Author: Prime FM92

  • پاکستان کی فتح پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا ردعمل آگیا

    پاکستان کی فتح پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا ردعمل آگیا

    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچے پر افغانستان کے بیٹنگ  کوچ یونس خان کا بھی ردعمل آ گیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی ، میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ بھی دیکھنے میں آیا ،پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت اور افغانستان کو  ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔ 

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورا میچ بہت انجوائے کیا، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سب نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور شکست کو فتح میں تبدیل کیا، خاص طور پر شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔

  • 6 ماہ میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہو گیا: شیخ رشید

    6 ماہ میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہو گیا: شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہو گیا ہے، سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 608 ارب کی وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا، اب غریبوں کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے، سندھ میں سیلاب نے عوام کی آنکھیں کھول دیں۔

     

  • زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی، پاکستان سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی، پاکستان سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقار  عباس بخاری (زلفی بخاری) نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پاکستان سے آئندہ الیکشن میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

    برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے زلفی بخاری کی شہریت چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری  نے برطانوی وزارت داخلہ کا سرٹیفکیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے لیکن انہوں نے نہ صرف مزاحمت کی بلکہ سب لوگوں کو غلط ثابت کردیا، وہ کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

  • بابر الیون شکست کا بدلہ چکانے کو تیار ، پاکستان آج شام 7 بجے پھر بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا

    بابر الیون شکست کا بدلہ چکانے کو تیار ، پاکستان آج شام 7 بجے پھر بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا

    ایشیاء کپ میں آج پھر پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شکست کا بدلہ چکانے کو تیار ہیں جبکہ بھارتی ٹیم  اپنی نفسیاتی برتری کو قائم رکھنے کیلئے زور لگائے گی ۔

     ایشیاء کپ میں آج پھر  پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پنجہ آزمائیں گی ، آج کے میچ میں فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی میسر نہیں ہوں گے جو  ان فٹ ہونے کے باعث میدان کے باہر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ۔

    خیال رہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت 28 اگست کو بھی ٹکرا چکے ہیں جہاں سخت مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے دو گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی ۔  بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے  ٹاس جیت کر  پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی ، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل پائی تھی اور 19.5 اوورز میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔

    وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان 43  ، کپتان بابر اعظم 10 ، فخر زمان 10، افتخار احمد 28، خوشدل شاہ دو ، شاداب خان  10 ، آصف علی 9،محمدنواز ایک ، نسیم شاہ صفر  اور شاہنواز دھانی  16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے صرف تین چھکے ہی لگائے جا سکے ، جن میں سے ایک محمد رضوان جبکہ دو چھکے شاہنواز دھانی نے جڑے ۔

    دلچسپ مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کیا ، اوپنر کے ایل راہول صفر ، کپتان روہت شرما 12  رنز بنا کر چلتے بنے ، ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجہ نے 35،35 رنز بنائے ، سوریا کمار یادو نے 18 رنز بنائے ۔ہردیک پانڈیا 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے عوض 33  جبکہ نسیم شاہ نے 4 اوورز میں دو وکٹوں کے عوض  27 رنز دیے ۔شاہنواز دھانی نے 4 اوورز میں 29،حارث روٖ ف نے 35 جبکہ شاداب خان نے 19 رنز دیے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔

  • 300 یونٹ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  نہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    300 یونٹ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    300 یونٹ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، جس کے مطابق 300  سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق “فیول چارج ایڈجسٹمنٹ” سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ، 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ، اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے ۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق  وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،  بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ، جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا گاؤں بھی پانی میں ڈوب گیا

    وزیراعلیٰ سندھ کا گاؤں بھی پانی میں ڈوب گیا

    منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے جس کے بعد حفاظتی بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا آبائی گاؤں بجارا بھی پانی میں ڈوب گیا جبکہ سیہون بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

    سماء ٹی وی  کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی جھیل منچھرجھیل میں سطح سیلاب کے پانی سے خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے اور حفاظتی بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خطرہ ہے جب کہ ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، انتظامیہ نےعلاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آبائی گاؤں میں پانی میں ڈوب گیا ہے۔ جس کے بعد سیہون کو سیلاب سے بچانے کے لئے منچھر جھیل میں کٹ لگا دیا گیا۔ آرڈی چودہ کے مقام پر کٹ لگایا گیا ہے۔ذرائع محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ دادو اور دیگر شہروں کو بھی نقصان سے بچا لیا ہے،  تین یونین کؤنسلر کے درجنوں دیہات رات گئے خالی کرالیے گیے تھے۔

    سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں بجارا میں اب تک امداد نہیں پہنچی۔ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ منچھر جھیل کی صورت حال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بندپر دباؤ ہے،عوام سے انخلا اور حفاظتی اقدامات کی اپیل ہے۔ادھر دادو کا یوسف نائچ گوٹھ مکمل طور پر ڈوبا ہوا ہے, جہاں کے مکین نقل مکانی کرکے اپنے مویشیوں کے ساتھ سڑک کنارے موجود ہیں۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سڑکوں اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ لی

    وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سڑکوں اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ لی

    وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دورے کیلئے کوئٹہ پہنچے جہاں وزیر اعظم کو  ضلع کچھی میں سیلاب متاثرہ  روڈ اور ریلوے انفرا سٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی گئی ۔

    وزیر اعظم  شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،  وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں بہتر کام کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف نے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ  سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہوگئے،  لوگوں کے مال مویشی بہہ گئے،فصلیں تباہ ہو گئیں، سب لوگوں نے محنت کی انہیں شاباش دیتا ہوں،متاثرہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تباہی پھیلی ہے، امید ہے تمام امور احسن انداز سے مکمل ہوں گے، چند دنوں بعد میں ایک بار پھر فضائی جائزہ لوں گا ۔وزیر اعظم نےبحالی کے کام میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

    بعد ازاں بی بی نانی پل کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  شہراہوں اور ریلوے ٹریک کا مجموعی طور پر جائزہ لے رہے ہیں ،  ان کی بحالی اور مرمت کیلئے کام کرنا ہوگا، اداروں کا عزم قابل ستائش ہے ، وہ قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں ،  موسمی تبدیلی کی وجہ سے  سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں ، بد قسمتی سے  400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی تعداد کا ایک تہائی ہیں ،  ان بچوں  کی جان بچانے کیلئے یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں ۔

    وزیر اعظم نے بی بی نانی پل کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کیلئے بھی  30 لاکھ کے انعام کا اعلان  کیا ۔

  • گرم مرطوب موسم کے باوجود بہاولپور جلسے میں خواتین سمیت ٹرن آؤٹ حیرت انگیز رہا، عمران خان

    گرم مرطوب موسم کے باوجود بہاولپور جلسے میں خواتین سمیت ٹرن آؤٹ حیرت انگیز رہا، عمران خان

    سابق وزیر اعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گزشتہ رات بہاولپور کے جلسے میں خواتین سمیت ٹرن آؤٹ حیرت انگیز تھا۔ 

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  سابق وزیر اعظم نے بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ  گرم مرطوب موسم کے باوجود خواتین  نے بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی ، بہاولپور میں حقیقی آزادی کے جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا ۔

     سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آرہی ہے ۔ عمران خان نے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • وزیرخزانہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار بھی کردیا

    وزیرخزانہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار بھی کردیا

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کا موقع ملا تو ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کریں گے، ہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے،  تاہم ملک میں مہنگائی میں اضافے پر بہت شرمندہ ہوں۔

    “ایکسپریس نیوز “کے مطابق اظہار آئی بی اے کراچی کے تحت پاکستان کی موجودہ معیشت کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہے، معیشت میں بہتری کے ساتھ آبادی بھی بڑھتی ہے،جب اقتدار میں آئے تو انتہائی خراب صورتحال تھی۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک سے قرضوں کے حصول میں تاخیر کی گئی، ان اداروں نے کوویڈ 19 میں پاکستان پر اپنے قرضے معاف بھی کیے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد ڈیفالٹر ہونے جارہا تھا،عالمی بنک قرضہ دینے کے لیے رضامند نہ تھا، ہم نے برسر اقتدار آتے ہی ان سے رابطے کیے، قرضے ناگزیر تھے، تاجروں کو قرضہ دے کر ہی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، درآمدات میں اضافہ سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں عوام ٹیکس ادا نہیں کرتی، 52 فی صد ٹیکس بندرگاہوں سے ملا، درآمد شدہ اشیاء پر ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھتی ہے، میرے خاندان سمیت کوئی برآمدات پر توجہ نہیں دیتا، ہم پر تعیش زندگی گزارنے کے عادی ہیں۔نیب نے سیاسی بنیادوں پر جیل میں ڈالا، ہم نے اسٹیٹ بنک کی پالیسی پر نظر ثانی کی، غیر ملکی زر مبادلہ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے، برآمدات نہ بڑھا سکے تو درآمدات کی حوصلہ شکنی کی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت قرض لینے پر مجبور ہے، عوامی سرمایہ کم ہونے کی بنا پر غیر ملکی قرضہ مجبوری ہے، غیر ملکی قومیں بچت کرکے سرمایہ کاری کرتی ہیں، بجلی کی قیمت گھٹی تو غیر ضروری استعمال شروع ہوگیا، شادی ہالز کی تعداد بڑھ گئی، پاکستانی بونڈ کی قیمت پر برے اثرات آئے، ڈالر کا ریٹ بڑھنا لازمی ہوگیا، پیٹرولیم کی قیمتیں پی ٹی آئی کی غلطی سے بڑھیں، قیمت گرانے سے ڈیمانڈ بڑھ گئی، حکومت کو سبسڈی کی مد میں اضافی خرچہ اٹھانا پڑا، ہمیں ہر فورم پر جاکر قرض مانگنا پڑتا ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بہت شرم آتی ہے،سبسڈی کی مد میں بڑی رقم چلی جاتی ہے، دنیا بھر کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی،پاکستانی روپیہ کم ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، مارک اپ5فی صد سے بڑھ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، متاثرین کونقد امداد دی گئی، 70 ارب روپے ترقیاتی فنڈز میں سے بطور امداد دیے جائیں گے، زرعی پیداوار سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے، کپاس اہم پیداوار ہے لیکن اس کی فصل خراب ہوئی،لائف سٹاک تباہ ہو کر رہ گئی، برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، ٹیکسز کا حصول لازمی ہے، زرمبادلہ کو بڑھانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کے سرکلر ڈیبیٹ کی مینجمنٹ کرنا ہوگی،حکومت کو نجکاری کے ساتھ خود کاروبار کرنے سے اجتناب برتنا ہوگا، زرعی میدان میں راست اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا، معیشت میں گروتھ لانا مشکل نہیں ہے، 2007_08 اس سال 11 عشاریہ سے کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ تھا، غریب آدمی کو امیر کریں گے تو اس کی زندگی بہتر بنے گی، امیر آدمی کو امیر بنائیں گے تو امپورٹ اشیاء بڑھے گی۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آدھے پاکستانی بچے سکول نہیں جاتے ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17اعشاریہ 5ارب ڈالر ہے،مالیاتی خسارہ 5ہزار ارب روپے کا ہے، عمران خان کے دور میں 20 ہزار ارب کا قرض بڑھا، ہم نے ٹارگٹڈ سبسڈیز دی، 3 ماہ کیلئے لگژری آئٹمز پر پابندی لگائی۔

  • پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، شیخ رشید  کا دعویٰ

    پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے ، وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بندہوں گی،لوگ سڑکوں پرہونگے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں، سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا ہے ،  ڈالر کی قیمت میں 3روپے اضافہ ہو چکا ہے جبکہ  دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔

    شیخ رشید احمد نے میزد کہا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ اور توہین عدالت کے کیسز سے کچھ حاصل نہ ہوگا ، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، وزراء آئینی تعداد سے زیادہ ہیں ، کئی وزیر بغیر محکمے اور بغیر دفاتر کے  ہی ہیں ، میں آئین سے زیادہ وزرا کی تعداد پر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہوں ،  بجلی کے بل  یا چولہے کوئی ایک چیز ہی چل سکتے ہیں ، کوئی  اپنےبچوں کو بھوکا مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔