Author: Prime FM92

  • آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا

    آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا، اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ کی فوجی مشقیں دیکھیں۔

    آرمی چیف نے جوانوں کی ترتیب اور جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔

  • لاہور میں پیٹرول کی فروخت ویکسینیشن سے مشروط

    لاہور میں پیٹرول کی فروخت ویکسینیشن سے مشروط


    صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 ء سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پیٹرول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے اور ہائی ویز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکیں گے ، جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

  • رمیز راجا چیئرمین پی سی بی مقرر

    رمیز راجا چیئرمین پی سی بی مقرر


    وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔

    سابق کپتان رمیز راجا نے غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جیونیوز سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر رمیز راجہ 1984 سے 1997 تک پاکستان ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے کھیلے۔
    رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف 1995 میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی بھی کی تھی، وہ 2004 میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، ذبیح اللّٰہ مجاہد

    پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، ذبیح اللّٰہ مجاہد


    ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش ہوئی تو روکیں گے، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، داعش ختم ہوچکی اس کا وجود اب افغانستان میں نہیں رہا۔

    ترجمان طالبان نے کہاکہ مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے،کسی تنظیم نے افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی تو روکیں گے۔

    ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ سویت دور سے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ، جبکہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، طالبان کا کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،کابل اپنےزور بازو سےفتح کیا۔

    ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے پر نہیں حقائق پر ہوگی، ہم پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں، دنیا سے اصولوں کی بنیاد پر رابطے بڑھانا چاہتے ہیں ،یہ مناسب نہیں ہوگا کہ دنیاہمیں تسلیم نہ کرے ۔

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: نوشین حامد

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: نوشین حامد


    پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے تاہم مکمل لاک ڈاؤن پر غور نہیں ہو رہا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

    ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا وہاں کیسز میں اضافہ نظر آتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ این سی او سی ایک دو روز میں صورتِ حال کا جائزہ لے گی، جن شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی نہیں آئے گی وہاں پابندی رہے گی۔

    ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن پر ہے، ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

    پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں 3 ہزار موبائل ویکسی نیشن یونٹ فعال ہیں۔

  • فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، فواد چوہدری

    فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، فواد چوہدری


    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے، جبکہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جواب دہی کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جو 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے فخر کےساتھ رکھ سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے 3 سال حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

  • کورونا وائرس سے مزید 100 اموات، 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ

    کورونا وائرس سے مزید 100 اموات، 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ


    اسلام آباد : ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 100 افراد انتقال کر گئے اور 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ covid.gov.pk کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4553 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 100 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد رہی اور ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 320 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز 11 لاکھ 40 ہزار 411 تک جاپہنچے ۔

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3413 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار 847 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92244 ہے۔

  • امریکہ کے بعد دو اور بڑے ملکوں نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ جانے سے روک دیا

    امریکہ کے بعد دو اور بڑے ملکوں نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ جانے سے روک دیا


    کابل : امریکہ کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ جانے سے روک دیا ، ہدایات دہشتگرد حملے کے خدشات کے باعث جاری کی گئیں ۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ تینوں ممالک نے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری میں کہا کہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے لہذا شہری کابل ائیرپورٹ سے دور رہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کابل ائیرپورٹ کے علاقے میں موجود شہری کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں ، برطانوی شہری کسی اور ذرائع سے افغانستان سے نکل سکتے ہیں تو اسے اپناتے ہوئے فوری نکلیں ۔

    امریکی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی کہ شہری کابل ائیرپورٹ نہ جائیں ، امریکہ کی جانب سے الرٹ سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری کیاگیا ہے مگر اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر ہزاروں افغان افغانستان چھوڑنے کیلئے موجود ہیں جن میں افغانیوں سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

    جبکہ چند روز قبل امریکی فوجی طیارے سے لٹکے ہوئے کئی افراد چند سو فٹ کی دوری پر جا کر طیارے سے گر کر جاں بحق بھی ہو گئے تھے جن کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں ۔

    ادھر امریکی فوجی بھی کابل سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں ، امریکہ کی جانب سے 31 اگست تک افغانستان سے مکمل انخلاء کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

  • سائبر حملے کے بعد ایف بی آر ڈیٹا سینٹر بند کردیا گیا

    سائبر حملے کے بعد ایف بی آر ڈیٹا سینٹر بند کردیا گیا


    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سائبر حملے کے بعد ڈیٹا سینٹر کوبند کردیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے نیا ڈیٹا سینٹر بنانا شروع کردیا اور ایف بی آر ٹیمیں مینوئل طریقے سے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیم ہیکرز سے ڈیٹا واپس لینے میں ناکام ہوگئی اور ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور بحال کرنے میں وقت لگے گا۔دوسری جانب ایف بی آر حکام نے دعوی کیا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک نہیں ہوا اور ڈیٹا سینٹر کو 100 فیصد بحال کردیا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت نے 8 سیکرٹریز سمیت متعدد کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلے کر دئیے

    پنجاب حکومت نے 8 سیکرٹریز سمیت متعدد کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلے کر دئیے


    لاہور: پنجاب حکومت نے آٹھ محکموں کے سیکرٹریز سمیت متعدد اضلاع کے کمشنرز ڈپٹی کمشنر کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کو کمشنر ڈی جی خان ،احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ ،جاوید اقبال بخاری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،محمد شعیب خان جدون کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی،عمران سکندر بلوچ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ​تعینات کردیا گیا ہے۔ ​ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،خرم شہزاد کو ڈپٹی کمشنر میانوالی ،عامر کریم خان کو ڈپٹی کمشنر ملتان ،کمشنر ملتان جاوید اختر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔