ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ”آل پارٹیز کانفرنس“ بلا لی ہے، آج وزیر اعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔تفصیلات کیمطابق آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ پی ڈی ایم، اتحادی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1000 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
Author: Prime FM92
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقاریر دکھانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے براہ راست خطاب کو نشر کرنے کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
عمران خان کے براہ راست خطاب کو نشر کرنے کی پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں موجود ہے ۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ عمران خان کے بیان کو جسٹفائی کرتے ہیں ؟ ۔بہت بوجھل دل سے کہہ رہا ہوں عدلیہ کو دھمکیاں دینے کی امید نہیں تھی ،
ایک خاتون جج کو دھمکیاں دی گئیں ، آپ نے پڑھا کہ چھوڑیں گے نہیں ، یہ فالوورز کیلئے بھی میسج تھا کہ چھوڑنا نہیں ، یہ باتیں میرے بارے میں گئی ہوتیں تو پرواہ نہیں تھا، ماتحت عدلیہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے جہاں ہر عام آدمی جاتا ۔
دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے تشدد والا معاملہ خود اپنے بیان سے خراب کیا، تشدید کے معاملے پر بحث ہونی چاہئے ۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی براہ راست تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
-
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2.34 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 223 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 42 ہزار 591 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 828 پوائنٹس تک آ گیا تاہم مارکیٹ نے کچھ دیر کے بعد ریکوری شروع کی اور اس وقت انڈیکس 118 پوائنٹس کمی کے بعد 42 ہزار 473 پوائنٹس پر ہے ۔
-
وزیر اعظم کا سیلاب سے متاثرہ جعفر آباد کا دورہ ، نقصان پر بریفنگ لی
وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفر آباد پہنچے جہاں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی ۔
وزیر اعظم جعفر آباد کے گاؤں اللہ دینوں پہنچے ، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے ، سیلاب سے65ہزار سے زائد گھر گر گئے، سیلاب سے 9لاکھ سے زائد ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچا،سیلاب سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان ہوا۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گی اکہ 26اگست کو کوئٹہ میں مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا تھا،ایمرجنسی اور ریلیف کیلئے10ارب روپے کی ضرورت ہے، لوگوں کو صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا فراہم کررہے ہیں، گیس کنکشن منقطع ہے ایس ایس جی سی سے بات کی ہے۔
-
مولانا طارق جمیل نے خیمے بنانے والوں سے اپیل کردی
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خیمے بنانے والوں سے اپیل کردی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خیموں کا کاروبار کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ فی سبیل اللّٰہ خیمے فراہم کردیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ خیمے فروخت کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں، اس وقت خیموں کی بہت زیادہ ضرورت ہے، کیونکہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں وہ گھر تو نہیں بناسکتے مگر انہیں خیمے فراہم کرکے ان کی مدد کی جاسکتی ہے۔
-
” سیلاب میں عمران خان, اس کی ٹیم اور اس کی حکومتیں وہ کام کریں گی جو تم ساری زندگی نہیں کر سکتے” کپتان کا حکومتی اتحاد کو چیلنج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب میں حکومتوں کی مدد کیلئے نوجوانوں کی فورس تیار کر رہے ہیں، ہمیں آج کل کہا جا رہا ہے کہ سیلاب آیا ہوا ہے۔ فکر نہ کرو سیلاب میں عمران خان ، اس کی ٹیم اور اس کی حکومتیں وہ کام کریں گی جو تم ساری زندگی لگے رہو تو نہیں کر سکتے۔ وہ اس وقت سیاست نہیں کر رہے بلکہ حقیقی آزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں جو سیلاب اور جنگ میں بھی جاری رہے گی۔
جہلم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سیلاب کے حوالے سے کہا کہ یہ جو امتحان ہے اس سے قوم مل کر لڑتی ہے۔ حکومتیں جتنی بھی کوشش کر لیں جب تک قوم اکٹھی نہیں ہوتی اس طرح کے امتحان میں ہم پاس نہیں ہو سکتے۔ وہ قوم سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سب نے مل کر اس صورت حال کا سامنا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کی ایک بڑی ٹائیگر فورس تیار کر رہے ہیں جو حکومتوں کی مدد کرے گی، یہ نوجوان ان علاقوں میں جائیں گے جو پانی کے نیچے ہیں۔اس کے علاوہ وہ پیر کی شام کو ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک سے سیلاب زدگان کیلئے فنڈز اکٹھے کریں گے جو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو دیے جائیں گے، ان فنڈز کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر دیکھیں گی اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں فنڈز مہیا کریں گی۔
عمران خان نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’اخباروں میں بڑے بڑے اشتہار چھپ رہے ہیں کہ اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ جلسے نہیں کرنے چاہئیں۔ کان کھول کر سن لو ضمیر فروش صحافیو، میں سیاست نہیں کر رہا بلکہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، سیلاب کے اندر بھی یہ جدوجہد رہے گی، جنگوں میں بھی یہ جاری رہے گی اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمیں حقیقی آزادی نہیں مل جاتی۔‘
انہوں نے حکومتی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں عمران خان ، اس کی ٹیم اور اس کی حکومتیں وہ کام کریں گی جو تم ساری زندگی لگے رہو تو نہیں کر سکتے۔تمہارے لیے تو کوئی پیسے دینے کو تیار نہیں ہے کیونکہ تمہارا تو چوری کا سارا پیسہ باہر پڑا ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف اور فضل الرحمان اور آصف زرداری سن لیں کہ ہماری جدوجہد ہر موسم میں چلے گی۔
-
کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق, 118 مریضوں کی حالت تشویشناک
مہلک کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ، خونی وائرس مزید تین زندگیاں نگل گیا ۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 ہزار 871 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 مثبت کیز سامنے آئے جو 1.6 فیصد ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
-
اماراتی صدر کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دے دیا ہے، اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔
“خلیج ٹائمز “کے مطابق اماراتی صدر نے وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلیفون پر بھی رابطہ کیا اور ہر قسم کی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے ، امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں ، متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کی حفاظت اور ان کی خوراک، طبی اور رسد کی ضروریات کو یقینی بنانے کی کوششوں سے متعلق پاکستانی اداروں کو ہر قسم کی انسانی امداد بھی فراہم کریں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 1033افراد جاں بحق جبکہ 1527 زخمی ہو چکے ہیں ، سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے اور آج برطانیہ نے بھی 15 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
-
24گھنٹوں میں سیلاب سےمزید 97 افراد جاں بحق،32بچے اور9خواتین شامل، این ڈی ایم اے نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، اعدادو شمار کے مطابق گزشت روز 97 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 32 بچے ، 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی “جیونیوز “کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 1033 ہو گئی ہے ،جبکہ 1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 افراد جاں بحق ہو گئے ، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔
-
کئی علاقوں سے سیلابی ریلے گزر گئے، تباہی کے نشان باقی
طوفانی بارشیں اور بپھرے سیلابی ریلے جہاں جہاں سے گزرے تباہی کی داستان چھوڑ گئے، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب نے تباہی پھیلا دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 زندگیاں پانی میں ڈوب گئیں، بے گھر، کھلے آسمان تلے بیٹھے افراد کھانے کو ترس گئے، بیماریاں منڈلانے لگیں، ریلیف کیمپوں میں بھی پانی کا راج نظر آیا، کئی علاقوں میں کنکریٹ کے ڈیم ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
چار سدہ کے قریب مُنڈا ہیڈورکس پانی کے دباؤ سے ٹوٹ گیا، نوشہرہ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ 3 لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا۔شہری اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے لگے، کہیں کہیں پانی اترنے لگا، علاقوں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا۔
دریائے گلگت میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، غذر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 45 مکان تباہ ہوگئے، 7 افراد جان سے گئے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں دو روز کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال ہے، کئی علاقوں میں سیکڑوں کچے مکانات گر گئے ہیں۔کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی اور ریل کے ذریعے رابطہ منقطع ہے، جبکہ کوئٹہ اور مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔اس صورتحال میں موبائل نیٹ ورک سمیت مواصلاتی نظام بھی شدید متاثر ہے۔