Author: Prime FM92

  • ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے

     وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے  جہاں وہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے ۔ 

    وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ لندن پہنچے ، وزیر اعظم کل 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم اپنے بھائی اور پارٹی قائد  نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے   جہاں ملکی  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں دیگر لیگی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔

     اجلاس میں  پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیںگے  جہاں وہ جنرل اسمبلی  کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی  سے خطاب بھی شیڈول ہے ۔

  • حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، ون سلیب ختم ہونے سے قیمت ڈبل ہو گئی

    حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، ون سلیب ختم ہونے سے قیمت ڈبل ہو گئی

     حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کیلئے نیا طریقہ متعارف کروا دیا ، بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کر دیا 

    نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 7.74روپے سے بڑھ کر 13.48 روپے ہو گیا ہے، 200یونٹ ماہانہ خرچ  کرنے پر نرخ 10.06 روپے سے بڑھ کر 18 روپے 58پیسے مقرر کر دیا گیا  ہے اسی طرح 300یونٹ بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ریٹ 21روپے 47پیسے ہو گیا ہے، جبکہ پہلے 300 یونٹ کا ریٹ 14روپے 63پیسے تھا،400یونٹ استعمال کرنے پر فی یونٹ ریٹ 24روپے 63پیسے مقرر، 500یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے 9پیسے ہو گئی  ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 600یونٹ بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 27روپے ایک پیسہ مقرر کی گئی ہے، 700یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27روپے 65پیسے ہو گیا  ہے، اسی طرح اگر بلی صارف 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتا ہے تو فی یونٹ نرخ 31 روپے 12پیسے لاگو ہو گا۔

    حکومتی اقدام سے بجلی صارفین کو تقریبا بجلی کی اب ڈبل قیمت ادا کرنا پڑے گی جیسے کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پہلے 100 یونٹ بجلی کی قیمت 774 روپے اور دوسرے سلیب کے 100 یونٹ کی قیمت 1060 روپے تھی اس طرح مجموعی طور پر 200 یونٹ کی بجلی کی قیمت 1834 روپے بنتی ہے لیکن یہ سلیب ختم ہونے کے بعد اور نئی قیمتوں کے مطابق 200 یونٹ بجلی کی قیمت 3716  روپے ہو گئی ہے،جس طرح یونٹ زائد ہوتے جائیں گے اسی طرح  بجلی کی قیمت میں اضافہ بھی ڈبل سے زائد ہوتا جائے گا۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 236 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔آئی ایم ایف قرض کی منظوری سے اب تک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا ،ڈالر اپنی حالیہ کم ترین سطح سے 22 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا،16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا ،ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

  • ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا عندیہ، واضح پیغام دیدیا

    ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا عندیہ، واضح پیغام دیدیا

    ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب! اب کراچی والوں کو کوئی لاش نہیں دینا، اگر اب کوئی لاش گری، لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سبنھالنا۔

    دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے ایم کیوایم پاکستان کے کارکن عابد عباسی کی نشترروڈ پر نماز جنازہ نشترروڈ پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وسیم اختر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن راجو کی نمازہ جنازہ  میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان شرکت کی۔

    سابق میئر نے کہا کہ کراچی تباہی کی جانب جا چکا ہے، شہر کے لوگ لاشیں اٹھا رہے ہیں، حکومت سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے کئی بار پوچھا ہر بار جواب ملا کارکنان ہمارے پاس نہیں ہیں۔حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اب کراچی والوں کو کوئی لاش مت دیجئے گا، اگر اب کوئی لاش گری اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر ہمارا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

  • روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے توآج پاکستان میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا، فوادچوہدری

    روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے توآج پاکستان میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا، فوادچوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے تو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان جو آج ہے نہ ہوتا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پرعملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔

  • ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کا مقدمہ، کیپٹن( ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کا مقدمہ، کیپٹن( ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عدالت نے ملزم کیپٹن(ر) صفدر کے 21 اکتوبر کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی جس سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔

    پراسکیوشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا ہے اور ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور جرم کے مطابق اہمیت کا حامل ہے۔ پراسکیوشن نے استدعا کی ہے کہ ملزم کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف تعریزات پاکستان کی دفعہ 124 کے تحت کارروائی کی جائے۔

  • ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، سیکڑوں افراد متاثر, رپورٹ جاری

    ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، سیکڑوں افراد متاثر, رپورٹ جاری

     مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کراچی میں 201کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ضلع کورنگی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع شرقی 42اور ضلع جنوبی31کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی29،ضلع ملیر6، کیماڑی 6اور ضلع غربی سے 3کیسز رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 1428کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 4 ہزار 301کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کی مجموعی تعداد943تک جا پہنچی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ڈینگی  سے 72 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی  تعداد 4 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 601 مریض ہیں جبکہ دیہی علاقے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی  ڈینگی کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ5 ماہ کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد3ہزار520 ہوگئی ہے۔ مردان میں سب سے زیادہ39 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جبکہ نوشہرہ میں 40، پشاور میں 140، ہری پور میں 10 اور لو ئردیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان کا سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی جائے گی،بشارت راجہ

    سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان کا سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی جائے گی،بشارت راجہ

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان کا سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ سول سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ سروے میں شامل ٹیمیں مشنری جذبے سے کام کریں اور شفافیت کا خاص خیال رکھیں تاکہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ محسن خان لغاری، سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان اور ممبر کالونیز(تھری) شاہد نیاز نے شرکت کی۔ اجلاس میں  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

     ایس ایم بی آر نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 17 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے اس ضمن میں ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔ صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں غیر معمولی ہیں، اس لئے ریلیف اور بحالی کا کام بھی غیر معمولی انداز میں مکمل کرنا ہوگا۔ سیلاب سے متاثرہ عوام کو جلد اپنی چھت میسر ہوگی۔

     وزیر خزانہ سردار محسن خان لغاری نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نہروں کے پشتوں اور سڑکوں کی مرمت جنگی بنیادوں پر کی جائے گی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے بھرپور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • غیر قانونی آٹا طور پر سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی گرفتاری پر فیاض الحسن چوہان کا مؤقف بھی آ گیا

    غیر قانونی آٹا طور پر سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی گرفتاری پر فیاض الحسن چوہان کا مؤقف بھی آ گیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی بالکل بھی نہیں روک رہے، 13 ستمبر کو پکڑی گئی آٹے کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر  آٹا سندھ منتقل کر رہی تھیں۔

    نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے سے باہر گند م لیجانے کیلئے اجازت نامہ ضروری ہے، پکڑی جانے والی گاڑیوں کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا، گاڑیا ں 13ستمبر کو پکڑی گئیں، جبکہ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )سندھ نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو 14ستمبر کو درخواست کی تھی، سندھ حکومت واقع پر سیاست کر رہی ہے ۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ

     انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1.67 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 235.99 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔