Author: Prime FM92

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ جانئے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ جانئے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔

     تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 227.64 روپے تھی جس میں کچھ ہی دیر کے بعد کمی آنا شروع ہو گئی تاہم کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 225.64 روپے کا ہوکر بند ہو گیا ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.74 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 223.90 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں ڈالر 15.75 روپے سستا ہو چکا ہے ۔

  • عمران خان 70 برس کے ہو گئے ، پی سی بی کی مبارک باد

    عمران خان 70 برس کے ہو گئے ، پی سی بی کی مبارک باد

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی تصاویر کے ساتھ ان کے کرکٹ کیرئیر کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے گئے ہیں، پاکستان کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔

    پی سی بی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق عمران خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا بہترین فیگر ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں ہے جو کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے سب سے بہترین فیگر ہے۔

  • پاسپورٹ واپسی کے بعد لندن روانگی ، مریم نواز کا تازہ بیان آگیا

    پاسپورٹ واپسی کے بعد لندن روانگی ، مریم نواز کا تازہ بیان آگیا

    نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز  لاہور ہائیکورٹ سے گزشتہ روز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد  آج نجی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہو گئی ہیں،علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔

    نجی ٹی وی نے مریم  نواز کے فیملی  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز1 ماہ تک لندن میں قیام کر سکتی ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں،  دوسری جانب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے. یاد رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کا پاسپورٹ 3 سال عدالتی تحویل میں رہنے کے بعد واپس ملا تھا۔

  • سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ، کیا دلائل دیئے جارہے ہیں ؟ جانئے

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ، کیا دلائل دیئے جارہے ہیں ؟ جانئے

    سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان بھی آئین اور شریعت کے تابع ہوتی ہے ، احتساب اسلام کا بنیادی اصول ہے ۔

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران نیب نے اٹارنی جنرل کے دلائل اپنانے کا تحریری موقف عدالت میں جمع کروا دیاہے ۔ خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی عہدیداروں کے احتساب کا قانون 1949 سے آج تک موجود ہے ،احتساب کے جتنے بھی قوانین آئے عوامی عہدیداروں کو کسی میں استثنا نہیں ملا ،ماضی میں سپریم کورٹ کرپشن کو ملک کیلئے کینسر قرار دے چکی ہے ، نیب قانون مضبوط کرنے کی بجائے ترامیم سے غیر موثر کیا گیا ،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ نیب قانون کو پارلیمنٹ ختم کر دے تو عدالت کیا کر سکے گی؟کیا سپریم کورٹ نے کوئی ختم کیا گیا قانون بحال کرنے کا کبھی حکم دیاہے ۔

  • عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

    عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

    سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پانچ ممبران شامل ہوں گے جس کی سربراہی ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ کریں گے ، ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے تین نمائندے بھی شامل کیئے گئے ہیں ، ان سے کہا گیاہے کہ گریڈ 19 سے اوپر کے افسران کے نام دیئے جائیں ۔وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو سائفر کے معاملے کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے یہ ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا ۔

  • سستی بجلی اور کھاد کیلئے پنجاب بھر کے کسانوں کا اسلام آباد میں احتجاج

    سستی بجلی اور کھاد کیلئے پنجاب بھر کے کسانوں کا اسلام آباد میں احتجاج

    پنجاب بھر کے کسانوں نے اپنے سستی بجلی و کھاد کیلئے وفاقی دارالحکومت کا رخ کرلیا، مظاہرین طے شدہ مقام کے بجائے ڈی چوک کی پیش قدمی کرنے پر بضد ہیں۔پولیس اور انتظامیہ نے گزشتہ شب مذاکرات کی کوشش کی مگر کسانوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا، حالانکہ کے احتجاج کے سرکردہ افراد نے ایف نائن میں احتجاج کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اور اب طے شدہ مقام کے بجائے ڈی چوک پیش قدمی کرنے پر بضد ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر کے کسان اپنے حقوق کے حصول کےلیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شامل افراد کے پاس ڈنڈے اور دیگر ہتھیار ہوسکتے ہیں، لہذا مظاہرین کو کسی بھی صورت میں ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    پولیس اور انتظامیہ حتیٰ الامکان مذاکرات کرنے کی کوشش کرے گی اور کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس اور انتظامیہ آخری حل کے طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے اقدامات عمل میں لائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی قدرے متاثر ہے، شہریوں کو متبادل راستے مہیا کیے گئے ہیں۔ اگر شہری ریڈ زون میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو وہ سرینا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باتھ کا کہنا ہے کہ کل سے کسان اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، حتیٰ ہمارے لوگوں کو پانی تک نہیں دیا جارہا۔کسان رہنما نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسانوں سے کہتا ہوں باہر نکلو، ہمیں کوئی پوچھنے نہیں آیا، ہم کمیٹی تب بنائیں جب کوئی مذاکرات کے بلائے۔

    چیئرمین کسان اتحاد نے مزید کہا کہ ہمیں ایف نائن جانے کا کہا جارہا ہے لیکن ہم ایف نائن نہیں ہم ڈی چوک کی طرف ہی جائنگے۔

  • نیب قانون میں ترمیم ,اینٹی کرپشن پنجاب کا تمام سیاسی کیسوں کی تحقیقات کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

    نیب قانون میں ترمیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق نیب میں جاری تمام سیاسی ، محکموں کے کیسوں کی تحقیقات اینٹی کرپشن کرے گا۔

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “نے ذرائع وزیر اعلیٰ آفس کے حوالے سے بتایا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور  وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظور کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جائے گا، اینٹی کرپشن کے خط میں نیب سے 50کروڑ سے نیچے والے کیسوں سے متعلق تفصیلات مانگی جائیں گیں۔

  • اداروں کیخلاف مہم چلانے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کیخلاف انکوائری بند ہوگئی

    اداروں کیخلاف مہم چلانے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کیخلاف انکوائری بند ہوگئی

     اسلام آباد ہائی کورٹ  کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کر دی۔

    روزنامہ جنگ کے مطابق دورانِ سماعت مریم ملک اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ اس نے مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کر دی ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ایف آئی اے کے نمائندے سے سوال کیا کہ انکوائری بند ہو گئی ہے یا ابھی ہونی ہے؟ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو جواب دیا گیا کہ انکوائری بند کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔

  • پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کورونا رپورٹ بھی آگئی

    پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کورونا رپورٹ بھی آگئی

     پاکستان کے سٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کورونا ہو گیا ، نجی ہسپتال  میں زیر علاج  کرکٹر کا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے ۔

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، گزشتہ روز انہیں سینے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے ،اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کی حالت اچانک خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں رات گئے ہسپتال داخل کیا گیا تھا اور طبیعت خرابی کے باعث  وہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے