Category: Business

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 171 روپے 4 پیسے ہے جو تاریخی اعتبار سے ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروباری افراد پریشان

    انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروباری افراد پریشان

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آگاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 171 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 43 ہزار 829 پوائنٹس پر تھا ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد ہی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی اور اب تک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 305 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کاروباری افراد پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

  • پی ایس ایکس 100 انڈیکس چھ ماہ کی کم ترین سطح پر

    پی ایس ایکس 100 انڈیکس چھ ماہ کی کم ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس چھ ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

    ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 929 پر بند ہوا ہے۔

    کاروباری دن میں انڈیکس ایک موقع پر 756 پوائنٹس کم ہوکر 43  ہزار 720 رہی۔

    بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

    ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

    ملک میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33 پیسے کم ہوکر 170 روپے 53 پیسے ہے۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے کم ہوکر 171 روپے ہے۔

  • مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بڑی خوشخبری سنادی

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بڑی خوشخبری سنادی

    وزیراعظم عمران کے مشیر تجارت  عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جلد  100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  ’میک ان پاکستان‘ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے جلد 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئے گی۔ برآمدی استعداد میں اضافہ کے ساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔اب ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

     

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر 98 ہزار 937 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 170روپے 98پیسے ہوگئی۔

     دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں 403 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد100 انڈیکس 44 ہزار 776 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاہے۔

  • دنیا: کورونا وائرس کیسز 23 کروڑ 66 لاکھ سے متجاوز

    دنیا: کورونا وائرس کیسز 23 کروڑ 66 لاکھ سے متجاوز

    دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 92 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 32 ہزار 92 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 10 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 286 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار 990 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 24 ہزار 728 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 81 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

    1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 49 ہزار 568 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 881 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 98 ہزار 871 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 74 ہو گئی۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 152 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 79 لاکھ 67 ہزار 985 ہو چکی ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16 پیسے اضافے سے 170 روپے 96 پیسے ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 172 روپے 10 پیسے برقرار ہے۔