پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ چھ ڈالر بڑھ کر 2015 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Category: Business
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ
ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 2009 ڈالر فی اونس ہے۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مہنگا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 56 پیسے مہنگاہونے کے بعد 175.95 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔
-
ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 49 پیسےاضافہ دیکھا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 175 روپے 20 پیسےپرٹریڈ ہورہی ہے ۔
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 515 روپے بڑھ کر ایک لاکھ چھ ہزار 996 روپے رہی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا پانچ ڈالر مہنگا ہو کر 1818 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر سستا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ڈالرسستا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو نے کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 176.50 روپے پر آ گیاہے ۔
-
کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی
کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپےکمی ہو گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگیا جبکہ10 گرام سونے کی قدر 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1792 ڈالر فی اونس ہے۔
-
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی کیا صورتحال رہی ؟ جانیے
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رحجان رہا۔
سٹاک مارکیٹ 100انڈکس میں مجموعی طورپر67 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو100 انڈکس 44ہزار887 کی سطح پر تھا۔اس دوران اس میں اتار چڑھاو آتا رہا،دن کے اختتام پر جب مارکیٹ بند ہوئی تو 100 انڈکس44ہزار 955 کی سطح پر تھا۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 176.98 روپے پر بند ہو گیاہے ۔
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روزمندی کا رحجان رہا۔
سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر94 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔آج (سوموار کو) جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار18 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس میں کچھ اضافہ بھی ہوا اور اسکی سطح 45 ہزار44 تک پہنچی تاہم اس کے بعد منڈی کا رحجان رہا،جب کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا اختتام ہوا تو 100انڈکس 44ہزار923 کی سطح پر تھا۔