Author: Prime FM92

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی منظوری دیدی

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی منظوری دیدی

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد دورۂ پاکستان کی منظوری دے دی، سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

    نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے سے قبل انتظامات کے لیے سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر نے لاہور اور راولپنڈی کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام صورتحال کی رپورٹ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھیجی ۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ڈھاکہ میں موجود کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آگاہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی منظوری دے دی ۔

    ٹام لیتھم نے ڈھاکہ سے بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے وہ نیوزی لینڈ کے لئے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ریگ ڈیکاسن راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 11 ستمبر کو راولپنڈی میں آمد شیڈول ہے جبکہ پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

  • کوروناکے سبب مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

    کوروناکے سبب مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید118افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین ہزار838نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، پنجاب میں تین لاکھ 93 ہزار 136، اسلام آباد میں 99 ہزار 263، بلوچستان میں 32 ہزار 230، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں نوہزار 906 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 875، خیبرپختونخوا میں چارہزار 963، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 697 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • طالبان کی حکومت سازی پر مشاورت مکمل، تین روزہ اجلاس ختم، اب تک کی بڑی خبر آگئی

    طالبان کی حکومت سازی پر مشاورت مکمل، تین روزہ اجلاس ختم، اب تک کی بڑی خبر آگئی

    طالبان کی جانب سے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ نئی حکومت کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان امیر ہبۃ اللہ اخوندزادہ کی صدارت میں قندھار میں ہونے والا رہبر کونسل کا تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ ہفے کے روز شروع ہونے والا اجلاس پیر کو ختم ہوا جس میں تازہ ترین سیاسی ، سیکیورٹی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں سرکاری املاک کے تحفظ سمیت عوام کو سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ نئی حکومت کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ضروری مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر امارت اسلامی (طالبان) کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے خطاب کیا اور کونسل کے ارکان کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

  • پنجاب میں کورونا کی بوسڑ ڈوز کب سے لگنا شروع ہوگی؟ اہم اعلان سامنے آگیا

    پنجاب میں کورونا کی بوسڑ ڈوز کب سے لگنا شروع ہوگی؟ اہم اعلان سامنے آگیا

    پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی بوسڑ ڈوز یکم ستمبر بروز  بدھ سے لگنا شروع ہوگی۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ابتدائی طور پر بوسڑ ڈوز صرف بیرون ملک جانے والے12 سال سے زائد عمر کے  افراد کو لگائی جائے گی۔بوسڑ ڈوز لگوانے کے لیے بیرون ملک جانے کا دستاویزی ثبوت بھی جمع کروانا ہوگا۔بوسڑ ڈوز کی قیمت 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ این سی او سی  بوسڑ ڈوز کی منظوری دے چکا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت  میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل  کی قیمت میں بھی  ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • سٹاک مارکیٹ میں دوسرے دن بھی تیزی، اگست کے مہینے میں 100 انڈکس میں مجموعی طور پر کتنا اضافہ ہوا؟ آپ بھی جانیں

    سٹاک مارکیٹ میں دوسرے دن بھی تیزی، اگست کے مہینے میں 100 انڈکس میں مجموعی طور پر کتنا اضافہ ہوا؟ آپ بھی جانیں

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے دن بھی تیزی کر رحجان رہا۔

    تفصیلات کے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب سٹاک مارکیٹ اوپن ہوئی تو 100 انڈکس 47ہزار 365 کی سطح پر تھا،تاہم دن کے اختتام پر 100 انڈکس 47ہزار 419 کی سطح پر تھا۔مجموعی طور پر 100ا نڈکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا ۔دن کے دوران ایک وقت 100 انڈکس 47ہزار596 کی سطح پر بھی پہنچا تاہم اسکے بعد اس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔رواں ماہ مجموعی طور پر 100 انڈکس میں 364 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا نمبر

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان 4 ٹیموں میں نمبر ون ہے جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں لیڈز میں شکست کی وجہ سے بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔ انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیم نے ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 58.33 پرسنٹیج پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جگہ بنا رکھی تھی، دوسری جانب ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دوسرا جیتنے والے پاکستان نے 50 پرسنٹیج پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا، کیریبیئنز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ (38.88) چوتھے نمبر پر تھا ۔گذشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اننگز اور 76رنز سے عبرتناک شکست کھانے کےنتیجے میں 38.88 پرسنٹیج پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے جس کے باعث پاکستان کو سرفہرست ہونے کا موقع مل گیا، انگلینڈ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ اس وقت چوتھے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے ہر سیریز کے میچز کیلئے مجموعی طور پر 120 پوائنٹس رکھے جاتے تھے ،یعنی 2 مقابلوں کی صورت میں ایک کے 60 پوائنٹس ہوتے تھے، اس بار تھوڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہر کامیابی پر 12 اور ڈرا پر دونوں ٹیموں کو 2،2 پوائنٹس دینے کی پالیسی بنائی گئی ہے اور اسی کی بنیاد پر پرسنٹیج پوائنٹس کا تعین کیا جاتا ہے۔فی الحال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف 4 ٹیمیں ایکشن میں آئی ہیں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے 2،2 جب کہ انگلینڈ اور بھارت نے 3،3 میچز کھیلے، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ سمیت دیگر نے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، آگے چل کر ٹیموں کی پوزیشن میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔

  • جج بنناچاہتاتھا ،قسمت نے اداکار بنا دیا: غلام محی الدین

    جج بنناچاہتاتھا ،قسمت نے اداکار بنا دیا: غلام محی الدین

    ‘سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ میںعدلیہ کے شعبے میں جاتا تھا لیکن قسمت اور حالات کی وجہ سے جج بننے کی بجائے اداکار بن گیا ،میں بیشک جج نہیںبن سکالیکن آج بھی حق سچ بات کہنے سے نہیں ڈرتا۔

    ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں عدلیہ کے شعبے میں جائوں لیکن جو خدا کی ذات کومنظور ہوتاہے وہی ہوتاہے ،میرے مقدر میں شوبز میں کام کرنا لکھا تھا اورمیںنے محنت اور لگن سے اس شعبے میںبھی اپنا نمایاں مقام بنایا اور عزت کمائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں ہمیشہ حق سچ بات کہتا ہوںاورکسی نتیجے کی پرواہ کئے بغیر حق پر رہنے والے لوگوںکا بھرپور ساتھ دیتاہوں ۔

  • کابل میں سی آئی اے کا آخری ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا

    کابل میں سی آئی اے کا آخری ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا

    کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں سی آئی اے کا آخری ٹھکانہ ایگل بیس بھی تباہ کر دیا گیا۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایگل بیس کو تباہ کرنے کا مقصد وہاں موجود خفیہ معلومات  اور حساس آلات کو طالبان کے ہاتھ لگنے سے بچانا تھا ،  ایگل بیس کو افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم تربیتی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ساتھ کام کرنے والے ایک کنڑیکٹر نے نیو یارک ٹائم کو بتایا کہ بیس کو تباہ کرنا آسان کام نہیں تھا ، دستاویزات جلانے، ہارڈ ڈرائیوز کو کچلنے اور حساس آلات کو ناکارہ بنانا اس لیے ضروری تھا کہ یہ چیزیں طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ ایگل بیس سفارت خانے کے ماڈل پر کام نہیں کرتی، اس لیے وہاں ایسی چیزوں کو تباہ کرنا آسان امر نہیں تھا۔

    العربیہ کے مطابق طالبان نے پہلے ہی جنگی ساز وسامان کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے جو امریکا نے افغان حکومت کو دیا تھا، طالبان نے جدید آتشیں اسلحہ، کمیونیکیشن گیئرز اور امریکی فوج کے زیر استعمال ہمویز سمیت دو ہزار سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں اور 40 تک ہوائی جہاز بھی قبضے میں لیے ہیں UH-60 بلیک ہاکس، اسکاؤٹ اٹیک ہیلی کاپٹر اور اسکین ایگل فوجی ڈرونز بھی شامل ہیں۔

  • محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کی ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کیلئے پابندی

    محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کی ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کیلئے پابندی

    محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

    محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق 30 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرانسپورٹ میں ویکسین نہ کرانے والوں پر سفر کے لیے پابندی ہو گی۔

    محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 15 ستمبر کے بعد ملازمین کو لانے لے جانے والی گاڑیوں میں بغیر ویکسین سفر نہیں کیا جا سکے گا۔

    محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد موٹر وے پر شہریوں کے بغیر کورونا ویکسین لگوائے سفر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔