Category: Business

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 557  روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار  253 روپے ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر  1788 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ہزار روپے سستا لیکن پاکستان میں قیمت کیا رہی؟

    عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ہزار روپے سستا لیکن پاکستان میں قیمت کیا رہی؟

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں قیمت میں معمولی فرق آیا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 17 ڈالر (تین ہزار 28 روپے) کمی کے ساتھ 1768 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان کی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد اس کا ریٹ ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چھ ہزار 696 روپے رہی۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

     انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کےا ختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں دس پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 177.88 روپے سے بڑھ کر 177.98 روپے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 181روپے30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

    یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ڈالر مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2550 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار500 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ6ہزار739 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 1787 ڈالر ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز ڈالر کی اُونچی اڑان ، کتنا مہنگا ہو گیا ؟ جانئے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز ڈالر کی اُونچی اڑان ، کتنا مہنگا ہو گیا ؟ جانئے

     انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر نے سستا ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اُونچی اڑان شروع کر دی ہے ۔

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تاہم یہ کمی مستقل نہ ہوئی اور ڈالر نے واپس بڑھنا شروع کر دیا ، اب تک ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ ہو چکا ہے اور ڈالر 177.96 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان چھایا ہواہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار 395 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد بہتری آئی اور انڈٰکس 43 ہزار478 پر پہنچ گیا لیکن یہ سفر یونہی جاری نہیں رہ سکا اور انڈٰکس 178 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 43 ہزار 216 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو کر بند ہو گیا ؟ جانئے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو کر بند ہو گیا ؟ جانئے

     انٹر بینک مارکیٹ میں آج سارا دن ڈالر نے اُونچی اڑان جاری رکھی اور زیادہ سے زیادہ 61 پیسے مہنگا ہوا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ کم ہو کر 18 پیسے اضافے کے ساتھ بند ہو گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 177.43 سے بڑھ کر 177.61 روپے کا ہوکر بند ہو گیاہے ۔ کاروبار کے دوران ڈالر 178.15 روپے پر بھی ٹریڈ ہو تا رہا تاہم اختتام پر اس میں کمی دیکھنے میں آئی۔

     

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارشروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارشروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ

     انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 177.90 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت 250 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 214 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 10 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا ہے۔ یہاں سونے کی قیمت چار ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کم ہو گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کم ہو گئی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کا آغاز ہونے کے فوری بعد ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 176.90 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔