Author: Prime FM92

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست،ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی کو فیصلہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست،ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی کو فیصلہ کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔

    نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،ہائیکورٹ نے7 روز میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

     

     

  • سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملے ملزم کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملے ملزم کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں ۔

    نجی ٹی وی چینل  کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حملے ملزم کی رہائی کی درخواست پر وکیل حشمت حبیب نے کہاکہ رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہو چکی ہے،سزا پوری ہونے کے باوجود راناتنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے ،وکیل درخواستگزار کاکہناتھا کہ عمرقید کی مدت14 سال ہے ،میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً20 سال ہو چکے ہیں ،عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی اپیلیں خارج کردیں ،جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

    واضح رہے کہ رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزاسنائی تھی ،رانا تنویر حسین کو 31 دسمبر 2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتا کیاگیا تھا،جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے پر رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا تھا۔

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

    ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

     اندر کا انسان رہنمائی کرے گا اور ان شاءاللہ آپ کسی بڑے نقصان سے بچ جائیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے وہ اب بحکم اللہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

     اب حالات مختلف ہیں آپ کے لئے ان شاءاللہ آسانیاں شروع ہو چکی ہیں اور جس وجہ سے ٹینشن چل رہی تھی وہ وجہ ہی ختم ہو سکتی ہے گھر میں سکون آ رہا ہے اب۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

     آپ کی گھریلو زندگی میں جو بے سکونی تھی وہ اب سکون میں ان شاءاللہ بدل جائے گی اور ایک اہم پریشانی جہاں ختم ہو گی وہاں اور کئی بند راستے بھی کھلتے نظر آئیں گے۔

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

     اپنے لئے بڑے فیصلے کی ضرورت ہے گھر اور گھر والے بھی آپ کی ذمہ داری ہیں ان کے بارے میں سوچیں ذمہ داریوں سے مت بھاگیں اور روز گار پر اب خاص توجہ دیں۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

     مطلب کے لئے آج کوئی آپ سے رابطہ کرے گا آپ جس بھی کام کو کریں اچھی طرح سے اس کو چیک کر لیں جلد بازی میں کئے گئے اکثر فیصلے غلط ہی ثابت ہوتے ہیں۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

     اپنے لئے اچھا سوچیں فکر کی کوئی بات نہیں ہے اللہ نے چاہا تو اچھا ہی ہوگا اور آپ کو آج سے مختلف مقام سے اچھی خبریں بھی آنا شروع ہو جائیں گی ان شاءاللہ۔

    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

     آج ایک اچھا دن ملے گا مرضی کے مطابق کسی کام کے ہونے کی اطلاع ملے گی اور جو بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ بھی ان شاءاللہ ٹوٹ جائے گی مال بھی ملے گا۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

     حاسدین ان دنوں پھر آپ کے قریب ہو رہے ہیں آپ خود کو ان سے محفوظ رکھیں اور کسی بھی غلط اور ناجائز کام سے دور رہیں تاکہ دشمن حاوی نہ ہو سکے۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

     ایک بار پھر صورت حال آپ کے دل کے قابو میں نا رہنے کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے اللہ کے واسطے سنجیدہ ہو جائیں الٹے سیدھے کام صرف زندگی خراب کر رہے ہیں توبہ کر لیں۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

     آپ کی ایک مشکل ان شاءاللہ صبح ہی حل ہو جائے گی اور جو لوگ کسی طرف سے اچھی خبر کے انتظار میں ھتے وہ مل سکتی ہے۔ روز گار میں تبدیلی کے اشارے بھی موجود ہیں۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

     اللہ نے چاہا تو آج مالی فائدے کی خبر بھی ملے گی اور گھر میں بھی سکون آئے گا جو لوگ کسی کام میں الجھے ہوئے تھے وہ آج دوپہر تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

     وراثتی یا رشتے کے کسی حوالے سے اپنوں سے جھگڑے کا اندیشہ ہے جو لوگ کسی بھی نئے کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں وہ 14 یوم کے اندر شروع کر سکتے ہیں بہتر رہے گا۔

     

  • اعظم سواتی کی کونسی ویڈیو ان کی بیٹی کو بھیج دی گئی؟ پی ٹی آئی رہنمانے روتے ہوئے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

    اعظم سواتی کی کونسی ویڈیو ان کی بیٹی کو بھیج دی گئی؟ پی ٹی آئی رہنمانے روتے ہوئے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

    تحر یک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ان کی صاحبزادی کو بھیج دی گئی جس کے بارے میں شرمناک انکشاف خود اعظم سواتی نے کیا اور پھر رودیئے ۔

    اعظم سواتی کا کہناتھاکہ ” کیا بات ہے بولو، آواز نہیں نکلتی اس کی، چیخ و پکار سناﺅ، ایک دو دفعہ تنگ ہوا اور یہ سلسلہ چارپانچ منٹ چلتا رہا“۔ اس کے بعدامریکہ میں مقیم بیٹی کی کال آئی جو اب اس واقعے کی وجہ سے یہاں ہے، کہا کہ بیٹا تمہاری 2 جوان بیٹیاں ہیں، نہ مجھ سے اورنہ تمہاری ماں سے کوئی چیز چھپی ہوئی ہے ، ہم نے تو تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلایا اور بڑا کیا ہوا ہے، میری سب سے عزیز، اپنی ماں سے پوچھیں کہ کیا بات ہے ، میرا جگر نکل رہاہے، مجھے3 سٹنٹس لگے ہوئے ہیں، میرا دل پھٹ رہا تھا، اس نے کہا تھوڑا ٹھہرو، ماں کو منایا تو اس نے بتایاکہ ان کے پاس مجھے بغیر نمبر کے ایک ویڈیو بھیجی ہے ، چونکہ ملک کی بیٹیا ں سن رہی ہیں اور اس ویڈیو میں تم ہو، آگے میں نہیں کہہ سکتا۔

  • عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا معاملہ، اندراج مقدمہ میں مزید تاخیر ہوئی تو ریاستی مشینر ی کیا کرنے جارہی ہے؟ قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل

    عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا معاملہ، اندراج مقدمہ میں مزید تاخیر ہوئی تو ریاستی مشینر ی کیا کرنے جارہی ہے؟ قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فائرنگ کیس کے متن پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تاخیر کی صورت میں پولیس نے اگلا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے، نئی درخواست میں مزید تاخیر کی صورت میں مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا جس کے لیے تفتیشی افسران نے لیگل برانچ اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کرلی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان فائرنگ کیس میں مقدمہ کے اندراج کا معاملہ 3 روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، درخواست کے متن پر فریقین میں ڈیڈلاک ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق گوجرانوالا پولیس نے زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا،پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے 2 بار مہلت مانگ لی، جو گزشتہ شام کو ختم ہوگئی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس، جسٹس علی ضیا باجوہ کی عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، جسٹس علی ضیا باجوہ کی عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

    نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ،جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کا کیس سننے سے معذرت کرلی اورکیس کی فائل دوسرے بنچ میں فکس کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔

  • وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جرمانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جرمانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ کی 10 ہزار جرمانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رانا ثنا اللہ کی جرمانے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن جرمانہ کردیاگیا ،ممبر کے پی نے کہاکہ ڈی ایم او آرڈر میں لکھا ہے رانا ثنا اللہ نے جواب جمع کرایا تھا،نوٹس ملا نہیں تھا تو جواب کیسے جمع کرا دیا ۔

    وکیل رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جس نوٹس کا جواب دیا تھا اس میں جرمانہ نہیں ہوابلکہ وارننگ ملی تھی ۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا رانا ثنا اللہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟وکیل نے کہاکہ وزیر داخلہ ووٹ ڈال کر نکلے تو میڈیا والوں نے سوال پوچھ لئے ، ووٹنگ کے عمل سے مطمئن ہونے کے سوال کا جواب دیا تو جرمانہ ہو گیا،رانا ثنا اللہ کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ۔

    سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ رانا ثنا اللہ نے پولنگ سٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کی تھی،رانا ثنا اللہ نے میڈیا ٹاک میں کہا انہوں نے عابد شیر علی ووٹ دیا،ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔

    ممبر کے پی نے کہاکہ ووٹ کی رازداری کیلئے الگ نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے ، سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک کے وقت نعرے بازی بھی ہوئی چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا ریٹرننگ افسر نے نعرے بازی پر کیا ایکشن لیا؟ 

    سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا گیا تھا رانا ثنا اللہ کو بھی حلقہ بدر کرنے کا حکم جاری ہوا تھا۔الیکشن کمیشن نے راناثنا اللہ کی 10 ہزار جرمانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

    ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

     ایک اہم کام بہر حال اپنے انجام کو پہنچ جائے گا آپ جس بھی طرف سے مشکل پیش آ رہی تھی وہ فوری رک جائے گی اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے صورت حال بہتر ہو سکے گی۔

    برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

     دشمن اور دوست میں تمیز کریں آپ جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں وہ آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے اس کا بڑا خطرہ ہے اس لئے آج کچھ صدقہ دے کر چلیں گے تو مناسب رہے گا۔

    برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

     ایک بار پھر صورت حال میں واضع تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں کوئی بڑا اہم کام ہونے کی امید ہے اور جو راستہ بند ہو گیا تھا وہ بھی کھل جائے گا اللہ پر بھروسہ رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔

    برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

     بلاک رقم واپس آ جائے گی آج اس بارے میں آپ سے وعدہ کیا جائے گا اور جن لوگوں کو اب اپنے بارے میں کوئی فیصلہ لینا ہے وہ لے سکتے ہیں اب موقع اچھا مل گیا ہے۔

    برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

     راہ چلتے ایک فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے اور کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آ سکتی ہیں جس میں مستقبل کی اچھی خبریں ہوں گی ایک ناراض سے دوبارہ تعلقات بحال ہوں گے۔

    برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

     کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو مخالفین پھر سرگرم عمل ہیں اور اولاد کو بھی محفوظ بنانا اس وقت آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

    برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

     بڑی مشکل سے ایک نئے سلسلے بننے کی خبر آ رہی ہے آپ کو آج ان شاءاللہ اپنے بڑے مقصد کی طرف پیش قدمی کی خبر بھی ملے گی اور جو لوگ بندش میں تھے وہ آزاد ہو جائیں گے۔

    برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

     کچھ معاملات اب تیزی سے حل کرنے کی ضرورت ہے اب حالات بدل رہے ہیں اکیلے زندگی کی جنگ لڑنی ہے تھوڑی سی مدد نہ ملے گی اور آج سمجھ لیں کہ اس کی ابتداءہو رہی ہے۔

    برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

     سب مطلب پرست گرد جمع ہیں ان کو خود سے دور کریں اور خانگی امور پر ان دنوں خاص توجہ دیں آج کا دن اگر لاپرواہ رہے تو پھر بات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

    برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

     جس کام میں بھی آپ کو مشکل پیش آ رہی تھی آج وہ آسان ہوگا اور ایک ایسے مقام سے فائدہ ملے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا آپ کی صحت بھی اب بہتر ہونے کی امید ہے۔

    برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

     جن افراد نے پہلے کافی دنوں سے اپنے کام میں مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے اب ان کے راستے کھل رہے ہیں اب وہ تیزی سے بحکم اللہ نقصان سے نکل کر نفع میں آنا شروع ہو جائیں گے۔

    برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

     حالات کا اچھی طرح جائزہ لیں کسی مقام پر تو غلطی ہوئی ہے جب اس کو دور کر لیں گے تو بڑے مسئلے سیدھے بھی ہو جائیں گے آج تو آپ کی صحت کا صدقہ بھی بنتا ہے۔

  • ارشد شریف کی والدہ نے وفاقی حکومت کا انکوائری کمیشن مسترد کردیا

    کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کے اپنے جاری کردہ بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔  اپنے ایک بیان میں ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کے بیہمانہ قتل پر سیاست نہ کھیلی جائے بلکہ ایک “ہائی پاور جوڈیشل کمیشن” یا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ انکوائری کمیشن پر خاندان اور صحافی برادری کا اعتماد قائم ہوسکے، جس کرب سے ارشد شریف کاخاندان گزر رہا ہے اس میں مزید اضافے کی بجائے انصاف کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ، دھرنے کی صورت میں تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    پی ٹی آئی لانگ مارچ، دھرنے کی صورت میں تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ، دھرنے کی صورت میں تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوا، آج پھر لانگ مارچ، دھرنے کی آڑ میں پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ میں چین جا رہا ہوں یہ بدقسمتی سے دوبارہ دھرنوں، لانگ مارچ پر اتر آئے ہیں،میں کسی پارٹی نہیں بلکہ 22 کروڑ کا وزیراعظم ہوں۔

    نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ملکی مفادات کو پس پشت رکھتے ہوئے اپنی ذات سے باہر نہیں نکل سکتا،عمران خان کو اپنی انا اور گھمنڈ قوم کے وسیع تر مفاد سے زیادہ عزیز ہے ،پی ٹی آئی کی قیادت ایک بار پھر حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے، عمران خان نے مذموم مقاصد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ، اس خونی مارچ کا کس کو فائدہ ہوگا؟۔