کاروبار ی ہفتے کے دوسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 15پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169.75کی نئی بلند ترین تاریخی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار939 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیاہے۔