Author: Prime FM92

  • لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا احتجاج جاری

    لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا احتجاج جاری

    لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے،

    میٹرو بس سروس چھٹے روز بھی معطل رہی۔

    انتظامیہ نے ٹریک پر بیریئر لگا دیے، انچارج میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ نئے ڈرائیوروں کی ٹریننگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر سے نئی میٹرو بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

  • 24گھنٹوں میں کورونا کےمزید 3ہزار980کیسزسامنے آگئے، اموات کتنی ہوئیں ؟ جانئے

    24گھنٹوں میں کورونا کےمزید 3ہزار980کیسزسامنے آگئے، اموات کتنی ہوئیں ؟ جانئے

    اسلام آباد;  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.21فیصد رہی۔

     این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558ہوگئی ہے۔

  • ورلڈ بیچ ریسلنگ، انعام بٹ کی مسلسل دوسری فتح

    ورلڈ بیچ ریسلنگ، انعام بٹ کی مسلسل دوسری فتح

    روم ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نےمسلسل  دوسری فتح بھی حاصل کرلی ہے۔

      ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے اٹلی میں جاری ہیں، جہاں  پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا پہلا مقابلہ یوکرائنی ریسلر کے ساتھ ہوا۔انعام بٹ نے مخالف کھلاڑی کو باآسانی زیر کر کے ایونٹ کی پہلی فتح اپنے نام کی۔ایک گھنٹے بعد انعام بٹ کی دوسری فائٹ یونانی ریسلر کے ساتھ ہوئی، اس مقابلے میں بھی انہوں نے فتح اپنے نام کی۔دوسری فتح کے ساتھ ہی انعام بٹ نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، کل(ہفتے کو) وہ کوارٹر فائنل کے لیے ترکی کے ریسلر کے مدمقابل ہوں گے۔

  • کراچی میں بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی

    کراچی میں بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی

    کراچی بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق انٹر بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے طلبا اوروالدین کو پریشانی کا سامنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • 20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے

    20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے

    لاہور;        پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180روپے ہو گئی ہے،چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150روپے اور پرچون قیمت 1180روپے ہو گئی ہے، 20روز میں آٹا 100روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے،دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

    ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

     اللہ پاک سے دعا کریں کہ وہ کر دے جو ہمارے حق میں اچھا ہو۔ ان دنوں آپ خود سے کوئی قدم نہ اٹھائیں اور نہ ہی کسی فیصلے کی جانب جائیں۔ بس توکل اختیار کریں۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

     آپ کو آج خوشی کی کوئی خبر مل سکتی ہے۔ ان دنوں آپ اولاد کی خواہشمند افراد بھی دل کی مراد پا سکتے ہیں اور رشتے وغیرہ میں جاری بندش کا بھی اب خاتمہ ہو گیا ہے۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

     اللہ مہربان تو جگ مہربان اس کو راضی رکھنے کے لئے اس کے بندوں کو راضی کریں اور جہاں جھک سکتے ہیں جھک جائیں۔ عزت اللہ دے دے گا۔ اسی میں آج بہتری

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

     ان لوگوں سے دور ہو جائیں جو ماضی میں شرارتیں کرتے رہیں اور آپ ان کو پھر بھی گلے لگاتے رہیں ہیں۔ اب ایسا نہیں ہوگا تو بہتر ہے۔آپ صرف گھر کے معاملات کو دیکھیں آج۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

     آپ کے لئے جو فیصلہ ہونا تھا وہ میرے اللہ نے کر رکھا ہے کیونکہ تقدیر کو بدلنا چاہتے ہیں۔ خود کو سپرد اللہ کر دیں۔ پھر دیکھیں کہ حالات آپ کو کس خوبصورت انداز سے ملتے ہیں۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

     صورتحال تو زائچہ آج بڑی اچھا بنا رہا ہے۔ گھر میں جاری کشیدگی و پریشانی ختم ہو گی اور آپ کے لئے مالی طور پر بھی رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔ ضرورتیں پوری ،شکر کریں۔

    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

     آپ کا ذہن بار بار بدلتا ہے۔ مستقل مزاج ہونا ضروری ہے تب ہی آپ کو اپنا مقصد ملے گا۔ اس وقت تو اپنوں سے بھی کسی قسم کی کوئی امید کی کرن دکھائی نہیں دیتی۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

     اللہ نے چاہا تو آج سے ایک اچھے وقت کا آغاز ہو گا۔ پچھلے دنوں سخت وقت کا سامنا رہا ہے۔ اب صورت حال حیران کن طریقے سے بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

     آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان ہیں، ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے ان دنوں پیسے کے حوالے سے کوئی نیا سلسلہ بن جانے کی خبر بھی مل رہی ہے وہ بھی جلد۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

     جلد بازی میں بنتا ہوا کام رک سکتا ہے اور آپ کی عزت بھی کم ہو سکتی ہے، زبان بند رکھیں اور جو چل کر آپ کے پاس چیز آئے، بس اس کی ہی قدر کرنی ہے۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

     ان دنوں آپ کو جو بھی کام کرنا ہے۔ اس کو خاموشی سے کرنا ہے اور راز کو اوپن نہیں ہونے دینا۔ ورنہ بنتا ہوا کام بھی رک سکتا ہے۔ آج بس روزگار دیکھیں۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

     مخالفین کی چالوں سے بچ کر چلیں۔ آج کل بڑا زور لگا رہے ہیں۔ آپ دعا بھی کریں۔ اور سورةحشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ صدقہ بھی دیں۔

     

  • ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

    ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

    بحریہ ٹاﺅن کے چیئر مین ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔ وہ میجر عامر کی والدہ تھیں ۔ملک ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کیا ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ ان کی نماز جنازہ آج  (ہفتہ)ایک بجے لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 4سیکٹر ڈبل ڈی کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

  • نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا: وزیراعظم

    نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد; وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا، تبدیلی جدوجہد کا نام ہے، سسٹم بدلنے میں وقت لگتا ہے۔

    پاکستان پراپرٹی، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ہر ممکن مدد کریں گے، پاکستان میں غریب لوگوں کو گھروں کی ضرورت ہے، غریب عوام کے لیے گھر بنانے کی سہولت کسی نے نہیں دی، اب بینکس غریب عوام کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دیں گے، تعمیراتی صنعت چلے گی تو اس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا، تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ چیزیں پاکستان میں بنیں۔ ملک دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں ایک طبقہ امیر اور زیادہ لوگ غریب ہوں، بھارت میں اس وقت غربت کی انتہا ہے،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے سب سے پہلے کمزور طبقے کی مدد کی، پاکستان میں کمزور طبقے کے لیے کبھی پالیسی نہیں بنائی گئی، نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے، ہماری کوشش رغیب طبقے کو اوپر اٹھنا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں حالات خراب ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو فون کر کے کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے رعایت حاصل کی، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتاہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • سی پیک سے متعلق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اہم بیان سامنے آگیا

    سی پیک سے متعلق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد ;   

               افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے

    کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستان کیلئے کوئی مشکلات نہیں ہونگی، مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔پاک افغان یوتھ فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی پالیسی یہ ہے کہ ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پاکستان مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ دیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی علاج کی سہولیات کے لیے پاکستان سے اپیل ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔ ہمسیاسی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    گزشتہ روز اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے، چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کا پڑوسی بلکہ سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لےگا۔ ون بیلٹ ون روڈ خطے سے گزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگ میل ہے، افغانستان میں تانبے کے وافر ذخائر ہیں، تانبے کے ذخائرکو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیاجائے گا، ہم چین کو عالمی منڈی تک رسائی کا پاسپورٹ سمجھتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان روس کے ساتھ بھی مضبوط سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، روس نے عالمی امن کے قیام کے لیے طالبان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

  • نائن الیون میں تباہ ہونے والے تیسرے طیارے سے متعلق 20 سال بعد عینی شاہد کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی سوچ میں پڑ جائے

    نائن الیون میں تباہ ہونے والے تیسرے طیارے سے متعلق 20 سال بعد عینی شاہد کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی سوچ میں پڑ جائے

     

    نیویارک نائن الیون کے سانحے کے متعلق تاحال دو آراءپائی جاتی ہیں۔ ایک طبقہ اب بھی ایسا ہے جو اس سانحے کو خود امریکی حکومت کی کارستانی قرار دیتا ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم بھی اس سانحے کو امریکہ کی اندرونی کارروائی قرار دے چکی ہے اور اب سانحے میں تیسری پرواز کے ٹکرائے جانے کی جگہ کے قریب رہنے والی ایک امریکی شہری نے بھی اس حوالے سے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ پرواز93تھی جو امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چھوٹے سے قصبے شینکسویل کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوئی تھی۔

    مقامی سٹور کے مالک رِ ک کنگ نے اس پرواز کے متعلق بات کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ہم نے ایک زوردار دھماکہ سنا اور اس کھلے میدان کی طرف گئے جہاں ایک خوفناک منظر ہمارے سامنے تھا۔ وہاں نہ تو طیارے کے کوئی پرزے تھے اور نہ ہی کسی انسان کی پوری لاش، وہاں ہر طرح انسانوں کی ہڈیاں بکھری ہوئی تھیں۔ہم حیران تھے کہ نہ تو طیارے کا کوئی ایک پرزہ سلامت حالت میں موجود تھا اور نہ ہی کسی ایک شخص کی لاش سلامت رہی تھی۔ آج بھی ہم اس حادثے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں کہ اگر یہ کوئی معمول کا طیارہ حادثہ ہوتا تو طیارے کی دم، پر یا دیگر بڑے پرزوں میں سے کوئی ایک تو پوری حالت میں موجود ہوتا اور سینکڑوں مسافروں میں سے کسی ایک کی لاش تو نظر آتی

    رِک کنگ کا کہنا تھا کہ” ہمیں تو وہاں لوگوں کی ہڈیاں نظر آئیں، کچھ جلد اور کہیں کہیں کچھ خون۔تاہم وہاں کسی ایک مسافر کا کوئی ایسا عضوبھی پورا نظر نہیں آیا جس سے ثابت ہو سکے کہ یہ ہڈیاں اور خون وغیرہ انسانوں کا ہے۔ہم آج بھی کہتے ہیں کہ انسانوں کے جسم کوئی مائع چیز سے تو بنے نہیں ہوتے کہ جہاز کے گرتے ہی وہ مٹی میں جذب ہو گئے۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کی وضاحت آج بھی پیش نہیں کی جا سکتی۔“