Category: Business

  • دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

     انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں  معمولی کمی دیکھی گئی ،  آج دن کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں  38 پیسے تگڑا ہوا۔

    تا دم تحریر  انٹر بینک میں ڈالر  238 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ،  خیال رہے کہ  28 جولائی سے  اب تک ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 24 پیسے کی کمی آئی ہے  ، تاہم  ڈالر  اب بھی روپے کی پہنچ سے بے حد دور ہے جس کا اثرات معیشت اور  عوام پر براہ راست مرتب ہو رہے ہیں ۔

  • کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کریش، صارفین زندگی کی جمع پونجی  سے ہاتھ دھوبیٹھے

    کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کریش، صارفین زندگی کی جمع پونجی سے ہاتھ دھوبیٹھے

    کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کے کریش کر جانے سے کسٹمرز کی زندگی کی جمع پونجی لٹ گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اس کمپنی کے دیوالیہ ہو جانے سے آئر لینڈ کے ایک شخص کا پورا فارم خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ ایک امریکی شخص کا کہنا ہے کہ اس کا سرمایہ ڈوبنے کی وجہ سے اس کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آ رہے ہیں۔ ایک 84سالہ بیوہ خاتون اس کمپنی کے کریش کر جانے سے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

    یہ کمپنی اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی حامل تھی تاہم کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے اور دیگر کئی عوامل کے باعث یہ دیوالیہ ہو گئی۔ جو امریکی جج اس کمپنی کو دیوالیہ قرار دیئے جانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، انہیں مختلف ممالک کے خطوط موصول ہو رہے ہیں جن میں اس کمپنی کے متاثرین اپنی تکلیف سے جج کو آگاہ کر رہے ہیں۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُونچی اُڑان، قیمت میں بھاری اضافہ ہو گیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُونچی اُڑان، قیمت میں بھاری اضافہ ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر بے قابو ہو گیاہے جس کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں منتقل ہو گیاہے ، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے ماہرین بھی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں حیران کن طور پر 3.48 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 239.50 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور اب تک 3.50 روپے مہنگا ہونے کے بعد 242 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

    سٹاک مارکیٹ میں صورتحال حیران کن ہے کیونکہ کاروبار کے آغاز کے بعد سے اب تک 585 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ مارکیٹ میں شیئر ز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 972 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 585 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

     انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 62 پیسے اضافہ ہوہاے جس کے بعد ڈالر 232.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

  • سونے کی قیمت ایک روز میں 2ہزار روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ایک روز میں 2ہزار روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

     ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1730 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ایک روز قبل 1200 روپے کی کمی کے بعد آج فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 885 روپے ہے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 682 ڈالر فی اونس ہے۔ 

  • انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے اور ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قدر میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 226.81 سے بڑھ کر 229 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 831 پر تھی جس میں کچھ ہی دیر میں 286 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 545 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

  • سونے کی قیمت ایک ہی روز میں 2800 روپے بڑھ گئی

    سونے کی قیمت ایک ہی روز میں 2800 روپے بڑھ گئی

     پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ ایک  لاکھ 45 ہزار 200 روپےکا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی  میں سونےکی قیمت  دو  ڈالر اضافے سے 1717 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 40 ہزار 850 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 214 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 1709 ڈالر فی اونس ہے۔