Author: Prime FM92

  • رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ 

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وارنٹ منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، وفاقی وزیر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، سینئر سول جج غلام اکبر نے اینٹی کرپشن ٹیم کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم کو 13 اکتوبر کو طلب کرلیا، عدالت نے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

  • سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے، یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔

  • نوازشریف کی فوری وطن واپسی کا امکان کم،اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کردیا، نجی ٹی وی چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

    نوازشریف کی فوری وطن واپسی کا امکان کم،اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کردیا، نجی ٹی وی چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

    مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی فوری  وطن واپسی کے امکانات معدوم ہو گئے، ان  کی واپسی آئندہ سال  یا پھر عام انتخابات سے قبل متوقع ہے۔ نوازشریف نے انتقامی کاروائیوں پر اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، انکا مؤقف ہے کہ کمیشن کیسز کے حقائق اور پس پردہ تفصیلات سامنے لا کر عدالت میں پیش کرے،عدالت کمیشن رپورٹس پر میرٹ پر فیصلہ دے  تا کہ میں سرخرو ہو کر واپس آﺅں ۔یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کیا۔ 

    “ایکسپریس نیوز” نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وطن واپسی کے معاملے پر نوازشریف اورمریم نواز کی لندن میں تفصیلی سیاسی مشاورت ہوئی، قائد (ن )لیگ   کی رواں سال کے دوران واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کی واپسی آئندہ سال کے دوران، عام انتخابات سے قبل متوقع ہے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہو گی ۔

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 15 فیصد پر برقرار

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 15 فیصد پر برقرار

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، مرکزی بینک نے شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

    سٹیٹ بینک کی طرف سے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے. سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ سیلاب سے قبل معاشی نمو 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان تھا۔

    سٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غذائی سپلائی مسائل سے مہنگائی کی شرح اور دورانیہ بلند رہ سکتا ہے، طلب کم ہونے سے معاشی نمو کے امکانات کمزور ہوئے ہیں، طلب کم ہونے سے منہگائی بھی کم ہونی چاہیے۔

  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

    پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

     پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ، یہ انہیں کی محنتوں کے ثمرات تھے کہ  28 مئی 1998 کو پاکستان نے  بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں  ایٹمی دھماکے اور یوں   پاکستان دنیا بھر میں  ساتویں جبکہ  مسلم ممالک میں  پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔

  • ’صدر مملکت کی کاوشیں، عمران خان اور جنرل باجوہ میں2ملاقاتیں ہوچکی ہیں ‘ تہلکہ خیز دعویٰ

    ’صدر مملکت کی کاوشیں، عمران خان اور جنرل باجوہ میں2ملاقاتیں ہوچکی ہیں ‘ تہلکہ خیز دعویٰ

     وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان 2ملاقاتیں ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

    ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ”صدر عارف علوی کی کوششوں سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے درمیان حالیہ عرصے میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ “

    وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ آیا حکومت کو ان ملاقاتوں سے آگاہ کیا گیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”باقاعدہ طور پر نہیں، تاہم ہمیں ان تک رسائی حاصل ہو گئی تھی۔ 30، 35سال سیاست میں گزار کر ہم نے بھی اپنی انٹیلی جنس بنالی ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق ان کے درمیان ایک نہیں، دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم یہ بتانا مشکل ہے کہ ان ملاقاتوں کا نتیجہ کیا رہا۔“

  • سائفر کے معاملے پر سازش کا قائل نہیں، آئینی طور پر فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں، عارف علوی

    سائفر کے معاملے پر سازش کا قائل نہیں، آئینی طور پر فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں، عارف علوی

     صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ سائفر کے معاملے پر سازش کے قائل نہیں ہیں، فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے.

    نجی ٹی وی آج نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ ” میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، میں نے خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ میرے شکوک و شبہات ہیں اور بہتر ہو گا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔” 

    عمران خان کے بیانیے کہ فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے، کے حوالے سے سوال پر صدر مملکت نے کہا کہآئین میں فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔ وہ عمران خان کی باتوں کو  نہیں سمجھاسکتے۔

  • نئے عمرہ سیزن کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر لیکن کونسا ملک پہلے نمبر پر رہا؟ جانئے

    نئے عمرہ سیزن کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر لیکن کونسا ملک پہلے نمبر پر رہا؟ جانئے

    نئے عمرہ سیزن میں 4اکتوبر 2022ء تک فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے 12لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اوران میں تعداد کے لحاظ سے پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیاء سے آئے جن کی تعداد 3لاکھ 17ہزار 200ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان سے 1لاکھ 95ہزار224، تیسرے نمبر پر بھارت سے 1لاکھ 33ہزار اور چوتھے نمبر پر عراق سے 86ہزار 803لوگ عمرہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے عمرہ سیزن میں فضائی راستے سے 8لاکھ 80ہزار 929اور زمینی راستوں سے 89ہزار 561سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں اور ان کے سفر اور عمرہ کی ادائیگی کو آسان بنائیں۔

  • پشاور ،حیات آباد کے گھر میں3 خواتین کاقتل ،خواتین نے واقعے سے قبل نجی ہوٹل میں قیام کیا تھا، پولیس

    پشاور ،حیات آباد کے گھر میں3 خواتین کاقتل ،خواتین نے واقعے سے قبل نجی ہوٹل میں قیام کیا تھا، پولیس

    حیات آباد میں گھر میں 3 خواتین کے قتل کے واقعے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس کے مطابق تینوں خواتین نے واقعے سے قبل   ہوٹل میں  14 روز قیام کیا تھا ۔ 

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں چچا کے گھر سے خاتون اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں،  پولیس کے مطابق چچا اپنی بیوی کے ہمراہ ہمسائے کے گھر منتقل ہو گیا تھا ،  مقتولہ نے  واقعے سے قبل چچا کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دی تھیں ، کمرہ اندر سے بند تھا اور  فائرنگ ایک ہی کلاشنکوف سی کی گئی ،  پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک نہیں ملی جس کے منتظر ہیں ۔

  • وزیر اعظم نے تھرکول بلاک ٹو سندھ اینگروکول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعظم نے تھرکول بلاک ٹو سندھ اینگروکول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے تھر کول بلاک2سندھ اینگرو کول مائنز کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا،  وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو تھر کول منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

    نجی ٹی وی “ہم نیوز ” کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے تھرکول بلاک ٹو سندھ اینگرو کول مائنز  کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے  وزیراعظم کو تھر کول منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  تھر کے کوئلے سے صنعتی پہیے کو توانائی بخشنے کی بنیاد بینظیر بھٹو نے ڈالی ، تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے وسیع تر روڈ نیٹ ورک ، برجز اور ایئرپورٹ کی ضرورت تھی،حکومت سندھ نے محنت کے بعد 750 ملین ڈالرز خرچ کرکے تھر کا انفرااسٹرکچر تعمیر کیا، حکومت سندھ اور اینگرو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 2009 میں بلاک ٹو سے کوئلہ نکالا،سندھ اینگرو کول پراجیکٹ میں سندھ حکومت کے 55 اور45 فیصد شیئر زاینگرو کے ہیں۔