پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ، یہ انہیں کی محنتوں کے ثمرات تھے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے اور یوں پاکستان دنیا بھر میں ساتویں جبکہ مسلم ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔