Author: Prime FM92

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

    ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

     

     

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایس ڈی آر رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

    ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 اگست تک 27 ارب 22 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔ 

    اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.56 ارب ڈالر بڑھ کر 20 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.08 ارب ڈالر رہے۔

  • مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا اور کہا انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کےریلیف کے لئے کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع  خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کے ریلیف کے لئے کام کریں۔

    ،عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول اقدامات کی خودنگرانی کریں، اتواربازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ،کوالٹی کو چیک کیا جائے  اور صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیا ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کےذمہ داروں کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے اور اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کےتحت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کوکسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا، منافع خورمافیاکومن مانی نہیں کرنےدیں گے، عام آدمی کے مفادات  کاپوراتحفظ کریں گے اور عوام کوریلیف دینےکیلئےہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مقررہ نرخوں پراشیاضروریہ کی دستیابی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا،عثمان بزدعوام کےحقوق کےتحفظ کیلئےذخیرہ اندوز مافیاکی سرکوبی ضروری ہے اور اشیاضروریہ کےنرخوں میں ناجائزاضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں

  • ترکی نے پاکستانیوں کیلیے بڑی شرط ختم کر دی

    ترکی نے پاکستانیوں کیلیے بڑی شرط ختم کر دی

     

     

     

     

     

    ترک حکام کے مطابق ڈبلیو ایچ او سے مصدقہ ویکسین لگوانے والے مسافر قرنطینہ کی لازمی شرط ‏سے مستثنیٰ ہوں گے، مسافروں کوڈبلیوایچ اوتصدیق شدہ ویکسین کی2ڈوزلگی ہونی چاہئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مسافر دونوں ڈوز لگانے کےکم ازکم 14دن کے بعد ترکی آسکتے ہیں البتہ ‏پاکستانی مسافروں کی ویکسی نیشن سے قطع نظر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

    ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ دکھانےکے پابند ہوں گے ویکسی نیشن ‏سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنےپرمسافروں کوقرنطینہ میں رکھاجائےگا۔

    ترک حکومت کےنئےقوائدوضوابط کل سےنافذالعمل ہوں گے جب کہ 12سال سےکم عمر بچے ‏ویکسی نیشن اورپی سی آرٹیسٹ سےمستثنیٰ ہوں گے۔

    دنیا بھر میں ویکسینین کے بعد معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے ویکسین ‏لگانے میں تیزی آر ہی تو پابندیوں میں بھی نرمیاں کی جارہی ہیں۔

    ابوظہبی کے بعد عمان نے بھی ویکسینیٹڈ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس ‏حوالے سے ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ کو 225 ملین یورو جرمانہ کردیا گیا

    واٹس ایپ کو 225 ملین یورو جرمانہ کردیا گیا

    ڈبلن  یورپی ملک آئرلینڈ نے واٹس ایپ کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ نہ کرنے اور اس میں شفافیت نہ لانے پر 225 ملین یورو (44 ارب 68 کروڑ روپے) کا تاریخی جرمانہ کردیا۔

    روئٹرز کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی کمشنر (ڈی پی سی) نے واٹس ایپ پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا۔

    واٹس ایپ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنہ 2018 سے متعلقہ ہے۔ اس معاملے میں اتنا بھاری جرمانہ نامناسب ہے اور وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔

    خیال رہے کہ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹرز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہے۔ ڈی پی سی کو فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے مرکزی ریگولیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔ ماضی میں دیگر یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے ڈی پی سی کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے میں بہت تاخیر کردیتا ہے

  • ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔

    دبئی رواں برس متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ سے دبئی پہنچ گئی۔

     آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں خاص مہمان شیخ النیہان بن مبارک النیہان اور خالد الزرونی بھی شریک ہوئے ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہو گا، یہ عالمی مقابلہ 5 سال بعد منعقد ہو گا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھارت میں منعقد ہوا تھا جس کا فاتح ویسٹ انڈیز تھا۔

    طے شدہ شیڈول کے مطابق تو یہ مقابلہ گذشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • یسی کی شرٹ جیسا پلاسٹک بیگ پہننے والا فٹ بالر کا مداح افغان بچہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا

    یسی کی شرٹ جیسا پلاسٹک بیگ پہننے والا فٹ بالر کا مداح افغان بچہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا

     

     

    کابل مشرقی صوبے غزنی کے علاقے جاغوری سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ بچے مرتضی کو معروف فٹبالر لیونل میسی کی طرف سے ارجنٹائن اور بارسلونا کی فٹبال ٹیموں کی شرٹس اور ایک فٹبال تحفتاً بھیجا گیا اور بعد میں دوحہ میں اس سے ملاقات بھی کی لیکن ان دنوں مرتضی کی زندگی خوف کا شکار بنی ہوئی ہے۔ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ان دنوں وہ اپنے اہل خاندان کے ساتھ کابل میں پھنس کر رہ گیا ہے۔مرتضی نے اپنے والد عارف احمدی سے اپنے ہیرو فٹبالر میسی کی شرٹ جیسی جرسی کی فرمائش کی تھی لیکن ایسا کرنا ان کی پہنچ میں نہیں تھا۔ لہذا انھوں نے فیصلہ کیا کہ مرتضیٰ کو نیلی اور سفید دھاریوں والا پلاسٹک بیگ پہنا کر اس کا شوق پورا کر دیں، اس بچے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر خاصی شہرت حاصل کو جو بالآخر میسی تک بھی پہنچی۔

    سپین کی خبر رساں ایجنسی ’’ایوی‘‘ کے حوالےسے العربیہ نے بتایا کہ  مرتضی افغانستان سے باہر جانا چاہتا ہے کیونکہ مسلسل خوف کی وجہ سے اس کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مرتضی کا کہنا ہے کہ ’’میں طالبان کے خوف گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔‘‘مرتضی کی 22 سالہ بہن کہتی ہے کہ دروازے پر ہونے والی ہر دستک پر مرتضی اپنی ماں یا مجھ سے لپٹ جاتا ہے کہ کہیں طالبان اسے ساتھ نہ لے جائیں۔

  • کراچی سے کوئلہ لےکر ساہیوال جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

    کراچی سے کوئلہ لےکر ساہیوال جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

    کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال بردار ریل گاڑی پنو عاقل کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق حادثہ منڈیر کے مقام پر پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھر سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو ہنگامی بنیاد پر راستے میں ہی روک دیا گیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق یوسف والا کول اپ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتری ہیں، اس حادثے میں ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے سکھر ہیڈ کوارٹرز سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والے ٹریک کو آئندہ چند گھنٹوں میں بحال کردیا جائے گا۔

  • ” خیریت سے ہوں” عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو ایک بار پھر خود سے متعلق افواہوں پر وضاحت کرنا پڑگئی

    ” خیریت سے ہوں” عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو ایک بار پھر خود سے متعلق افواہوں پر وضاحت کرنا پڑگئی

    ملک کے معروف لوک اور عوامی گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک مرتبہ پھر خود سے متعلق جھوٹی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں, گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔

    نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں۔

    https://www.facebook.com/photo.php?fbid=433916988089861&set=a.303559107792317&type=3

    عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چاہنے والوں کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں۔

    یادرہے کہ ان سے متعلق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر من گھڑت خبریں پھیل رہی تھیں، بعض یوٹیوب چینلز نے ان کے انتقال کی خبریں تک چلائی تھیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ان سے متعلق اس طرح کی غلط خبریں پھیلی ہوں، گزشتہ برس نومبر میں بھی ان سے متعلق ایسی ہی افواہیں آئی تھیں۔نومبر 2020 میں بھی گلوکار نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنے روبہ صحت سے متعلق مداحوں کو بتایا تھا۔

  • کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

    کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

     این سی او سی کی کورونا صورتحال پر بریفنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہ اضلاع میں سب سے زیادہ 15 اور کے پی کے 8 شہر شامل ہیں جبکہ اسلام آباد بھی کورونا سے زیادہ مثاثرہ شہر وں میں شامل ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے متاثر شہروں میں ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔

    ان چوبیس شہروں میں تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم بھی بند کر دیئے گئے ہیں ، تمام مثاثرہ شہروں پر پابندیاں چار ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔متاثرہ شہروں میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، لاہور ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کے پی کے کے اضلاع میں پشاور ، صوابی ، مالاکنڈ، سوات، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں ۔

  • کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں12ستمبر تک نئی پابندیاں عائد

    کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں12ستمبر تک نئی پابندیاں عائد

     وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ا ضافے کے پیش نظر12ستمبر تک نئی پابندیا ں عائد کرد ی گئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تما م انڈور جم اور اجتماعات بھی 12ستمبر تک بند رہیں گے۔

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر چھ روز کیلئے تمام نجی و سرکاری سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی سکولوں کو چھ ستمبر سے 11 ستمبر 2021 تک کورونا صورتحال کے پیش نظر بند کیا جارہاہے ، اس لیے اپنے گھر پر رہیں اور محفوظ رہے ہیں، اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کریں۔