Author: Prime FM92

  • الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

    الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

     الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    نجی ٹی وی ” ہم نیوز” کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کئے تھے، قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی، التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا، ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق  جن حلقوں میں انتخابات 9اکتوبر کو ہوں گے ان میں پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال ، این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ شامل ہیں ۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ  9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا، فیصلے پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر کتنے پر بند ہوا ؟ جانئے

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر کتنے پر بند ہوا ؟ جانئے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کے روز ڈالر 228.18 روپے پر بند ہوا تھا تاہم آج پورادن ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1.64 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 229.82 روپے کا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔

  • “رانا ثناء اللہ ضمانت کے بغیر پنجاب آئے تو ایکشن ہوگا” صوبائی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

    “رانا ثناء اللہ ضمانت کے بغیر پنجاب آئے تو ایکشن ہوگا” صوبائی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

     وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثناءاللّٰہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثناءاللّٰہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

    روزنامہ جنگ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے۔

    پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا۔ یہ لوگ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے بجائے یہ دیکھیں کہ پنجاب میں سیاسی طور پر کیا ہوگا اور عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹ جائے اور وہ دیکھیں عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اب قانون میں کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ کوئی کسی اور سیاسی پارٹی کو ووٹ دے، اس لیے پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔

  • پیٹرولیم لیوی 50 روپے ہونی چاہیے  ، شاہد خاقان عباسی

    پیٹرولیم لیوی 50 روپے ہونی چاہیے ، شاہد خاقان عباسی

     پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل کی قیمت کو ڈی ریگولیٹ کر دیں تاکہ مارکیٹ کے حساب سے قیمت کا تعین ہو، پیٹرولیم لیوی 50 روپے ہونی چاہیے جو ابھی 35 روپے ہے۔

    نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج چوتھا سال ہے نیب میں ان کا کیس چل رہا ہے ، جولوگ ان عدالتوں میں چار سال سے ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے ، جہاں نا انصافی بڑھ جائے وہاں  ملک نہیں چل سکتا ، عمران نیازی اور جاوید اقبال  چار سال تک الزام تراشی کرتے رہے ۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا ذمہ دار مفتاح اسماعیل نہیں  اور نہ ہی میں مفتاح کے عمل کا ذمہ دار ہوں ، میں حکومت میں نہیں ہوں، حکومتی پارٹی کا حصہ ہوں، میں کسی ٹاسک کا حصہ نہیں انرجی کے دو وزراء کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔

  • وزیر اعظم کا دورہ ازبکستان برطانیہ اور امریکہ کا شیڈول جاری، 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے

    وزیر اعظم کا دورہ ازبکستان برطانیہ اور امریکہ کا شیڈول جاری، 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے، ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی 16 ستمبر کی شام کو وطن واپسی ہوگی۔وزیراعظم   کے 18 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے,  لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وزیراعظم لندن سے 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔شہباز شریف دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا وزیراعظم 23 ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔رواں سال کی جنرل اسمبلی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ 2019 کے بعد اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کا پہلا ذاتی سربراہی اجلاس ہوگا، اس سے قبل 2020 اور 2021 کے سیشن کو کووڈ 19 کی وبا ءکی وجہ سے ورچوئل میٹنگز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک پہنچنے کے ایک روز بعد 20 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت متوقع ہے،اسی روز وہ تعلیمی اصلاحات پر ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ تعلیم پر وبائی امراض کے منفی اثرات سے کیسے نمٹا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم غذائی عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مزید 2اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا اشارہ دے دیا

    مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا اشارہ دے دیا

     پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

     نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سے مخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو رد کردیا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

     سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی سماعت کیلئے تشکیل دیا جانے والا ایک اور بنچ ٹوٹ گیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی سماعت کیلئے تشکیل دیا جانے والا ایک اور بنچ ٹوٹ گیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست  کی سماعت کیلئے تشکیل دیا جانے والا لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور بینچ ٹوٹ گیا۔

    نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  دو  رکنی بینچ کے رکن جسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی ۔

    اس سے قبل مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں  عمرہ ادائیگی کیلئے  پاسپورٹ واپسی  کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ تشکیل دیا تھا ، پہلے بینچ نے یہ ریمارکس دیتے ہوئے سماعت سے معذرت کر لی کہ مریم نواز کا کیس جسٹس علی باقر نجفی نے سنا تھا ، بہتر ہے وہی اس کیس کی سماعت کریں ، اس کے ساتھ ہی بینچ کی جانب سے  فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی گئی ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقر نجفی کی زیر سربراہی جسٹس فاوق حیدر پر مشتمل بینچ کو درخواست سماعت کیلئے دی ،  جسٹس فاروق حیدر نے بھی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ،  جس پر جسٹس علی باقرنجفی نےکیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوادی تھی ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2.58 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 226 روپے کی سطح پر ٹریڈکر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 234.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

  • بارشیں اور سیلاب،ضمنی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان

    بارشیں اور سیلاب،ضمنی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان

    ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مؤخر ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حلقے NA-22 مردان، NA-24 چارسدہ، NA-31 پشاور، NA-45 کرم، NA-108فیصل آباد،NA-118 ننکانہ صاحب، NA-237ملیر کراچی، NA-239کورنگی کراچی، NA-246کراچی جنوبی پر ضمنی انتخابات 25ستمبر کو ہونگے،اسی طرح NA-157 ملتان، PP-139 شیخوپورہ اور PP-241 بہاولپور پر انتخابات 11 ستمبر کو ہونا طے پائے ہیں۔اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا، قیمت میں 33روپے کلو اضافے کا امکان

    آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا، قیمت میں 33روپے کلو اضافے کا امکان

     لاہور سمیت پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا،محکمہ خوراک نے گندم کے اجرا ء کی پالیسی پر نظرثانی کے لیے حکومت کو آگاہ کردیا،20 کلو  آٹے کی قیمت میں 660 روپے تک اضافے کے لیے بھی سمری ارسال کردی۔ 20 کلو بیگ کی قیمت 980  سے 1640 روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی۔محکمہ خوراک کے مطابق گندم کے اجرا ءکی قیمت 1765 روپے سے 2690 روپے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ پنجاب میں گندم کے اجرا ء کی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا۔حکومت نے گندم کے اجرا ءکی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو وقت سے پہلے گندم ختم ہو جائے گی۔ فلور ملوں کو گندم کے اجرا ء کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ گندم کے اجرا ء پر موجودہ پالیسی سے سبسڈی 213 ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔