Author: Prime FM92

  • یکم اکتوبر سے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پرپابندی عائد

    یکم اکتوبر سے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پرپابندی عائد

    کراچی سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • آئی فون صارفین کے لیے گوگل میپ کے تین نئے فیچرز کیا ہیں؟

    آئی فون صارفین کے لیے گوگل میپ کے تین نئے فیچرز کیا ہیں؟

    وگل نے  آئی فون صارفین کے لیے اپنے مقبول نیویگیشن اور میپنگ سافٹ ویئر کے تین نئے فیچرزکا اعلان کیا ہے۔

    یہ نئے فیچرز گوگل میپ کے بارے میں یوزرز کے تجربے کو ذیادہ تبدیل نہیں کریں گے، البتہ ان کی وجہ سے نیویگیشن مزید آسان ہو جائے گی۔

    سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کی ایپ اب آئی میسیج کے ساتھ انٹیگریٹ ہو کر صارفین کو یہ سہولت دے گی کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ ریئل ٹائم لوکیشن شیئر کر سکیں۔

    یہ فیچر واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس میں پایا جاتا ہے ، لیکن گوگل میپس کا حصہ بننے کے بعداب اسے مزید آسانی سے استعمال کیا جا سکے گا۔

    آئی فون صارفین اب IMessage میں گوگل میپس کے بٹن پر کلک کرنے سے  لوکیشن اپنے کنٹیکٹس اور گروپس سے شیئر کر سکیں گے۔

    اس فیچر کی مزید خوبی یہ ہے کہ جوں جوں  سفر آگے بڑھے گا یہ لوکیشن کو بھی اپ ڈیٹ کرتا جائے گا، جس سے آپ کی لوکیشن رکھنے والے کنٹیکٹس یا گروپ کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ آپ کی نئی لوکیشن سے آگاہ ہو سکیں۔

    ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت لوکیشن شیئرنگ  ایک گھنٹے تک برقرار رہے گی لیکن صارفین چاہیں تو اسے تین دن تک بڑھا سکتے ہیں۔

    گوگل میپس کا نیا ’ٹریفک وجٹ‘ صارف کی ہوم سکرین پر اس علاقے کی ٹریفک کے بارے میں معلومات دکھائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ مقامات کی تلاش کے ساتھ نئے ٹول کے ذریعے  ان مقامات کا راستہ بھی تلاش کر سکیں گے جہاں وہ زیادہ جاتے ہیں۔

    نئے فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا اور چند آسان سٹیپس پر عمل کر کے نئے ٹولز کو انسٹال کرنا ضروری ہے۔

  • گوگل کی جانب سے افغان حکومتی عہدیداروں اور وزارتوں کے ای میل اکاؤنٹس بلاک

    گوگل کی جانب سے افغان حکومتی عہدیداروں اور وزارتوں کے ای میل اکاؤنٹس بلاک

    گوگل نے افغانستان کی حکومت کے متعدد ای میل اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے معاملے سے آگاہی رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا ہے کہ اکاؤنٹس لاک ڈاؤن کرنے کا یہ فیصلہ افغان حکومت کے سابق اہلکاروں اور ان کے عالمی پارٹنرز کے ڈیجیٹل رابطوں کے ٹریل کے بارے میں پھیلتے خوف کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

  • فلپائن نے پاکستان اور امارات سمیت 10 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں

    فلپائن نے پاکستان اور امارات سمیت 10 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں

    فلپائن کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے اور دس ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق سنیچر کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے پاکستان اور امارات سمیت دس ملکوں سے مسافروں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا۔

    صدارتی ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال اپریل میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کو پیر سے اٹھا لیا جائے گا۔

  • جوہری سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل

    جوہری سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل

    اکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر کو صحت بگڑنے پر ایک ملٹری ہسپتال کے کوورنا وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
    سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اے کیو خان کے نام سے معروف عبدالقدیر خان کو عموماً ’پاکستان کے جوہری پروگرام کا بانی‘ کہا جاتا ہے۔
    عبدالقدیر خان کے ایک ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ’ڈاکٹر اے کیو خان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں 26 اگست کو کے آر ایل منتقل کیا گیا تھا۔‘
  • انعامی رقم سے گوجرانوالہ میں ٹریننگ سینٹر بناؤں گا: طلحہ طالب

    انعامی رقم سے گوجرانوالہ میں ٹریننگ سینٹر بناؤں گا: طلحہ طالب

    ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا ہے کہ وہ انعامی رقم سے گوجرانوالہ میں ٹریننگ سینٹر بنائیں گے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ طالب نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد مختلف اداروں سے لاکھوں روپے انعام میں ملے۔

    طلحہ طالب نے کہا کہ ملک میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو مزید اوپر لیکر جانا چاہتا ہوں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ ایونٹ کی تیاری کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس سے قوم کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

  • آرمی چیف سے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا

  • پاکستانی کرکٹرز کی کل اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی

    پاکستانی کرکٹرز کی کل اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی

    نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں شامل  کھلاڑیوں کی کل اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق کل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کے اراکین کی  کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، اسکواڈ کے اراکین کو کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد تین روز محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور ہوٹل میں اِن کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، ایک روز کے قرنطینہ کے بعد 10 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی شب ہوگی اور  پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بیس رکنی ٹیم کا اعلان کیا جا چکا ہے، نیوزی لینڈ سیریز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • متحدہ عرب امارات کا طیارہ خوراک اور طبی اشیا لے کر کابل پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا طیارہ خوراک اور طبی اشیا لے کر کابل پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے خوراک اور صحت سے متعلق مصنوعات لے کر ایک اماراتی طیارہ کابل پہنچ گیا ہے۔

    ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یو اے ای کا طیارہ کم از کم 60 ٹن خوراک اور صحت سے متعلق مصنوعات لے کر کابل پہنچا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی کابل امدادی طیارہ بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ واقعات کے بعد پہلی پرواز امداد لے کر کابل پہنچی ہے۔

  • شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

    شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات پر  پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ  نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 300 سے زیادہ نہ ہو۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق کراچی اور حیدرآباد میں ہوگا۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورینٹس، شادی ہال مالکان کو گرفتار کیا جائے گا