ کے ذریعے  ٹرانزیکشنز ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  مزید اضافہ ہوگیاہے ۔

    سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد ایک  لاکھ 33 ہزار 300 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 771روپے بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 282 روپے ہے جبکہ عالمی منڈی  میں سونے کا بھاو 15 ڈالر کمی کے بعد 1976 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ڈالر نے واپس اُڑان شروع کر دی ، ایک روپیہ یا 2 روپے مہنگانہیں ہوا بلکہ ۔۔ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

    ڈالر نے واپس اُڑان شروع کر دی ، ایک روپیہ یا 2 روپے مہنگانہیں ہوا بلکہ ۔۔ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن آج ڈالر 2 روپے 30 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 184 روپے 85 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد ایک  لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 513 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاو 17 ڈالر اضافے سے 1991 ڈالر فی اونس ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا، 100 انڈیکس میں اضافہ

    انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا، 100 انڈیکس میں اضافہ

    انٹر بینک میں ڈالر 65پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 368پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے 100انڈیکس 46ہزار 970پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔

     کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ،100انڈیکس میں 368پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 46ہزار 970پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے جبکہ ایک ہفتے تک ڈالر میں مسلسل کمی کے بعدآج ڈالر مہنگا ہوا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 182روپے 20کا ہو گیا ہے ۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

     پاکستان اور  بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ 

     نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے  مذاکرات  میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران   آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہوگا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں چھ ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سر فہرست ہے۔

  • سونا مزید سستا ہو گیا

    سونا مزید سستا ہو گیا

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

     سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز100روپے کی کمی کے بعد سونے کی قیمت  ایک لاکھ 30 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 968روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  چار ڈالر کمی کے بعدسونا1974 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

  • ڈالر سستا ہو گیا

    ڈالر سستا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 181.70 روپے میں فروخت ہور ہاہے ، گزشتہ چار روز میں ڈالر کی قیمت میں 6.48 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی واضح کمی آئی ہے ۔