Author: Prime FM92

  • آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی، پاکستان کیلئے خوشخبری

    آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان نے ٹاپ 3 میں انٹری دے دی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بنگلہ دیش میں موجود جہاں انہیں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے ریکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ،گرین شرٹس نے صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ کی بدولت تیسری پوزیشن حاصل کرلی،مگر اس نمبر پرقدم مضبوط ہونے کا دارومدار نیوزی لینڈ کے سیریز میں باقی 4 میچز کے نتائج پر ہوگا، کیویز کم بیک سے دوبارہ تیسری پوزیشن سنبھال سکتے ہیں، ان کی اگلی منزل پاکستان ہی ہے۔

    اگربابر اعظم الیون ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرے تو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل رینکنگ بہتر ہونے کے ساتھ حوصلے بھی بلند ہوجائیں گے۔اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے،اس کے ریٹنگ پوائنٹس 278 ہیں، 273 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے، تیسرے نمبر پر موجود پاکستان کے 261 پوائنٹس ہیں، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے، افغانستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بالترتیب ا?ٹھواں، نواں اور دسواں نمبر سنبھالے ہوئے ہیں۔

  • ملک کے کن شہروں میں آج باد ل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کردی

    ملک کے کن شہروں میں آج باد ل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کردی

    محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ میں بارش کا امکا ن ہے جبکہ جنوبی پنجاب، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، ژوب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 22پیسے کے اضافے کے بعد 167روپے 20پیسے کا ہوگیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26ہزار سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26ہزار سے تجاوز

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 57افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار 35 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح6.33فیصد ریکارڈ ہوئی ۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں تین لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں چار لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں نو ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 932، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 41، اسلام آباد 868، گلگت بلتستان 174، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

    ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

     آپ نماز کی طرف خوب دل لگا کر توجہ دیں۔ اس وقت روحانی قوت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ توبہ بھی کریں اور حقوق العباد کے حوالے سے خاص خیال رکھیں۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

     جس بھی انداز سے آپ چلنا چاہتے ہیں وہ شاہد ٹھیک نہیں، اپنی مرضی نہ کریں اللہ کی رضا میں اپنی رضا تلاشکریں اور اپنے اندر کے اچھے انسان کو باہر نکالیں۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

     صورت حال مسلسل بہتری کی جانب جا رہی ہے۔ آپ کے لئے آگے چل کر اچھی خبریں ہیں، مگر دوسروں کو ان کا حق ضرور دیں۔ خاص طور وراثتی امور میں دیکھیں۔

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

     آج کا دن اہم ہے۔ کچھ معاملات خرابی سے بہتری کی جانب جائیں گے مگر ذہن پر بوجھ اور بلاوجہ کی پریشانی نے آپ کو تنگ کیا ہوا ہے۔ اس کا صدقہ دیں۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

     لوگوں کی باتوں میں آکر ابھی اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں۔ آپ غلطی کریں گے کیونکہ جو بھی ہوتا ہے منجانب اللہ ہوتا ہے اور اس کو بدلنے کا سارا اختیار بھی اللہ کو ہے۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

     میرے اللہ نے چاہا تو اب آپ سکون محسوس کریں گے آپ کی جو بھی کوشش چل رہی تھی اب وہ رنگ لانے لگی ہے۔ خود بڑے واضح انداز میں اشارے ملنا شروع ہوں گے۔

    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

     مبارک دن ہے۔ کوئی رکا ہوا کام ہونے کا واضح امکان ہے اور لاحق ٹینشن بھی دور ہوگی۔کچھ دور اندیشی کے فیصلے بھی کرنا پڑ سکتے ہیں اور رقم بھی مل جائے گی۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

     غلطی کی گنجائش نہیں آپ پھر بھی باز نہیں آ رہے۔ ان دنوں رسک لینا غلط ہے اور شارٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں جو لوگ بیمار ہیں وہ فوری صدقہ بھی دیں۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

     بلاک رقم میں سے کچھ کی واپسی ممکن ہو سکتی ہے جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر مشکل میں آ گئے تھے۔ آج وہ اس سے نکلنے کی پوزیشن میں ہیں۔ شام تک اچھی خبر آ جائے گی۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

     آج کا دن اہم ہے اور کسی خاص مقصد کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ آج آپ نے اپنی عقل کا امتحان لینا ہے اور اگر پلاننگ زبردست ہوئی تو پھر وارے نیارے ہی ہیں۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

     جلد بازی سے کام نہیں لینا، کسی بات کا معلوم بھی ہو جاتا ہے تو آپ اس کی اچھی طرح تحقیق ضرور کرلیں۔ ورنہ بلاوجہ دوسروں پر الزام لگانے سے بڑے گناہ گار ہوں گے۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

     اب حالات بدل گئے ہیں۔ جیسا آپ چاہتے ہیں ضروری نہیں ویسا ہی ہو جائے۔ ان دنوں مخالفین اپنی چالوں کو چلنے میں مصروف ہیں۔ آپ بس سورة حشر کی آخری تین آیات پڑھیں۔

  • اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے اسلام آباد پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے اسلام آباد پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کے تین خصوصی طیارے خوراک اور ادویات لیکر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق طیاروں کی پاکستان آمد کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے خصوصی اجازت دی تھی۔یواین او کے طیارے خوراک اور ادویات سفارتی عملے کو افغانستان میں  پہنچائیں گے جبکہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لیے مزید  ہیلی کاپٹرز بھی آئندہ چند روز میں  پاکستان پہنچیں گے۔

  • حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج اجلاس طلب کرلیا

    حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج اجلاس طلب کرلیا

    افغانستان سے امریکا کی واپسی کےبعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے، افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج بعد نماز جمعہ کابل میں اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملا ہیبت ﷲ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر اور ملا غنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنانے کا امکان ہے جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے، ذبیح ﷲ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
  • ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم، پہلی بار پاکستان کے نام گولڈ میڈل

    ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم، پہلی بار پاکستان کے نام گولڈ میڈل

    پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی، پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی

    پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس میں  ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

    حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے دو پیرالمپکس میڈل جیتے۔

    حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی  دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں، انیلہ نے 19.8 میٹر دور جیولین پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔

  • سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں، عمران خان

    سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لارہے ہیں۔

    وزیر اعظم سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوجائے گا، وکلا تنظیمیں حکومت کا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا، کمزور طبقات کا استحصال کیا جاتا رہا۔

  • امریکہ نے پاکستان کی امداد میں اضافہ کردیا

    امریکہ نے پاکستان کی امداد میں اضافہ کردیا

    امریکہ نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد میں اضافہ کردیا۔ 

    نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوبائیڈن حکومت نے پاکستان کیلئے سالانہ فنڈنگ بڑھا دی، اقتصادی امور ڈویژن نے خصوصی رپورٹ جاری کردی۔ کیری لوگر بل کے تحت امریکہ کی پاکستان کیلئے  امداد بڑھا کر آٹھ ارب 18 کروڑ روپے سالانہ کردی گئی ہے۔

    کیری لوگربل میں تعلیمی وظائف کیلئے 25 کروڑ روپے،  تربیلا ڈیم کی مرمت کیلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دی گئی ہے اور ان کیلئے ایک ارب  15 کروڑ روپے کا سالانہ فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ وفاقی ہیلتھ سروسزاکیڈمی کی ترقی کیلئے نو کروڑ 20 لاکھ روپے کی امداد پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔