Author: Prime FM92

  • 2023 کے انتخابات صاف اور شفاف لیکن پرانے طریقہ سے نہیں ہونگے: شہباز گل

    2023 کے انتخابات صاف اور شفاف لیکن پرانے طریقہ سے نہیں ہونگے: شہباز گل

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن فری اینڈ فئیر ہوگا،اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے ،ان کے الیکڑانک ووٹنگ مشین  جو تحفظات ہونگے وہ دور کئیے جائیں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مریم صفدر عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔ آج عدالت میں مریم نوازنے عدالت کا احترام نہیں کیا۔مریم صفدر اور نواز شریف دونوں عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔ن لیگ والے بتائیں پارٹی کی قیادت شہباز شریف کر رہے ہیں یا مریم صفدر؟ اپوزیشن احتجاج کرے یا پریشر ڈالے اگلا الیکشن فری اینڈ فیئر ہونا ہے، اگلا الیکشن آپ کے پرانے طریقوں سے نہیں ہوگا، اپوزیشن کے پاس موقع ہے اگرکوئی خدشات ہے تومشین کو چیک کرے، اپوزیشن خدشات بتائے تاکہ انہیں ختم کیا جاسکے، اپوزیشن آئے بعد میں نہ کہے کہ ہمیں سنا نہیں گیا۔ اپوزیشن کو ایک ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے یہ کام کرنا چاہیے۔

  • زیادتی کے ملزمان کو فوری  سزائیں دلوانے کے لیے سینیٹ  نے اہم بل منظور کرلیا

    زیادتی کے ملزمان کو فوری سزائیں دلوانے کے لیے سینیٹ نے اہم بل منظور کرلیا

    سینیٹ نے زیادتی کے ملزمان کو فوری سزائیں دلوانے کے حوالے سے اہم بل منطور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جانب سے آج(بدھ کو) اس بل کی منظوری دی گئی ہے۔بل کے مطابق زیادتی کے مقدمات  کے لیے الگ عدالتیں بنائیں جائیں گی،یہ عدالتیں چارماہ میں کیسز کا فیصلہ کریں گی۔بل کے مطابق زیادتی کے مقدمات میں  کنوارے پن کی جانچ کے ٹیسٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت، عمر قید اور نامرد بنانے کی سزا مل سکے گی۔

  • مراد راس نے  اے جی آفس کی رشوت  سے تنگ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    مراد راس نے اے جی آفس کی رشوت سے تنگ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل(اے جی ) آفس رشوت کے بغیر اساتذہ کے چیک کلئیر نہیں کرتا، رشوت کے نظام کو ختم کرنے کےلئے جدید نظام  لارہے ہیں۔

     قائداعظم اکیڈمی فار  ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اے جی آفس میں پیسے لینے کےلئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن آن لائن کر دی گئی ہیں لیکن دیگر اخراجات کےلئے دئیے جانے والے چیکس پر رشوت مانگی جاتی ہے جسے ختم کرنے کےلئے بھی نظام لا رہے ہیں جس کے ذریعے محکمہ تعلیم کو دئیے جانے والے فنڈز پر رشوت نہیں دینی پڑے گی۔

  • بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام پر بجلیاں گرانے والی خبر آگئی

    بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام پر بجلیاں گرانے والی خبر آگئی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جولائی اور اگست میں پاور یونٹس کو شیڈولڈ بند نہیں کیا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور پلانٹس کے حکام نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔ ایل این جی کی عالمی قیمت بڑھنے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اعدادوشمار کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1روپے 37پیسے بنتی ہے

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

    ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

    بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنے مزاج کو بدلیں اب پہلے جیسا وقت نہیں رہا۔ اور جہاں عزت کم ہو جائے وہاں سے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے حق میں بہتر ہے۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

    صرف ایک یوم اور صبر کر لیں صورتحال ان شاءاللہ تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور پھر دوبارہ اچھی ڈگر پر چل نکلیں گے آج کچھ اچھی خبریں آنے ولای ہیں۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

    صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے آپ پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو آج آپ کو کسی جانب سے اہم اور اچھی خبر مل سکتی ہے جو مشکل دور کرے گی۔

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

    آج کا دن روز گار کے حصول کے حوالے سے اچھا ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈلایں گے اس میں کامیابی ملے گیا ور ایک بڑی خرابی سے بہترین انداز سے نکل جائیں گے۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

    آپ کے لئے آج کا دن مالی لحاظ سے تو اچھا ہے۔ مگر توجہ کسی اور جانب رہے گی آپ خود کسی رسکی کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جو پردہ غیب سے مل جائے وہی بہترین ہوگا۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

    بڑے عرصے سے اچھے وقت کا انتظار کر رہے تھے اب جا کر صورتحال میں خاطر خواہ بہتری پیدا ہونا شروع ہوئی ہے۔ آج آپ کو ملنے والی اہم خبر سے ہی اندازہ ہو جائے گا۔

    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

    تھوڑی سی تبدیلی کی ہوا چلی تو ہے اور یہ بہتر بھی ہے مگر کچھ اپنے اس سے دور بھی ہو رہے ہیں آپ خود کو اکیلا محسوس کریں گے۔ ابھی تو بس صبر ہی کرنا ہے۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

    جو لوگ کسی بھی بات پر فیصلہ نہیں لے رہے وہ استخارے سے مدد لیں تو زیادہ بہتر ہے اس وقت ذرا سی غلطی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ آج سوچ سمجھ کر چلیں۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

    آج اچھا دن ہے۔ آپ کو تھوڑی سی بس محنت کرنی ہے اور بہت بڑا فیصلہ لینا ہے اور جو بات دماغ پر سوار تھی۔ اس کا حل بھی کسی وقت مل جانے کی امید ہے۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

    آپ جو بات کرنا چاہتے ہیں مگر اس کا مناسب موقع نہیں مل رہا تھا تو آج تقدیر ساتھ دے گی اور ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا آج کا دن مالی لحاظ سے بھی اچھا ہے۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

    جو لوگ کسی بھی مسئلے میں کسی دوسرے کی وجہ سے پریشان تھے وہ آج دوپہر کے بعد ہی اس سے نکلنے کی امید رکھیں اور گھر میں بھی جاری ایک ذمہ داری کم ہو سکتی ہے۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

    باتوں میں وقت ضائع نہ کریں اب کام کرنے کا موقع ملا ہے تو اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ آج آپ کی صحت کا صدقہ بنتا ہے اس کو دینا بے حد ضروری ہے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 89 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 89 اموات

    سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 103 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 89 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔

    پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 978 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو چکی ہے۔

    ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 941 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 651 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

    پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 90 ہزار 236 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 5 کروڑ 67 لاکھ 68 ہزار 446 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار 249 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

    سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 33 ہزار 931 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 924 ہو گئیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 959 ہو چکی ہیں۔

    خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 10 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 15 ہو گئیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 910 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 866 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 282 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 339 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

    آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 380 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 702 مریض وفات پا چکے ہیں۔

    گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 952 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

  • مصورہ عمارہ سکندر نے ملکہ ترنم نور جہاں کی شخصیت کو رنگوں میں ڈھال دیا

    مصورہ عمارہ سکندر نے ملکہ ترنم نور جہاں کی شخصیت کو رنگوں میں ڈھال دیا

    کراچی کی ایک مصورہ نے ملکہ ترنم نورجہاں کی شخصیت کو رنگوں میں ڈھال دیا۔

    کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں ملکہ ترنم نور جہاں کے یہ منفرد پورٹریٹس،’گائے کی دنیا گیت میرے‘ نمائش کا حصہ ہیں۔

    اپنے فن کے ذریعے بااختیار خواتین کے موضوع کو اجاگر کرنے والی ڈیجیٹل آرٹسٹ عمارہ سکندر نے شہرہ آفاق گلوکارہ کو اس انداز رنگ دیا۔

    چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں 10 ہزار سے زائد گیت گانے والی نور جہاں کے ڈیجیٹل پورٹریٹس پر مبنی یہ نمائش یکم سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

  • لاہور، عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور، عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عدالت نے اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے عائشہ ثناء کیخلاف درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے ان کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

  • آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی بنگلہ دیش کے سامنے ڈھیر

    آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی بنگلہ دیش کے سامنے ڈھیر

    بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی اپنا شکار بنالیا، کیویز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کھاگئے۔ 

    شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

    ان کا یہ فیصلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا دوسرا بدترین فیصلہ بن گیا جہاں کیویز 60 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ 

    یہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ سب سے کم ترین اسکور ہے۔ 

    بنگلہ دیش کے سامنے نیوزی لینڈ کے صرف ٹام لیتھم اور ہنیرے نکولس ہی 18، 18 رنز بنا کر نمایاں انداز میں مزاحمت کر پائے۔ 

    بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں لیں جبکہ شکیب الحسن، نسوم احمد اور محمد سیف الدین کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔ 

    61 رنز کے اس چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی جہاں سات رنز پر ہی یہ 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ 

    تاہم ایسے میں شکیب الحسن نے 25 رنز بناکر ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا اور مین آف دی میچ کے حق دار قرار پائے۔ 

    بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ میچ 15ویں اوور میں جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

  • طالبان کی عمل داری میں کابل ایئرپورٹ پر پہلے جہاز کی لینڈنگ

    طالبان کی عمل داری میں کابل ایئرپورٹ پر پہلے جہاز کی لینڈنگ

    امریکی انخلا کے بعد طالبان کی عمل داری میں کابل ایئرپورٹ پر پہلے جہاز کی لینڈنگ ہوئی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ آپریشن کی بحالی پر بات چیت کے لیے قطر ایئر لائنز کا طیارہ تکنیکی ٹیم کو لے کر بدھ کی صبح کابل ایئرپورٹ پہنچا۔

    دوسری جانب چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیر ِنو کے کام میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ شراکت داری پر مبنی حکومت کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے منقطع کر دیں۔