Category: Business

  • ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ ، روپیہ مزید گر گیا

    ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ ، روپیہ مزید گر گیا

     ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، آج پھر دن کے آغاز میں ہی ڈالر نے اونچی چھلانگ ماری جس سے روپیہ مزید گر گیا۔

    نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  ڈالر کی قدر میں 2 روپے  ایک  پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر  197 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری کر لی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے  50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 200 روپے 50 پیسے کا فروخت ہو رہاہے ۔

  • ڈالر نے ’ڈبل سینچری‘ بنا لی ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے میں فروخت ہونے لگا

    ڈالر نے ’ڈبل سینچری‘ بنا لی ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے میں فروخت ہونے لگا

    پاکستان میں ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی دوسو کے قریب قریب پہنچ چکاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار کے دوران دو روپے 22 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیاتاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.56 روپے مہنگا ہو کر 195.75 روپے پر بند ہو گیا ۔ 

    دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو تا رہا اور ایک دن میں 4 روپے تک بڑھ گیا ، اس وقت اوپن میں ڈالر ڈبل سینچری بنا چکاہے اور 200 روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔نئی حکومت کے آنے کے بعد 36 روز میں ڈالر مجموعی طور پر 14 روپے مہنگاہوا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیاہے اور ممکنہ طور پر آج اہم اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

  • سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔یہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 18پیسے مہنگا،سٹاک ایکس چینج میں 89پوائنٹس کا اضافہ

    انٹر بینک میں ڈالر 18پیسے مہنگا،سٹاک ایکس چینج میں 89پوائنٹس کا اضافہ

    انٹر بینک میں ڈالر 18پیسے مہنگا ہو گیا ،ٍ194روپے 36پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس 89پوائنٹس اضافے سے 42756پوائنٹس کا ہو گیاہے ۔

  • ڈالر کی اونچی اُڑان ، اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا کہ آپ پچھلا سب بھول جائیں گے

    ڈالر کی اونچی اُڑان ، اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا کہ آپ پچھلا سب بھول جائیں گے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر نے تیزی سے پرواز شروع کردی ہے جس نے کاروباری افراد کو پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک ایک روپیہ 47 پیسے اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 194 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہور ہاہے ۔

    موجودہ حکومت آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 11 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہو چکاہے ، 11 اپریل کے بعد ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1400 ارب روپے کا اضافہ ہواہے ۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں600روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں600روپے اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونا 600 روپے مہنگا ہوا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 35 ہزار  900 روپے کا ہوگیا ہےجبکہ10 گرام سونا 514 روپے اضافے سے 116512 روپے کا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5   ڈالر کم ہوکر 1813 ڈالر فی اونس ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 192 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 191 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

  • کرپٹو مارکیٹ بد ترین مندی کا شکار

    کرپٹو مارکیٹ بد ترین مندی کا شکار

    کرپٹو مارکیٹ بد ترین مندی کا شکار ہے ،گزشتہ روز مجموعی مارکیٹ کیپیٹل میں 16.83فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ کیپیٹل 1.14ٹریلین ڈالر ہو گیا،گزشتہ چند مہینوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کوائن ’لونا‘گزشتہ ایک ہفتے میں97فیصد کمی کے بعد86ڈالر سے گر کر دو سینٹ تک پہنچ گیا ۔بٹ کوائن، ایتھیریم اور سولانا جیسے اہم کوائنز رواں ماہ نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔عالمی سطح پر افراط زر میں اضافے اور عالمی تنازعوں کی وجہ سے سرمایہ کار شدید دباو کا شکار ہیں اور کرپٹو مارکیٹ میں اچانک مند ی دیکھی جا رہی ہے۔بٹ کوائن کی قیمت 16مہینوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور بٹ کوائن 27ہزار411ڈالر زمیں دستیاب رہا۔

  • سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

     پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 257 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 16 ہزار 598 روپے کا ہوگیا ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعدبند

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعدبند

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہو گیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 75 مہنگا ہونے کے بعد 191 روپے 77 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 193 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔