ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1لاکھ 26 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونےکی قدر 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 325 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 2 ڈالر اضافےکے بعد 1838 ڈالر فی اونس ہے۔
Category: Business
-
سونا مہنگا ہو گیا
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالر بڑھ کر 1837 ڈالر فی اونس ہے۔
-
حکومت نے کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنے اور بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز اور بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اسلام آباد میں بلاک چین ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرکے قومی معیشت کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ اس کے بعد شہریوں کو اس کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ”سٹیٹ بینک، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور وزارت خزانہ مل کر اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ شفافیت اور احتساب کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے اور وزارت سائنس کے ماتحت یونیورسٹیوں میں اس ٹیکنالوجی کا آزمائشی منصوبہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی ہے۔200کے لگ بھگ ممالک کسی نہ کسی طرح سے اپنے سسٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں۔ بینک اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سالانہ 8سے 10ارب روپے بچا سکتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ووٹنگ کا عمل شفاف بنایا جا سکتا ہے۔“
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں کیا قیمت رہی?جانئے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقعی ہو گئی جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج صرف 50 روپے کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہےجبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستاہو گیا
انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قیمت میں 28 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 28 پیسے کی کمی سے 176 روپے 64 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہو ئی جس کے بعد ڈالر 179 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی تھی۔
-
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک سو روپےکم ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ26 ہزار 150روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونےکا دام 86 روپےکم ہوکر ایک لاکھ8 ہزار ایک سو 53 روپے ہےجبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 19ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 801 ڈالر فی اونس ہے۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگاہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 41 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 177 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 45 ہزار 407 پوائنٹس پر تھا جس میں شیئرز کا لین دین شروع ہونے کے بعد سے اب تک 84 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 45 ہزار323 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
-
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کمی
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کےبعد ڈالر 177روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ کل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 24 پیسے کی کمی ہو چکی ہے ۔ گزشتہ دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 178.24 روپے تھی جو گزشتہ روز کے اختتام پر 177.51 روپے ہوئی ۔
آج دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کی گراوٹ ہوئی جس کے بعد ڈالر 177 روپے کا ہو چکا ہے ۔
-
ڈالر کی بے لگام پرواز کوقابو کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کی مداخلت ، ڈالر کتنا سستا ہو گیا ؟ جانئے
سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی بے لگام پرواز کو قابو کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی
اور ڈالر 178 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو کر بند ہو گیا ؟ جانئے
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر دو پیسے مہنگا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر دو پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے 19 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔