Author: Prime FM92

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب  شیخ خالد بن خلیفہ  سے ملاقات, علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب شیخ خالد بن خلیفہ سے ملاقات, علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج دوحہ میں قطر کے وزیراعظم  شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے  اپنے اپنے وفد کی قیادت کی ، ملاقات مین دونوں ممالک کے درمیان روابط میں بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا  گیا۔ وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید ذرائع، انفراسٹرکچر، نقل و حمل، زراعت  و لائیو سٹاک اور سیاحت میں قطر کے ساتھ تعلقات کو گہرا  بنانے میں حکومت کی  دلچسپی پر زور دیا۔

    وزیر اعظم نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی اور دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر  قطر کے عوام اور حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں جو اپنی مہارت اور کاروبار کے ذریعے قطر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

  • 90 روپے کلو چینی کی گارنٹی دیتے ہیں ،فالتو چینی برآمد کرنے دی جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن

    90 روپے کلو چینی کی گارنٹی دیتے ہیں ،فالتو چینی برآمد کرنے دی جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن

    چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس سال 2 ملین ٹن فالتو چینی بنی ہے، ملک میں چینی کی فی کلو قیمت  90روپے کی گارنٹی دیتے ہیں، فالتو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان میں اس سال ریکارڈ 8 ملین ٹن چینی کی پیداوار ہوئی ہے، 2 ملین ٹن فالتو چینی شوگر ملوں نے بنائی جب کہ ماہانہ کھپت 5 لاکھ ٹن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چینی کی 90 روپے فی کلو قیمت کی گارنٹی دیتے ہیں، اس وقت 2 سے 3 ملین ٹن فالتو چینی موجود ہے، گنے کی پیداواری لاگت بڑھ چکی لہٰذا فالتو چینی فوری ایکسپورٹ کی جائے، چین ہماری چینی خریدنے کا خواہشمند ہے۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کی باتیں پرانی ہوچکیں، ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، حکومت انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے بروقت اہم فیصلے کرے ،ہم پاکستان کو فوری طور پر 2 ارب ڈالر زرمبادلہ دلا سکتے ہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن ملکی مفاد میں فالتو چینی پر فوری پالیسی آنی چاہیے۔

  • “عمران خان معافی نہیں مانگیں گے بلکہ عدالت جائیں گے” فواد چوہدری نے بیان جاری کر دیا

    “عمران خان معافی نہیں مانگیں گے بلکہ عدالت جائیں گے” فواد چوہدری نے بیان جاری کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے بلکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

    نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے فواد چودھری کا کہنا تھاکہ سانحہ لسبیلہ (ہیلی کاپٹر حادثے )پر ہمارے لوگوں نے شہدا کے لیے دعاؤں کے لاکھوں ٹویٹ کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے جوڑنا سرا سر زیادتی ہے کیونکہ ایسے کسی بھی اکاؤنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ کچھ پارٹی رہنما توہین عدالت سے ڈرتے ہیں،اس لیے باہر نہیں نکلے جبکہ شہباز گل سے ملاقات کے لیے پمز ہسپتال جانے والوں کو پولیس افسر نے مقدمات کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شہبازگل کوپہلےدن سی آئی اےتھانےمیں رکھا گیا اور پھر اُن کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، شہبازگل نے پہلے دن ہی مجسٹریٹ کےسامنےقمیص اٹھا کرتشدد کے نشانات دکھائے تھے،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازگل کی آنکھوں پرپٹی تھی، اس لیے وہ تشدد کرنے والوں کی شناخت نہیں کرسکے، پولیس یا کسی بھی ادارے کی جانب سے تفتیش کامطلب لوگوں کی تذلیل کرنانہیں ہوتا، ہمیں اس روایت کو ختم کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہبازگل پرتشدد کی تحقیقات کیلیے طاقتورکمیشن بناناچاہیے، جو الزامات کو دیکھے اور پھر ذمہ داران کا تعین کرے۔ شہبازگل کےکمرے سے ملنے والے پسٹل اورسیٹلائٹ فون بارےمعلوم نہیں، پارلیمنٹ لاجزمیں شہبازگل اوربھی بہت سےلوگ غیرقانونی رہ رہے ہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سازشی نہیں اورنہ ہی وہ ایساکرسکتےہیں، جج بات سنےبغیرکسی کو ریمانڈ پر بھیج دے تو یہ خلافِ ضابطہ ہے، خاتون جج نے تشدد کا نوٹس نہیں لیا اور جسمانی ریمانڈ دے دیا، اسلام نے 14 سوسال پہلے قیدیوں کے حقوق متعارف کرادیےتھے، اگر پاکستانی عدلیہ کو بہتر بنانا ہے تو ججزکو انسانی حقوق پر کھڑے ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازگل تشدد کے پیچھےآئی جی اورڈی آئی جی اسلام آباد ہوسکتے ہیں، عمران خان ہرگزمعافی نہیں مانگیں گے، ہم کیس لڑیں گے، اگر ہائی کورٹ میں کیس ہارگئے توسپریم کورٹ جائیں گے، اگرفیصلہ ہمارےخلاف آیا تو ہم نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج دنیا کے ہر اخبار میں عمران خان پر کیس کی خبر ہیڈلائن میں ہے، عمران خان کی گرفتاری کی خبر سُن کر صوبائی حکومتیں نہیں ورکرز نکلے تھے۔

  • راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب  متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ، چودھری پرویزالٰہی

    راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ، چودھری پرویزالٰہی

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے ملاقات کی ، ملاقات میں  چودھری وجاہت حسین اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  سے ملاقات کے موقع پر   باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی ، چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب  متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ  سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا ہے ، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے ،  سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور میں نے راجن پور اور تونسہ جاکر خود متاثرین سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ پنجاب حکومت نے  متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے ہیں، پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہیں، کور کمانڈر ملتان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک فوج کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پولیس، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی امدادی ٹیمیں بھی ہر متاثرہ شخص تک پہنچ رہی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے، افسوس کا مقام ہے کہ ن لیگ  سیلاب جیسے قومی ایشو پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی، انسانی زندگیوں پر سیاسی دکانداری چمکانا ن لیگ کا وتیرہ رہا ہے۔

    اس موقع پر پرویز خٹک نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد پر چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

  • الیکشن کمیشن نے 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

    الیکشن کمیشن نے 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

    الیکشن کمیشن نے 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے  6 اہم اداروں سے فوری  رپورٹ طلب کرلی۔

    الیکشن کمشین کے ہیڈ آفس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر سربراہی کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں موسم کی صورتحال سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

     نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے  28 اگست کو بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے رپورٹ طلب  کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو  6 اہم اداروں سے فوری رپورٹ لینے  کی ہدایت کی 

     نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ چی الیکشن کمشنر نے سیکرٹری داخلہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ لینے کی ہدایت کی  جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر اور محکمہ موسمیات سے بھی رپورٹ طلب کی ہے ۔

     نجی ٹی وی کے مطابق  پاک فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر ادارے  دیہی سندھ میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جس کے باعث پولنگ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  امدادی کام کے متاثر ہونے  پر بھی سکیورٹی اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

  • الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا,شہبازگل پر تشدد کی تحقیقات کی درخواست پر عدالتی حکم نامہ جاری

    الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا,شہبازگل پر تشدد کی تحقیقات کی درخواست پر عدالتی حکم نامہ جاری

    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما شہبازگل پرتشدد کی تحقیقات کی درخواست سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ  شہباز گل پر تشدد کے الزامات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے 21  صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو  شہبازگل کے تشدد کے الزامات پر انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کی سربراہی میں انکوائری افسرمقررکرے، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسرسپروائزکرےگا، سپروائز کرنے والا افسر یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران ملزم پر تشدد نہ ہو ۔

    رپورٹ کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر ان کا ظاہری معائنہ رجسٹر ریکارڈ میں درج کیا گیا،میڈیکل آفیسر نے لکھا ہے کہ شہبازگل کے جسم پرمتعدد زخم اور نشانات موجود تھے جب کہ آئی جی اسلام آباد نے شہبازگل پر تشدد کی تردید کی۔

    حکم  نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے معائنہ کے لیے 13 اور15 اگست کو میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، جیل حکام  پابند تھے کہ سیشن جج اور انچارج پراسیکوشن کو رپورٹ کرتے لیکن جیل حکام نے شہبازگل پر تشدد کی سیشن جج اور  نہ ہی ایڈووکیٹ جنرل کو اطلاع دی

    میڈیکل بورڈ نے جو شہباز گل کی صحت پر رپورٹ دی اس میں تشدد کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا،شواہد اکٹھے کرنے کی آڑ میں کسی ملزم پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئین اور عدالتیں قیدیوں کے حقوق اور انہیں تشدد سے بچانے کے محافظ ہیں،  شہباز گل پر تشدد کے الزامات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ  صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ سے ٹوئٹر پر “انٹرنیٹ ڈاؤن” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے،ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

  • پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

     پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے2 ہیلی کاپٹر کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلابی علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری  بھی جاری ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری  ہیں ۔ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ آرمی اور ایف سی نے بھی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی زوروشورسےجاری ہے ، ہیلی کاپٹرزکی مددسے4پروازیں کرکےامدادی سامان پہنچایاگیا،چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ  ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے پاک فوج مزید اقدامات کر رہی ہے۔

  • بلوچستان میں انسداد پولیو مہم سیلاب کے باعث ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    بلوچستان میں انسداد پولیو مہم سیلاب کے باعث ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے باعث 29 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے سی ای او جمید اللہ ناصر نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 29 اگست سے شروع ہونی تھی تاہم صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

    سی ای او ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے مطابق صوبے بھر میں اب انسداد پولیو مہم 5 ستمبر سے شروع ہوگی جو 5 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوران صوبے کے 34 اضلاع میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

  • مہلک کورونا کے وار جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے

    مہلک کورونا کے وار جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے

    ملک بھر میں  مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشت روز وائرس سے مزید 2مریض دم توڑ گئے ہیں،جبکہ 116 کی حالت تشویشناک ہے ۔

    قومی اداراہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 11 ہزار 285 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 217افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔