Category: Business

  • سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں ہو شربا اضافہ

    سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں ہو شربا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 35 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قدر  1115 روپے اضافے سے 116341 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ  11 ڈالر کم ہوکر 1852 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟ ریحام خان نے بتا دیا

    ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟ ریحام خان نے بتا دیا

    عید الفطر گزرنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے 190.34 روپے پر پہنچ چکاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آئیں اور تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ نے شرح سود میں اضافہ کیا جس کے کا اثر دنیا بھر کی مارکیٹ پر پڑا۔ ہماری معیشت پہلے سے بہت خراب اور ہمارا روپیہ بہت کمزور تھا جس کی وجہ سے ہم پر اس کا اثر زیادہ ہو رہا ہے۔“

  • ملکی معیشت کیلئے بری خبر ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ملکی معیشت کیلئے بری خبر ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

     نئی حکومت بھی ملکی معیشت کو بہتر نہ کر سکی ، آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا ،  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے  کا ہو گیا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے کے اضافے کے ساتھ 191 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے  27 پیسے کا اضافہ ہوا تھا  ، دن کے اختتام پر ڈالر 189 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے اضافہ

    پہلے کاروباری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک  میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 26 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر کم ہو کر 1860 ڈالر فی اونس ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر 90 پیسے مہنگا

    انٹربینک میں ڈالر 90 پیسے مہنگا

    انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں  روپے کی قدر  میں 90 پیسے کمی آئی ، دن کے اختتام پر ڈالر  187روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

    آج دن کے آغاز پر ڈالر 186.63 روپے سے شروع ہوا  جو اتار چڑھاؤ کے بعد  دن کے اختتام پر 90 پیسے اضافے کے بعد 187 روپے  53 پیسے پر بند ہوا ۔ آج ایک ایسا مقام بھی آیا جب ڈالر کی قیمت ایک روپے 7 پیسے بڑھ کر 187 روپے 70 پیسے ہو گئی مگر بعد ازاں کمی کے بعد 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

    نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر  188 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

  • عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں اضافہ

    عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں عیدالفطر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 350 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 469 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 882 ڈالر ہے۔

  • ڈالر کے مقابلے میں روسی روبل کی قدر میں حیران کن اضافہ

    ڈالر کے مقابلے میں روسی روبل کی قدر میں حیران کن اضافہ

    امریکی اور یورپی پابندیوں کے باوجود روسی کرنسی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،روس کی روبل میں تجارت کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہونے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین جنگ کے بعد امریکا اور یورپین یونین کی جانب سے روس پر پابندیوں کے بعد روسی روبیل کی قدر میں کمی واقع ہو رہی تھی اعدادو شمار کے مطابق 8مارچ کوایک ڈالر کے مقابلے میں روبل 135پر ٹریڈ ہو رہا تھا جبکہ آج ایک ڈالر کے مقابلے میں روبل 65.25پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

    گزشتہ روز نہ صرف روبل کی قدر میں اضافہ ہوا بلکہ روسی سٹاک انڈیکس میں بھی بہتری پیدا ہوئی اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مخصوص غیرملکی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنا دیا ہے کہ وہ روسی گیس اور تیل کی ادائیگی صرف روبل میں کریں گی۔

    جس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں ادائیگی کے لیے اوپن مارکیٹ سے روبل خرید رہی ہیں، ڈالر اور یورو کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ میں روبل کی تعداد کم ہے۔ دوسری جانب روس کے ساتھ کم ہوتی ہوئی درآمدات اور برآمدات کی وجہ سے بھی  یورو اور ڈالر کی مانگ میں  کمی ہوئی ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق توقعات کے برعکس روبل کی قدر میں بہتری حیران کن طور پر تیزی سے ہوئی ہے اور عمومی طور پر مارکیٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔یوکرین جنگ کے بعد روس پر مالی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں روبل کی قدر انتہائی کم ہو گئی تھی، تاہم روسی صدر کی حکمت عملی سے روس کو فائدہ ہوا ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو نے کے کچھ دیر بعد ہی ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد ڈالر 186 روپے پر پہنچ گیاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور اس وقت انڈیکس 45 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

  • پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی،100انڈیکس میں 610پوائنٹس کمی

    پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی،100انڈیکس میں 610پوائنٹس کمی

    پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100انڈیکس میں 610پوائنٹس کی کمی ہو گی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں منفی رجحان جاری ہے ،ہنڈرڈ انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رکھ سکا اور 100انڈیکس 610پوائنٹس کمی کے بعد 44ہزار923پوانٹس پر پہنچ گیا ۔

  • پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

    پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

      پیسے کی بے توقیری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ،  آج دن کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگاہو گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر مزید  13پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 185 روپے  75 پیسے ہو گئی ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 7دنوں سے روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے ،  آج کے کاروباری روز کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بڑھنا شروع کر دی ہے ،13پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 185.75روپے کا ہو گیا ہے ۔

    ادھر سٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیاہے ، 100انڈیکس میں 98پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 45ہزار 915پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔