Author: Prime FM92

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

    ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟


    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

    کل جو رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی آج اس کے دوپہر تک ٹوٹنے کے امکان ہیں اس لئے فکر مند نہ ہوں۔آج مالی طور پر بھی قدرے بہتری آ رہی ہے۔ ضرورت پوری ہو جائے گی۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

    امید تو بہت ہے کہ آپ کو آفر ملے اور موجودہ جگہ سے تبدیلی کے اشارے بھی بہرحال دونوں صورتوں میں آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ آج کا دن آپ کی ایک بڑی خواہش تو پوری کرے گا۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

    آپ کو خانگی مسئلے بھی تنگ کر سکتے ہیں اور ان لوگوں سے بھی اختلافات کا اندیشہ ہے۔ جن کو آپ کافی عزت دیتے تھے اور پیارکرتے تھے۔ ایک بار پھر غصہ قابو میں رکھنے کا مشورہ ہے۔

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

    کسی بھی غیر کے کام سے دور رہیں۔ وہ تو بھاگ جائے گا اور ساری بلاآپ کے گلے میں پڑ جائے گی۔ آج نازک سا دن ہے۔ صبح گھر سے صدقہ دے کر ہی نکلیں تو بہتر ہے۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

    اچھا دن ہے۔ آپ کو ان شاءاللہ اپنے کام میں آسانیاں ملیں گی اور جو چاہ رہے تھے۔ وہ ممکن نظر آتا ہے۔ آج ایک پرانے دوست کو بھی اپنے حوالے سے مددگار ہی پائیں گے۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

    کچھ لوگوں کی جانب غیر متوقع طور پر پریشانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کو صرف اپنا صدقہ دیتے رہنے کی ضرورت ہے۔ آج ہو سکے تو دو غریبوں کو بھی کھانا کھلانا بہت اچھا رہے گا۔
    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

    سورئہ قلم کی آخری دوآیات کو پڑھنا اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔ آج کل خون بہت ہلکا ہے۔ بہت جلد بدنظری اور نحوست کا شکار ہو رہے ہیں۔ مزید صدقہ بھی دیتے رہیں۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

    آپ انجانی جگہ سے رزق حاصل کریں گے۔ وہ رب ہے جو اس لامقام سے انسان کو نوازتا ہے جس کا اس کو اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ آج کا دن بہرحال آپ کے لئے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

    آپ جس بھی شخص پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کررہے ہیں۔ وہ آپ کو کسی وقت بھی دھوکا دے سکتا ہے۔ اس بات کو یاد رکھیں۔ اس لئے اوپن ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

    اس وقت عطارد زائچے میں موجود ہے جو آپ کو مالی طور پر بحکم اللہ مضبوط کرے گا اور لامقام جگہ سے رزق کے حصول میں آسانی ہوگی۔ آج کا دن سمجھ لیں کہ آپ کا ہی ہے۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

    کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں، جس میں ذرا سا بھی شک ہو کہ آپ کی عزت میں خرابی ہو سکتی ہے۔ یاد رکھیں کہ اگر ذہن میں بات ہونے کے باوجود شرارت کی تو ذمہ دار خود ہوں گے۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

    اس وقت مشتری زائچے میں موجود ہے۔ جو آپ کی کئی معاملات میں بحکم اللہ بہتری دینے کا سبب بنے گا۔ آج کا دن مالی لحاط سے سب سے اہم ہے۔ اس پر توجہ ضرور دیں۔

  • مینار پاکستان واقعے پر وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے

    مینار پاکستان واقعے پر وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے


    لندن: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے سے تکلیف ہوئی، کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے، یہاں مغرب سے زیادہ عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، جو حرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچر اور دین کا حصہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے،یہ جو تباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے، جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں، والدین بچوں کی تربیت کریں۔

    لاہور میں ایجوکیشن کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی اور کہا لاہور واقعات کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےساتھ ہمیں اپنے بچوں کوتربیت دینے کی بھی ضرورت ہے، بچوں کی تربیت کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں سیرت نبی ﷺپڑھائیں۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ سیرت النبی ﷺکو بھی سکولوں میں لازمی طور پرنافذ کرنا ہے۔ تباہی کی بہت بڑی وجہ ہمارے بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے آنےوالی نسلوں کا نہیں سوچا۔
    ان کاکہنا تھا کہ یکساں نصاب ماضی میں ہوناچاہیے تھا لیکن نہیں کیا گیا، انگریزوں نے ایک خاص کلاس بنانے کے لیے مختلف نظام تعلیم رائج کیے۔عمران خان نے کہا میں ایچی سن کالج سے پڑھا ہوں، جب میں ملک سے باہرگیا تومجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنے کلچراور دین سے دورکیا گیا ہے،جن قوموں نے ترقی کی ہے وہاں یکساں نظام تعلیم ہے، ایک چھوٹی سی کلاس کے لیے انگلش میڈیم ہے باقی لوگوں کے لیے اردومیڈیم ہے، انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا، آج پیسہ بنانا ہے تو انگلش میڈیم سکول بنالیں، آرام سے پیسہ بنائیں گے،انگریزوں کا سسٹم تبدیل کرنے کی بجائے ہم نے انہیں مزید بڑھایا، ہمیں انگیر کا طبقاتی نظام تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا چاہیے۔

  • مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


    جمیکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے اور ویسٹ انڈیز میں ہی قرنطینہ کریں گے ،10 روز قرنطینہ کے بعد ان کے ٹیسٹ ہونگے جس کے بعد ان کی پاکستان روانگی کافیصلہ ہوگا۔پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دیگر تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ،مصباح الحق کو کورونا کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہیں ۔

  • آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے؟ ایسا طریقہ کہ کوئی بھی اگلے کی سوچ پڑھنے کے قابل ہوجائے

    آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے؟ ایسا طریقہ کہ کوئی بھی اگلے کی سوچ پڑھنے کے قابل ہوجائے


    نیویارک: آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے۔ یہ معلوم کرنا انتہائی کٹھن کام ہے تاہم باڈی لینگوئج کی ایک ماہر نے ٹک ٹاک پر کچھ ایسے طریقے بتادیئے ہیں جن کے ذریعے آپ دوسرے شخص کی سوچ کے بارے میں کسی حد تک معلوم کر سکتے ہیں۔دی مرر کے مطابق پیٹریشا نامی اس ماہر کے ٹک ٹاک پر 10لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جنہیں وہ گاہے باڈی لینگوئج کے متعلق مفید باتیں بتاتی رہتی ہے۔ اپنی ایک ویڈیو میں وہ بتاتی ہے کہ جب آپ کسی شخص کے ساتھ گفتگو کر رہے ہوں تو آپ کو اس کے ہاتھوں اور پیروں پر نظر رکھنی چاہیے۔

    اشرف غنی عمران خان کی بات مان لیتے تو صورت حال مختلف ہوتی ، اب طالبان مخلوط حکومت قائم کرنے جارہے ہیں: فواد چوہدری
    پیٹریشا کا کہنا تھا کہ ”گفتگو کے دوران ہاتھوں اور پیروں کی حرکت اس شخص کی سوچ کے بارے میں کافی کچھ بتا دیتی ہے۔ اگر اس شخص کے پیروں کا رخ آپ کی طرف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص آپ میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اگر اس کے پیروں کا رخ اور طرف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ میں دلچسپی نہیں لے رہا، آپ کے ساتھ گفتگو میں بے سکونی محسوس کر رہا ہے اور گفتگو ختم کرنا چاہتا ہے۔“ پیٹریشا کا کہنا تھا کہ ”لوگ جب جھوٹ بولتے ہیں تو ان کے جسم کے نچلے حصے کی حرکات بڑھ جاتی ہیں۔ یہ ایک اشارہ ہوتا ہے کہ ان کا دماغ کچھ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص آپ سے بات کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو چھپا رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے ساتھ گفتگو میں بے سکونی محسوس کر رہا ہے اور آپ کے ساتھ مزید بات نہیں کرنا چاہتا۔ تاہم اگر اس کے ہاتھ آپ کے سامنے ہیں اور وہ انہیں چھپانے کی کوشش نہیں کر رہا تو وہ آپ میں دلچسپی لے رہا ہے۔“

  • پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

    پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا


    اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن پاکستان سے بڑا ریلیف مل گیا۔

    نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13جون 2022تک انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ پارٹی آئین کے تحت انٹر اپارٹی انتخابات ہر چار بعد ہونے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائر س کے باعث انٹر ا پارٹی انتخابات کے لئے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

  • سوئی سدرن گیس  کمپنی نے دو ہزار  ملازمین کو فارغ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ


    اسلام آباد : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے دو ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملازمین کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر فارغ کیا گیا۔

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2700 سے زائد ملازمین ایکٹ کے تحت بحال کئے گئے تھے ، برطرف ملازمین میں سے 1600 سے زائد جونیئر رینک کے ہین جن میں مزدور اور ڈرائیور بھی شامل ہیں ۔

    دوسری جانب برطرف ملازمین نے ایس این جی پی ایل آفس کے باہر مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ایم ڈی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

  • مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل


    لند ن : مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق جنید جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے‘۔
    https://www.instagram.com/p/CS_U0zCD7bJ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=932f4e66-f280-4aa5-a8f9-d74a63fd39b3
    ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

  • وزیرا عظم عمرا ن خان نے پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

    وزیرا عظم عمرا ن خان نے پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا


    لاہور: وزیرا عظم عمران خان نے شیخوپورہ میں بنائے گئے پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل رکھ جھوک کا افتتاح کردیا۔ یہ جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے 24سو کنال اراضی پر لگایا جارہا ہے۔

    نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان ایک روز ہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔ لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رکھ جھوک روانہ ہوئے اورو ہاں پودا لگا کر سمارٹ جنگل کا افتتاح کیا اس موقع پر عمران خان کو سمارٹ جنگل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے میں گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان، قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان، قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا


    کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا رکے دوران آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب تک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166.10 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 47 ہزار 828 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 47 ہزار 916 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ اب تک 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ 47 ہزار 788 پوائنٹس پر آ گئی ہے

  • سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر تعلیم کی صحت کے حوالے سے افواہیں، شفقت محمود کا بیان بھی سامنے آگیا

    سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر تعلیم کی صحت کے حوالے سے افواہیں، شفقت محمود کا بیان بھی سامنے آگیا


    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ شفقت محمود کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام دوستوں کو جو میری صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے صحت کے حوالے سے مسئلہ ہوا تھا جس کا علاج ہوچکا ہے اور اب میں ٹھیک ہوں۔