Category: Business

  • ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ

    ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

    صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 752 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی۔

     سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔

    صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 98 ہزار 594 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1757 ڈالر فی اونس ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 170.60 روپے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 45 ہزار 44 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 166 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 878 پوائنٹس پر آ گیا ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے اختتام تک 32 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 170.80 روپے پر بند ہو گیاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مندی کے بعد اب مثبت رجحان نے جگہ بنانا شروع کر دی ہے ، کاروبار شروع ہو تو انڈیکس 44 ہزار 871 پوائنٹس پر تھاجس میں کمی ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 561 پوائنٹس پر آ گیا تاہم پھر سے کاروبار نے اپر اٹھنا شروع کیا اور اب تک مارکیٹ میں 178 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے ساتھ ہی انڈیکس 45 ہزار 44 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں 172 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آ ج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار871 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 45ہزار104 کی سطح پر پہنچ گیا ،تاہم اس کے بعد 100 انڈکس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ۔جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار44 کی سطح پر تھا۔

  • قرضوں کی واپسی کی مدت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے

    قرضوں کی واپسی کی مدت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے

    سلام آباد: وزارت مالیات نے جمعے کے روز جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران قرضوں کی واپسی کی مدت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی وجہ حکومت کا مختصر مدت کے قرضوں پر انحصار کرنا ہے۔ 

    رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران مختصر مدت کے قرضوں پر زیادہ انحصار کیا گیا جس کی وجہ سے ان قرضوں کی مدت جلد ختم ہوجاتی ہے اور حکومت کو ان کی ادائیگی کے لیے نئے قرض لینے پڑے جس کے باعث بڑھتے ہوئے افراط زر کے نتیجے میں شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا

    رپورٹ کے مطابق کرنسی کی قدر سے متعلق اشاریوں میں بہتری رہی جس کی وجہ بیرونی قرضہ جات میں کمی اور مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں مجموعی قرضہ جات میں بھی کمی واقع ہونا ہے۔

  • پٹرول اور گیس کے بعد سونا یکدم اتنا مہنگا ہوگیا کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

    پٹرول اور گیس کے بعد سونا یکدم اتنا مہنگا ہوگیا کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

    ایک ہی دن میں پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے مہینے کے پہلے ہی دن فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 97 ہزار 822 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں فی اونس سونے کی قدر 31 ڈالر اضافے سے 1754 ڈالر ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے 51 پیسے تک جب کہ گیس 29 روپے فی کلو مہنگی کی گئی تھی۔

  • حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانے کی مدت میں اضافہ کردیا

    حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانے کی مدت میں اضافہ کردیا

    وفاقی نے حکومت نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت بڑھادی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جیو نیوز کے مطابق 15 ، 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔اب شہری 31 دسمبر تک پرائز بانڈ کیش کرواسکیں گے۔اس سے قبل حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی تھی ۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قد میں 3پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 169.97سے بڑھ کر 170روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کا روبار کے اختتا م پرانٹر بینک میں ڈالر36پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169روپے 96پیسے پر بند ہواتھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے کے بعد 171روپے 80پیسے میں فروخت ہواتھا۔

  • انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 96 پیسے کا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 96 پیسے کا ہوگیا

    انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے اضافے سے 169 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 171 روپے 80 پیسے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔