Author: Prime FM92

  • منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں سیلاب کا خطرہ

    منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں سیلاب کا خطرہ

     خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد چارسدہ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے۔

    جیو نیوز کے مطابق ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا پل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔پل بہہ جانے سے تحصیل شپ قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور ایریگیشن سسٹم تباہ ہوگیا۔

    نوشہرہ کے ساتھ ساتھ ضلع چارسدہ بھی بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے اور شہریوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے۔چارسدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہورہا ہے جبکہ پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • “اسحاق ڈار میرے خلاف آرٹیکل لکھتے ہیں، ڈھکی چھپی بات نہیں” مفتاح اسماعیل بھی بول پڑے

    “اسحاق ڈار میرے خلاف آرٹیکل لکھتے ہیں، ڈھکی چھپی بات نہیں” مفتاح اسماعیل بھی بول پڑے

     وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اگر اسحاق ڈار یا کسی اور کو وزیرخزانہ بنانا چاہتے ہیں تو بنادیں، اسحاق ڈار میرے خلاف آرٹیکل لکھتے ہیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول، بجلی مہنگی کرنے سے نواز شریف سمیت کوئی سیاستدان خوش نہیں ہوگا، میرا کونسا ایسا فیصلہ ہے جس کی شہباز شریف ذمہ داری نہیں لیتے، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کی رائے سے وزیر خزانہ بنا ہوں۔

    جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری اور اسحاق ڈار کی معاشی فلاسفی مختلف ہے، اسحاق ڈار باہر گئے تو پارٹی نے مجھے ذمہ داری سونپی، وزیراعظم مجھے جس دن ہٹانا چاہیں ہٹادیں میرے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو وفاق میں حکومت نہیں ملے تو کیا ملک کو ڈیفالٹ کردیں گے، حیرت ہوئی کہ آئی ایم ایف میٹنگ سے پہلے آخری ورکنگ ڈے پر خط لکھا، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملک کی معیشت داؤ پر لگا رہی ہے، ملک سیلاب کی زد میں ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان سے ڈیل کرتا ہے، پیر کے روز آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے گا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اس سال زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے، قطر سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے ہم نے ریکارڈ ریونیو جمع کیا ہے۔

  • ارشد ندیم نے وزیراعظم سے 2 مطالبات کردیئے

    ارشد ندیم نے وزیراعظم سے 2 مطالبات کردیئے

     کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میرے گاؤں میں ہسپتال بنایا جائے۔

    دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلزحاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کئے گئے، ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میرے گاؤں میں ہسپتال بنایا جائے، وزیراعظم کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکرگزار ہوں، قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے دو مطالبے کیے، ارشد ندیم نے ایک گاؤں کو مثالی اور سکول بنانے کا مطالبہ کیا، ایتھلیٹ اور دیگر کھلاڑیوں کے گاؤں کو بھی ہرقسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

  • بنوں میں دریائے کرم بھی بپھر گیا ، قریبی آبادی زیر آب آگئی

    بنوں میں دریائے کرم بھی بپھر گیا ، قریبی آبادی زیر آب آگئی

    بنوں کے مقام پر دریا کرم بپھر گیا ہے جس کے باعث قریبی آبادی زیر آب آ گئی ہے ۔

    نجی ٹی وی کے مطابق بنوں کے مقام پر دریائے کرم میں پانی کا بہاؤ 41ہزار 200کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہے ، دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ دو روز سے مواصلاتی نظام بھی متاثر  ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق دریائے سوات اور کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ 

  • پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا

    پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا

     پاک فوج ملک  بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی  بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔پاک  فوج نے  اپنا 3  دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔ 

    “جیو نیوز “کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی  فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے۔

    اپیل میں کہا گیا ہے  راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔پاک فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137  سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے۔

  • کوئٹہ میں بجلی , انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بحال

    کوئٹہ میں بجلی , انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بحال

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی ، انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بحال ہو گئی ہے، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی تھی۔

    نجی ٹی وی   کےمطابق وزیراعظم نے کوئٹہ میں بجلی نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام کی مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے،وزیراعظم کے نوٹس کے بعد کوئٹہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال ہو گئی  ہے ،تاہم کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

  • وزیراعظم نے 200 سے 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کاکہاہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا : مفتاح اسماعیل

    وزیراعظم نے 200 سے 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کاکہاہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا : مفتاح اسماعیل

     وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دوسو سے تین سو یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، پٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے اور نہ لگانے کا کوئی ارادہ ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دو سو یونٹ والوں کو بجلی پر سبسڈی دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے پوچھتا ہے کہ سبسڈی کس کو دے رہے ہیں؟ دو سو یونٹ والوں کو سبسڈی دینے کا جواز بنتا ہے، دو سو سے تین سو یونٹ والوں کے لیے سبسڈی پر 13 ارب روپے لاگت آئے گی تاہم دو سو سے تین سو یونٹ والوں کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا وزیر اعظم نے ان صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے اور نہ لگانے کا کوئی ارادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قطر نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوجائے گی، قطر ائیر پورٹس لانگ ٹرم لیز پر چاہتا ہے اور سی پورٹس پر سرمایہ کرے گا جب کہ قطر نے ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    توانائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کا 8 ہزار میگا واٹ سولر پلانٹس لگانے کا ارادہ ہے، قطر نے 8 ہزار میگاواٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سوموار کے روز آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہو رہا ہے، چار ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ شرح مبادلہ فکس کرنے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں ہوا۔

    انہوں ںے بتایا کہ سعودی عرب ارب کی جانب سے بھی موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ملے گی، مارچ اور اپریل میں تیل کے مہنگے سودوں کے باعث بجلی مہنگی پیدا ہوئی تھی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی جو بات ہو رہی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نقصان تو بہت زیادہ ہوا ہے، اس وقت ریلیف کا کام ہورہا ہے بحالی کا کام بعد میں ہوگا، ابھی تعمیر نو و بحالی کے لیے لاگت کا اندازہ لگانا مشکل ہے، چالیس سے پچاس ارب روپے کا صرف لائیو سٹاک کا نقصان ہوا ہے جب کہ جائیداد کا نقصان اربوں میں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ مجھ سے ناخوش ہیں، ظاہر ہے مہنگائی سے کون خوش ہوسکتا ہے، عابد شیر علی سے پوچھتا ہوں کوئی ایسا فیصلہ بتادیں جو وزیراعظم کی مرضی کے بغیر ہوا ہو، مفتاع اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہے۔

  • بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتےہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتےہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عاصم افتخار نے  کہا کہ  بھارت کی 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان اس حوالے سے ان تحقیقات اور رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتا ہے۔

    ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  9 مارچ کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں میزائل داغنے کے واقعے پر  بھارت کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان ان تحقیقات اور رپورٹ کو غیر تسلی  بخش قرار دیتا ہے جبکہ  مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کرتا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان بھارتی خاتون بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی شدید مذمت کرتا ہے،بھارت میں پاکستانی قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے، گزشتہ روز بھارتی افواج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ، ہم بھارت سے تمام حریت رہنماؤں بالخصوص یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، او آئی سی سیکریٹری جنرل 30اور 31 اگست کو  دو طرفہ دورہ کریں گے۔

    ڈاکٹر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کو بارشوں اور سیلاب سے غیر معمولی حالات و تباہی کا سامنا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سکھر کا دورہ کیا، آج وزیر اعظم نے مختلف ممالک کے سفیروں کو سیلابی صورتحال اور نقصانات سے آگاہ کیا،  اقوام متحدہ کی جانب سے ایک یو این فلیش اپیل کل جینوا اور اسلام آباد سے لانچ کی جائے گی، بیرون ممالک پاکستانیوں سے امداد کی وصولی کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جا رہا ہے ، اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کا دورہ کیا ، امیر قطر سمیت متعدد حکام سے ملاقاتیں کیں،قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال پاکستان مہیا کر رہا ہے جوکہ پاکستانی فٹ بال کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔پاکستان بھارتی بی جے پی رہنما کے توہین آمیز کلمات کی سخت ترین مذمت کر تاہے۔ تین ماہ میں دوسرا موقع ہے کہ بی جے پی رہنماوں نے یہ حرکت کی۔بھارتی حکومت اس حوالے سے سخت سزائیں دے۔

  • ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید  9 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی

    ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی

    ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ ڈالر زسے زائد کمی ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 اگست تک 13 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 8 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں اور 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 43 لاکھ ڈالر زکم ہوکر 5.71 ارب ڈالر  ہوگئے ہیں۔

  • ” اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی اور وہ بھوک ہڑتال پر ہے”عمران خان کا حلیم عادل شیخ کی رہائی کا مطالبہ

    ” اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی اور وہ بھوک ہڑتال پر ہے”عمران خان کا حلیم عادل شیخ کی رہائی کا مطالبہ

     پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا “زرداری مافیا کی جانب سےسندھ میں قائدِحزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کومحض ان کی زباں بندی کیلئےگرفتار کرنےاور قید میں ڈالنےکی شدید مذمت کرتاہوں۔حلیم کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہےاور وہ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ہمارامطالبہ ہے کہ ان کیخلاف تشدد وسیاسی انتقام کاسلسلہ روک کر انہیں فوراًرہا کیاجائے۔”

    خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو 17 اگست کو محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا تھا۔