Category: Business

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں ہوشربا کمی نے کاروباری افراد کو پریشان کر دیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں ہوشربا کمی نے کاروباری افراد کو پریشان کر دیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو تو انڈیکس 45 ہزار 369 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے اندر اندر 1033 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اب تک انڈیکس 44 ہزار 335 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی

     انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر 52 پیسے سستا ہو گیا ، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 175.20 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ آج ڈالر 175 روپے 72 پیسے سے شروع ہو تھا جو مارکیٹ  کے کھلتے ہی 50 پیسے  گر گیا ۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں  48 پیسے کمی ہوئی تھی ۔ گزشتہ صبح ڈالر 176.20  روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 175.72  روپے پر بند ہوا تھا ۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے اضافہ ہو گیا

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے اضافہ ہو گیا

    انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں  34 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 80 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔

    آج سبح ڈالر 175.46 روپے سے شروع ہوا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 175.80 روپے ہو گیا ۔ 

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر  174 روپے 98 پیسے سے شروع ہوا تھا  تھا جو دن کے اختتام پر 175.46 روپے پر بند ہوا تھا ۔ 

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملتا رہا ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں1.58 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 176.55 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی اڑان کم ہو کر نیچے آئی اور اس یہ 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 175.46 روپے پر بند ہو گیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 176.50 روپے پر فروخت ہو تا رہا ۔

    سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار935 پوائنٹس پر تھا جس تیزی آئی اور انڈیکس 44 ہزار 329 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی جس کے بعد انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اب تک 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد مارکیٹ 44 ہزار 57 پوائنٹس پر ہے ۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، اتنا سستا ہوگیا کہ یقین نہ آئے

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، اتنا سستا ہوگیا کہ یقین نہ آئے

     پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے اور یہ گزشتہ کچھ عرصے کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی  جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 21 ہزار600 روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چار ہزار 252 روپے رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی جہاں اس کی فی اونس قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1797 ڈالر ہوگئی۔

  • انٹر بینک میں ڈالر  کی قیمت میں مزید 47 پیسے کمی ہو گئی

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 47 پیسے کمی ہو گئی

    انٹر بینک میں ڈالر مزید 47 پیسے سستاہو گیا  جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے ۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج دن کے آغاز میں ڈالر 174.77 روپے سے شروع ہوا جس کی قیمت میں  47 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 175.24 روپے سے شروع ہوا تھا  جو دن کے اختتام پر 47 پیسے کی کمی سے 174 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی ہوئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 1.74 روپے سستا ہو کر 173.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

  • سونا مہنگا ہو گیا

    سونا مہنگا ہو گیا

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد قدر ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی جبکہ گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے ۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی

    انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 174 روپے سے کم ہو گیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ 77 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ جو گزشتہ روز  174 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں  91 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ،  گزشتہ صبح ڈالر 173.76 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر  174.67 روپے پر بند ہوا ۔ 

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

    ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہوکر بعد 1863 ڈالر ہوگئی ہے۔