Category: Business

  • پٹرول مہنگاہونے کے بعدڈالر کی قیمت میں ہوشرباکمی ہو گئی

    پٹرول مہنگاہونے کے بعدڈالر کی قیمت میں ہوشرباکمی ہو گئی

    حکومت کی جانب سے گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد اب آج اب ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں2 روپے 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر 200 روپے پر آ گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری دکھائی دے رہی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 202.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 12 پوائنٹس پر تھی جس میں کچھ ہی دیر میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 77 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

  • سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 2350روپے کا اضافہ ، نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

    سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 2350روپے کا اضافہ ، نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2350 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، قیمت پہلی مرتبہ ایک لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ 

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس بڑے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 700 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 913 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 8 سو 43 ڈالر فی اونس ہے۔

  • مفتاح اسماعیل کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ٹیکس رعایت کا اعلان لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟

    مفتاح اسماعیل کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ٹیکس رعایت کا اعلان لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟

    وزیرخزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے ٹیکس میں رعایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”میں پاکستان میں آپریٹ کرنے والی غیرملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا شکر گزار ہوں، کثیر ٹیکس ادا کرتی ہیں اور لوگوں کو روزگار دیتی ہیں۔“

    مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ ”یہ کمپنیاں نئی ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں لاتی ہیں، تاہم میں ان سے درخواست کروں گا کہ مجھے ایسے منصوبے بتائیں جن کے ذریعے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ میں انہیں ٹیکس میں رعایت دوں گا۔“ایک اور ٹویٹ میں وزیرخزانہ و ریونیو نے بتایا ہے کہ ”کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اپریل میں 62کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا، جو رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے اوسط خسارے سے آدھا ہے۔ یہ بیرونی استحکام کی بہت اچھی علامت ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور ہم پرامید ہیں کہ ملکی معیشت میں ایک مثبت موڑ جلد آئے گا۔“

  • گزشتہ دنوں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    گزشتہ دنوں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 350 روپے ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 18 ہزار 613 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قدر 14 ڈالر بڑھ کر 1830 ڈالر فی اونس ہے۔

  • وہ ویب سائٹس جنہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرقانونی قراردیتے ہوئے پابندی لگادی

    وہ ویب سائٹس جنہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرقانونی قراردیتے ہوئے پابندی لگادی

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں اوکٹا ایف ایکس اور ایزی فاریکس جیسی ’فاریکس ٹریڈنگ ویب سائٹس‘ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹس سٹیٹ بینک اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ریگولیٹڈ نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر ویب سائٹس پر ان ڈیجیٹل فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کے اشتہارات کی بھرمار ہو رہی ہے۔ ان ٹریڈنگ ویب سائٹس نے اپنی تشہیر کے لیے بہت سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے پلیٹ فارمز استعمال کریں۔ یہ پلیٹ فارمز ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلی کیشنز دونوں صورتوں میں کام کر رہے ہیں۔ 

    مرکزی بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو اپنی سروسز کی طرف راغب کرتے ہیں۔ یہ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ، مارجن ٹریڈنگ، کانٹیکٹ آف ڈیفرینسز وغیرہ جیسی سروسز مہیا کرتے ہیں۔ تاہم پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کا ان پلیٹ فارمز کی سروسز حاصل کرنا ممنوع اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس کے مرتکب افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947ءکے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • سٹیٹ بینک نے آف شور فارن ایکس چینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی

    سٹیٹ بینک نے آف شور فارن ایکس چینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت کوروکنے اور پاکستانی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر ٹریڈنگ پر پابندی لگا دی ہے ۔ 

    نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی خدمات لینا ممنوع ہے اور بینکوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکیلئے خدمات فراہم نہ کریں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ ڈالر ٹریڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، شدید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، شدید مہنگا ہو گیا

     انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے ڈبل سینچری بنا لی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے شہری بے حد پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اس کا اثر براہ راست عام شہریوں پر مہنگائی کی صورت میں جاتاہے ۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 61 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کرتی ہوئی 200.20 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

  • روپے کی بے توقیری جاری ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202روپے کا ہو گیا

    روپے کی بے توقیری جاری ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202روپے کا ہو گیا

    پاکستانی روپے کی بے توقیری جاری ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے مہنگا ہونے کے بعد 202روپے کا ہو گیا۔

    نجی ٹی وی نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے 3روپے مہنگاہونے کے بعد 199روپے 25پیسے کا ہو گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202روپے کا ہو گیا ہے ۔