Category: Business

  • انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے کا ہوگیا

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 174 روپے ہوگیا۔

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے اضافے سے 174 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

    البتہ کاروبار کے اختتام تک ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ 4 پیسے رہا۔ یوں انٹربینک میں ڈالر کی اختتامی قدر 174 روپے ہے۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 174 روپے 30 پیسے ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر 174 روپے سے 4 پیسے دوری پر

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر 174 روپے سے 4 پیسے دوری پر

    انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 174 روپے سے 4 پیسے کی دوری پر بند ہوا ہے، ڈالر کا بھاؤ ایک موقع پر 174 بھی ہوا۔

    کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 173 روپے 96 پیسے ہے۔ کاروباری دن میں ڈالر کی قدر 49 پیسے بڑھی ہے

  • بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ، 66 ہزار ڈالر  کی حد پار کرگیا

    بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ، 66 ہزار ڈالر کی حد پار کرگیا

      ڈیجٹیل کرنسی بٹ کوائن  کی قیمت تاریخ  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہی دن میں  بٹ کوائن کی قیمت تین ہزار 613 ڈالر بڑھ گئی۔

    ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتیں جاری کرنے والی ویب سائٹ کوئین ڈیسک کے مطابق آج بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 5.65 فیصد بڑھ چکی ہے اور 62 ہزار 572 ڈالر سے بڑھ کر 66 ہزار 185 ڈالر (ایک کروڑ 14 لاکھ 17 ہزار) پر پہنچ گئی ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوگیا

    ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر 69 پیسے بڑھ کر 173 روپے 47 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 80 پیسے بڑھ کر 174 روپے 30 پیسے ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر 173 روپے کا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر 173 روپے کا ہوگیا

    ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر 173 روپے کا ہوگیا۔

    انٹربینک میں ڈالرایک روپے 82 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

    انٹربینک میں یہ ڈالر کا بلند ترین بھاؤ ہے، ڈالر کا بھاؤ رواں مالی سال کے ایک سو نو دنوں میں 15 روپے 46 پیسے بڑھا ہے۔

    تین مہینوں میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 9 اعشاریہ 81 فیصد کم ہوچکی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 174 روپے ہے ۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 18 ہزار روپے ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 1 ہزار 166 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1767 ڈالر فی اونس ہے۔

  • بٹ کوائن ایک کروڑ روپے سے بھی مہنگا ہوگیا، تیز ترین اضافے کا سلسلہ جاری

    بٹ کوائن ایک کروڑ روپے سے بھی مہنگا ہوگیا، تیز ترین اضافے کا سلسلہ جاری

    ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا  اضافہ ہوگیا اور یہ  61 ہزار ڈالر کی حد پار کرگیا۔

    کوئین ڈیسک کے مطابق آج بٹ کوائن کی قیمت میں 7.66 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار 487 ڈالر ہوگئی ہے۔  یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔  گزشتہ ایک مہینے کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 28.17 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اگر پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ 23 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

    رواں ماہ کے آغاز سے ہی بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ہی اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی کو اس بات سے بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ جب ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کی  ویب سائٹ کوئین ڈیسک  کھولی گئی تو اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار 140 ڈالر تھی اور خبر کے اختتام تک یعنی چند منٹوں میں ہی  یہ 61 ہزار487 ڈالر تک پہنچ  گئی جس کے باعث بار بار اس خبر میں بٹ کوائن  کے اعداد و شمار کو تبدیل کرنا پڑا۔

     

  • مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی اڑان، مزید 9 پیسے مہنگا ہوگیا

    مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی اڑان، مزید 9 پیسے مہنگا ہوگیا

    کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر نے اڑان بھری اور روپے کے مقابلے میں مزید  نو پیسے مہنگا ہوگیا۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق تازہ اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171.28 روپے تک جا پہنچی ۔ 

    یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے لیے روپے کی قدر گرائی گئی ہے ۔  امریکی ادارہ برائے امن میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف )سے رجوع کرنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کی،  آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی چھٹی قسط میرے دورے کا سب سے اہم جزوہے، آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل لیول مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔

  • ایک ہی دن میں سونے کی بڑی چھلانگ، 2300 روپے مہنگا، تین دنوں میں مجموعی طور پر قیمت کتنی بڑھ چکی؟

    ایک ہی دن میں سونے کی بڑی چھلانگ، 2300 روپے مہنگا، تین دنوں میں مجموعی طور پر قیمت کتنی بڑھ چکی؟

      پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں تاریخی اضافہ ہوگیا۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ۔ دس گرام سونا 1972 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ دو ہزار 23 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ یہاں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں غیر  معمولی اضافہ ہوا ہے۔  رواں ہفتے کے چار دنوں میں سونا مجموعی طورپر تین ہزار 750 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ پیر کے روز سونے کی قیمت برقرار رہی تاہم منگل کو اس کی قیمت میں 750، بدھ کو  700 اور جمعرات کو 2300 روپے کا اضافہ ہوا۔

  • ایک ہی دن میں سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ شادی کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں

    ایک ہی دن میں سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ شادی کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں

     پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 16 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام سونے کی قدر 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 روپے ہوگئی  ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر آٹھ ڈالر بڑھ کر 1771 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔