Category: Business

  • حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود ڈالر کنٹرول میں نہ آسکا ، مزید مہنگاہوگیا

    حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود ڈالر کنٹرول میں نہ آسکا ، مزید مہنگاہوگیا

    حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود ڈالر کنٹرول میں نہ آسکا ، آج دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہو گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہو کر  201  روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے  7 پیسے کے اضافے کے بعد 200روپے  6 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800روپے اضافہ

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800روپے اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک  لاکھ 42 ہزار  روپے ہوگئی ہےجبکہ10 گرام سونےکی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 3 ڈالر بڑھ کر 1854 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

    ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کئی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 200.58 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ ریاہے ، اوپن میں ڈالر 205 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی ، 10ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی ، 10ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے

     پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوتے ہوئے 2019ءکے بعد پہلی بار 10ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتہ وار بنیادوں پر ذرمبادلہ کے ذخائرمیں 3.46فیصد کمی واقع ہوئی جس سے یہ 9.723ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

     20مئی کو یہ ذخائر 10.089ارب ڈالر تھے، جن میں ایک ہفتے کے دوران 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر دسمبر 2019ءسے کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ مرکزی بینک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ 

  • ڈالر سستا ہوگیا

    ڈالر سستا ہوگیا

     پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز  انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 28 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد  ڈالر  197 روپے 59 پیسے  پر آگیا۔ دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 60 پیسے کم ہوکر 198 روپے رہا۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    پاکستان میں ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  1300 روپے اضافے کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ دس  گرام سونے کی قیمت 1112 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 827 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب  عالمی صرافہ بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

  • ڈالر سستا ہو گیا

    ڈالر سستا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 197 روپے 75 پیسے پر آ گیاہے ، گزشتہ چار روز کے دوران ڈالر 4 روپے 21 پیسے سستا ہو اہے ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعدڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 199 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا ہے ، گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے تک کمی ہوئی ہے ۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 76پیسے سستا ہونے کے بعد 199روپے کا ہو گیا

    انٹر بینک میں ڈالر 76پیسے سستا ہونے کے بعد 199روپے کا ہو گیا

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 76پیسے سستا ہونے کے بعد 199روپے کا ہو گیا ہے ۔

    تفصیلا ت کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر 200روپے میں فروخت ہونے لگاہے ۔

  • ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

    ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

    ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 2750 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2750 روپےکمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 450 روپےکا ہوگیا ہےجبکہ دس گرام سونےکی قیمت 2356 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپےہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت6 ڈالرکم ہوکر 1854 ڈالر فی اونس ہے۔